• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام علیکم و رحمتہ الله و برکاتہ ( جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے اہمیت)

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسلام علیکم و رحمتہ الله و برکاتہ
الله سبحانہ و تعالی تمام مسلمانوں کو جمعہ مبارک کرے اور ہر کسی کی عبادت اور دعائیں قبول کرے۔ آمین

ہماری عبادتیں اور دعاوں کی قبولیت کی ایک شرط یہ ہے کہ دورد شریف کے ساتھ کی جائیں۔

رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کی ہم پر اور سارے دنیا پر جو احسانات ہیں ، اگر ہر سانس کے ساتھ ہم رسول کریم صلی الله علیہ وسلم پہ لاکھو درور بھیجتے رہیں تو بھی آپ صلی الله علیہ وسلم کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔

رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا
۔1۔۔ الله اس پر 10 مرتبہ رحمت بھیجے گا
۔2۔۔ اور اس کے 10 گناە معاف ہونگے
۔3۔۔ اور اس کے 10 درجات بلند ہونگے

(نسائ، کتاب الافتتاح، حدیث 1300، راوی انس رضی الله عنہ)

جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے ثواب بھی زیادە ہے۔
تو آئے اپنے نبی صلی الله علیہ وسلم زیادە سے زیادە درود بھیجیں:
 
Top