• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلامی معاشرے کو مثالی معاشرہ بنانے کے لیے نبوی تربیتی کورس

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
اسلامی معاشرے کو مثالی معاشرہ بنانے کے لیے نبوی تربیتی کورس
نبی ﷺ کی چار احادیث جو چار تربیتی کورسز کا خلاصہ ہیں ، جن سے آپ کو چار بنیادی اور ضروری مہارتیں حاصل ہوں گی
یہ تربیتی کورس ادب و اخلاق کے اعلٰی اصول ہیں اور ایک مسلمان معاشرے کے لیے آئین اور دستور کی حیثیت رکھتے ہیں ، اورایک مسلمان کے لیے ان کورسز کے نتیجے میں حاصل ہونے والی مہارتوں کو حاصل کرنا نہایت ضروری ہے

پہلی مہارت
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ، اس پر لازم ہے کہ بھلی بات کہے ورنہ چپ رہے ۔ صحیح بخاری 6136
زبان کی حفاظت میں مہارت

دوسری مہارت
کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ لایعنی اورفضول باتوں کوچھوڑ دے ۔
جامع ترمذی 2317
فضول کاموں سے دور رہنے میں مہارت

تیسری مہارت
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے آپ کوئی نصیحت فرما دیجئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ نہ ہوا کر ۔ انہوں نے کئی مرتبہ یہ سوال کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ نہ ہو ا کر ۔
صحیح بخاری 6116
‏ اپنے نفس پر کنٹرول میں مہارت

چوتھی مہارت
تم میں سے کوئی شخص ایماندار نہ ہو گا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ نہ چاہے جو اپنے نفس کے لیے چاہتا ہے۔ صحیح بخاری 13
‏دل کو صاف رکھنے میں مہارت

اللہ تعالٰی کا فرمان : (یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں (سورة الحجرات : 10)

ایک دانا سے پوچھا گیا آپ کیسے پہچانیں گے کہ کون آپ سے سچی محبت کرتا ہے :
کہا : جو میرا خیال رکھے ، میری خبر گیری کرتا رہے ، میری کمی پوری کرے ، میری لغزش معاف کرے ، رب سے میرے لیے دعا کرے
پوچھا گیا آپ اسے بدلے میں کیا دیں گے
کہا : میں اس کی پیٹھ پیچھے اس کے لیے دعا کروں گا

شیخ الاسلام رحمه الله نے کہا :
مثل الأخوة في الله كمثل اليد والعين ، إذا دمعت العين مسحت اليد دمعها ، وإذا تألمت اليد بكت العين لأجلها
اللہ کے لیے محبت کرنے والے بھائیوں کی مثال ہاتھ اور آنکھ کی سی ہے
آگر آنکھ آنسو بہائے تو ہاتھ اسے صاف کرتے ہیں ، اور اگر ہاتھ کو چوٹ لگے تو آنکھ سے آنسو نکل پڑتے ہیں .
اے اللہ ، ہمیں اپنی رضا کے باہم محبت کرنے والا بنا دے
اور فردوس الاعلٰی میں ہمیں بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھنے والوں میں سے بنا دینا
اللھم آمین

بشکریہ
صفحة أكاديمية ترقي للعلوم والتدريب والاستشارات
 
Top