• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
عورتوں کی تعلیم :
ایک دن ایک صحابیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول مرد تو خوب آپ کی باتیں سنتے رہتے ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر کر دیجیے کہ ہم اس دن آپ کے پاس آجایا کریں اور آپ ہمیں بھی وہ باتیں سکھا دیا کریں جو اللہ تعالی نے آپ کو سکھائی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم فلاں فلاں دن جمع ہو جایا کرو۔ وہ جمع ہو جاتیں"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور ان کو تعلیم دیا کرتے تھے۔
(مسلم کتاب البر والصلۃ، بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب تعلیم النبی امتہ من الرجال والنسا)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسنِ تعلیم:
سیدنا معاویہ بن الحکم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ اتنے میں ایک شخص کو چھینک آئی۔ میں نے (حسبِ دستور) یرحمک اللہ کہا۔ لوگوں نے مجھے گھورنا شروع کر دیا۔
میں نے کہا: ’’میری ماں مجھ پر روئے تم لوگ کیوں مجھے گھور رہے ہو ‘‘
لوگوں نے اپنے ہاتھ رانوں پر مارے جب میں نے دیکھا کہ لوگ مجھے خاموش کرانا چاہتے ہیں تو میں خاموش ہو گیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میرے ماں باپ آپ پر قربان میں نے آپ سے بہتر تعلیم دینے والا نہ آپ سے پہلے دیکھا اور نہ آپ کے بعد، اللہ کی قسم نہ آپ نے مجھے دھمکایا نہ مارا‘ نہ برا بھلا کہا۔ بلکہ فرمایا:
"بے شک نماز میں لوگوں سے گفتگو جائز نہیں۔ نماز تو بس تسبیح، تکبیر اور قراءۃ قرآن کے لیے ہے۔"
(صحیح مسلم کتاب المساجد باب تحریم الکلام فی الصلاۃ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
وعظ و نصیحت میں میانہ روی :
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کو وعظ و نصیحت کرتے۔
ایک آدمی نے کہا: ’’آپ ہمیں روزانہ وعظ کیا کریں۔‘‘
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میں روزانہ وعظ اس لیے نہیں کرتا کہ کہیں تم اکتا نہ جاؤ۔"
میں وعظ میں تمہارا خیال رکھتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا خیال رکھتے تھے کہ کہیں ہم اکتا نہ جائیں۔
(بخاری کتاب العلم باب من جعل لاھل العلم ایاما معلومۃ، مسلم کتاب صفات المنافقین باب الاقتصاد فی الموعظۃ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
دعوت الی اللہ

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿١٠٤﴾ آل عمران
’’اور تم میں ایک گروہ ہونا چاہیے جو بھلائی کی طرف بلائے، نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے یہی لوگ کامیاب ہیں۔‘‘

اجنبیوں کے لیے خوشخبری :
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اسلام اجنبی حالت میں شروع ہوا تھا اور جس طرح اجنبی حالت میں شروع ہوا تھا اسی طرح اجنبی حالت میں لوٹ جائے گا۔ اجنبیوں کے لیے خوشخبری ہو۔"
پوچھا گیا: "اے اللہ کے رسول یہ کون لوگ ہیں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جب لوگ فساد میں مبتلا ہوں گے یہ لوگوں کی اصلاح کریں گے۔‘‘
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی:۳۷۲۱.)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
دین پھیلانے کا حکم :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"میری طرف سے لوگوں کو (احکام الٰہی) پہنچا دو۔ اگرچہ ایک آیت ہی ہو۔"
(بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب ما ذکر عن بنی اسرائیل)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
دعوت الی اللہ کی فضیلت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
’’اللہ کی قسم! تیرے ذریعے سے کسی ایک آدمی کو اللہ تعالی کا ہدایت دینا تیرے لیے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔"
(بخاری کتاب المغازی باب غزوۃ خیبر، مسلم کتاب فضائل الصحابہ باب من فضائل علی بن ابی طالب رضی اللہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
دعوت و تبلیغ کی ترغیب:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ اس کو تر و تازہ رکھے جو ہم سے کوئی بات سنے پھر اسے اسی طرح دوسروں تک پہنچا دے جس طرح اس نے سنا۔ اس لیے کہ بہت سے ایسے لوگ جن کو بات پہنچائی جائے سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔"
(ترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی الحث علی تبلیغ السماع۔ح۔۷۵۶۲۔ امام ترمذی نے حسن صحیح اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص تم میں سے کسی برائی کو دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے۔ اگر (ہاتھ سے روکنے کی) طاقت نہ ہو تو زبان سے (اس کی برائی واضح کرے) اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو دل سے (برا جانے) اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔"
(مسلم کتاب الایمان باب بیان کون النھی عن المنکر من الایمان)

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مجھ سے پہلے اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھیجے۔ اس کے حواری اور ساتھی ہوتے تھے جو اس کے حکم کی پیروی اور اس کی سنت پر عمل کرتے پھر ایسے ناخلف پیدا ہوئے جو ایسی بات کہتے جو وہ کرتے نہیں تھے اور وہ کام کرتے جس کا انہیں حکم نہیں دیا گیا تھا۔ پس جو شخص ان سے ہاتھ سے جہاد کرے گا وہ مومن ہے۔ جو شخص ان سے زبان سے جہاد کرے گا وہ مومن ہے۔ جو شخص ان سے دل سے جہاد کرے گا وہ مومن ہے۔ اور اس کے علاوہ رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں۔"
(مسلم کتاب الایمان باب کون بیان کون النھی عن المنکر من الایمان)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
افضل جہاد:
ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سا جہاد افضل ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا۔"
(نسائی کتاب البیعۃ باب فضل من تکلم بالحق عند امام جائر۔ح۔۴۱۲۴۔ امام نودی نے صحیح کہا ہے)


ظالم کو ظلم سے روکنا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"لوگ جب ظالم کو ظلم کرتے ہوئے دیکھیں اور اسے نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے عذاب کی لپیٹ میں لے لے۔"
(ابو داؤد کتاب الملاحم باب الامر والنھی ۔ح۔۸۳۳۴۔، ترمذی ابواب الفتن باب ما جاء فی نزول العذاب اذا لم یغیر المنکر ۔ح۔۸۶۱۲۔ امام نووی نے صحیح کہا ہے)

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم اپنے بھائی کی مدد کرو وہ ظالم ہو یا مظلوم۔‘‘
ایک شخص نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو تو میں اس کی مدد کروں گا لیکن یہ بتائیے اگر وہ ظالم ہو تو اس کی مدد کیسے کروں؟‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اس کو تم ظلم کرنے سے روک دو۔ یہی اس کی مدد کرنا ہے۔‘‘
(بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاک ظالما او مظلوماً)
معاشرے سے ظلم و فساد روکنے کے لیے کتنا جامع ارشاد ہے کہ اخلاقی جرات سے کام لے کر ظالم کو ظلم کرنے سے روکو۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
نیکی کا حکم دینے والا اگر خود نیکی پر عمل نہ کرے:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٢﴾ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّـهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ﴿٣﴾ الصف
’’اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو۔ اللہ کے ہاں یہ بات بڑی ناراضگی والی ہے کہ تم وہ باتیں کہو جو تم (خود) نہ کرو۔‘‘

نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’قیامت کے دن ایک آدمی لایا جائے گا اور آگ میں ڈال دیا جائے گا پس اس کی انتڑیاں باہر نکل آئیں گی وہ انہیں لے کر ایسے گھومے گا جیسے گدھا چکی میں گھومتا ہے۔ جہنمی اس کے گرد جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے اے فلاں تجھے کیا ہوا کیا تو نیکی کا حکم نہیں دیتا تھا اور برائی سے نہیں روکتا تھا۔ وہ کہے گا ہاں۔ میں لوگوں کو نیکی کا حکم دیتا تھا لیکن خود نہیں کرتا تھا اور دوسروں کو برائی سے روکتا تھا لیکن خود اس کا ارتکاب کرتا تھا۔"
(بخاری کتاب بدء الخلق باب صفۃ النار، مسلم کتاب الزھد باب عقوبۃ من یامر بالمعروف ولا یفعلہ)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
نیکی پر تعاون:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ ۔۔۔ ﴿٢﴾ المائدہ
’’اور نیکی پر ایک دوسرے کا تعاون کرو۔‘‘

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس نے اللہ کے راستے میں کسی جہاد کرنے والے جہاد کے سامان تیار کیا بلا شبہ اس نے خود جہاد کیا۔ اور جو کوئی جہاد کرنے والے کے گھر کی نگرانی اور خبر گیری کرنے والا بنا یقیناً اس نے بھی جہاد کیا۔"
(بخاری کتاب الجھاد باب فضل من جھز غازیا او خلفہ، مسلم کتاب الامارۃ باب فضل اعانۃ الغازی)
 
Top