• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
متفرق احکامات

رات کو آگ بجھانے کا حکم:
مدینہ میں ایک گھر گھر والوں سمیت رات کو جل گیا۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یہ آگ تمہاری دشمن ہے۔ جب تم سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔"
(بخاری کتاب الاستیذان باب لا نترک النار فی البیت عند النوم، مسلم کتاب الاشربۃ باب الامر بتغطیۃ الاناء وایکاء السقاء)

برتنوں کو ڈھانپنے کا حکم:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب شام ہو جائے تو اپنے بچوں کو گھروں میں رکھو کیونکہ اس وقت شیطان (زمین میں) پھیلتے ہیں اور جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو اور بسم اللہ پڑھ کر دروازے بند کر دیا کرو کیونکہ شیطان بند دروازے نہیں کھولتا اور اللہ کا نام لے کر برتنوں کو ڈھانپا کرو۔ مشکیزے کا منہ باندھا کرو۔ اور چراغ بجھا دو۔ اس لئے کہ شیطان بندھے ہوئے مشکیزے کو اور ڈھکے ہوئے برتن کو نہیں کھولتا۔ اگر تمہیں کوئی چیز نہ ملے تو اس کی چوڑائی میں بسم اللّٰہ کہہ کر لکڑی ہی رکھ دو۔ ایک چوہا بھی گھر کو گھر والوں سمیت جلا دیتا ہے۔"
(بخاری کتاب الاستئذان باب لا تترک النار فی البیت عند النوم، مسلم کتاب الاشربۃ باب الامر یتغطیہ الاناء وایکاء السقاء)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم کا بیان

علم حاصل کرنے کی فضیلت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس شخص کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اس کو دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔"
(بخاری کتاب العلم باب من یرد اللہ بہ خیرا، مسلم کتاب الزکوۃ باب النھی عن المسئالۃ)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص دین کا علم تلاش کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔ فرشتے طالب علم کے لیے اس کے عمل سے خوش ہو کر اپنے پر رکھ دیتے ہیں۔ عالم کے لیے آسمان و زمین کی ہر مخلوق حتی کہ پانی میں مچھلیاں مغفرت کی دعا کرتی ہیں۔ عالم کی فضیلت عابد پر ایسے ہے جیسے چاند کو ستاروں پر فضیلت حاصل ہے۔ علماء انبیاء کے وارث ہیں کیونکہ انبیاء نے اپنے ورثے میں دینار اور درہم نہیں چھوڑے وہ تو دین کا علم ہی ورثے میں چھوڑتے ہیں، پس جس نے وہ علم حاصل کیا اس نے شرف و فضل کا بڑا حصہ حاصل کیا۔"
(ابوداؤد کتاب العلم باب الحث علی طلب العلم ۔ ح۔۱۴۶۳، ترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ۔ح۔ ۲۸۶۲.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
عالم پر رشک کرنا جائز ہے:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"رشک کے قابل صرف دو آدمی ہیں۔ ایک وہ جس کو اللہ نے مال دیا پھر اسے حق کی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق بھی دی۔ اور دوسرا وہ جس کو اللہ نے حکمت سے نوازا اور وہ اس کے ساتھ فیصلے کرتا اور دوسروں کو بھی سکھاتا ہے۔"
(بخاری کتاب العلم باب الاغتباط فی العلم والحکمۃ، مسلم کتاب صلاۃ المسافرین باب فضل من یقوم بالقرآن ویعلمہ)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’دنیا اور دنیا میں موجود ہر چیز ملعون ہے سوائے اللہ کے ذکر اور اللہ کا ذکر کرنے والے اور عالم یا متعلّم کے‘‘۔
(سنن ترمذی: ۴۴۲۲، ابن ماجہ کتاب الزھد: ۲۱۱۴.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم کا فائدہ مرنے کے بعد بھی ملتا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ ختم ہو جاتا ہے سوائے تین چیزوں کے جس کا ثواب اسے ملتا رہتا ہے۔ صدقہ جاریہ یا وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرتی ہے۔"
(مسلم کتاب الوصیۃ باب مایلحق الانسان من الثواب بعد وفاتہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم کی طلب جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص علم کی جستجو میں نکلتا ہے وہ واپسی تک ’’فی سبیل اللہ‘‘ (اللہ کی راہ) میں شمار ہو گا۔"
(ترمذی ابواب العلم باب فضل طلب العلم ۔ح۔۷۴۶۲.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم دین کو چھپانا کبیرہ گناہ ہے :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس سے دین کی کوئی بات پوچھی جائے پھر وہ اسے چھپائے تو قیامت کے دن اس کو آگ کی لگام دی جائے گی۔"
(ابو داؤد کتاب العلم باب کراھیۃ منع العلم ۔ح۔۸۵۶۳۔، ترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی کتمان العلم ۔ح۔۹۴۶۲.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
قربِ قیامت علماء حقہ ناپید اور جاہل پیشوا ہوں گے :
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالی علم اس طرح ختم نہیں کرے گا کہ اسے لوگوں کے سینوں سے کھینچ لے بلکہ علماء وفات پا جائیں گے اور علم ختم ہو جائے گا۔ یہاں تک کہ وہ کسی عالم کو باقی نہیں رکھے گا۔ پھر لوگ جاہلوں کو پیشوا بنالیں گے۔ پس ان سے سوال کیا جائے گا وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے اور یوں خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔"
(بخاری کتاب العلم باب کیف یقبض العلم، مسلم کتاب العلم باب رفع العلم وقبضہ)

عمر بن تغلب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کی نشانیاں ہیں کہ مال عام ہو جائے گا، جہالت زیادہ ہو جائے گی، فتنے ظاہر ہوئیں گے، تجارت پھیل جائے گی۔" (اور علم عام ہو جائے گا)۔
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۸۵۵۲.)

ابو امیہ جمحی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کی نشانی ہے کہ علم نااہل لوگوں کے پاس تلاش کیا جائے گا۔"
(الصحیحۃ للالبانی ۹۵۵۲.)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا:
"چھ چیزوں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو، بیوقوف عورتوں سے پہلے، سپاہیوں کی کثرت، قطع رحمی، فیصلہ بیچ دینے کے وقت سے، خون کو ہلکا سمجھا جانے کے وقت سے پہلے۔ نشے میں مست لوگ جو قرآن کو گانا بجانا بنا لیں گے، لوگ ایسے شخص کو آگے کریں گے جو نہ تو فقیہہ ہو گا اور نہ عالم وہ صرف اس لئے اسے آگے کریں گے تاکہ وہ انہیں نغمہ سنا سکے۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۱۸۵۲.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم کی بنیاد پر اللہ کا ڈر:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اگر تم وہ باتیں جان لو جس کا مجھے علم ہے تو تم تھوڑا ہنسو اور زیادہ رؤو۔"
پس صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اپنے چہرے ڈھانپ لئے اور ان کی آہ و زاری کی آوازیں آرہی تھیں۔
(بخاری کتاب الرقاق باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم لو تعلمون ما اعلم لضحکتم قلیلا ولبکیتم کثیرا، مسلم کتاب الفضائل باب زوجوب اقباعہ صلی اللہ علیہ وسلم)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم کا حصول دنیا کے لئے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص دین کا علم اس لئے سیکھتا ہے کہ اس سے دنیا کا ساز و سامان حاصل کرے تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔"
(ابو داؤد کتاب العلم باب فی طلب العلم لغیر اللّٰہ ۔ح۔۴۶۶۳۔ حاکم و ذہبی نے صحیح کہا ہے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
علم سے مراد کتاب و سنت کا علم ہے :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص دین کے علم کی تلاش میں چلتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔ جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور آپس میں اس کو سیکھتے سکھاتے ہیں ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔ انہیں اللہ کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے۔ فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر اپنے پاس کے فرشتوں میں فرماتا ہے۔‘‘
(مسلم کتاب الدعوات باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن)
 
Top