• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں لڑکی کے ختنہ کا حکم؟؟؟؟؟

ali

مبتدی
شمولیت
ستمبر 06، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
12
اسلام علیکم، میرا سوال ہے کہ اسلام میں لڑکی،عورت کے ختنہ کا کیا حکم ہے؟فرض،واجب،سنت،مستحب یا مباح ہے؟؟ نیز درج ذیل احادیث کی صحت،اسناد درکار ہیں۔۔ عرب اور افریقہ میں عورتوں کا ختنہ کیا جاتا ہے اسلام میں عورتوں کے ختنہ کا تصور موجود ہے .. اَلْخِتَانُ سُنَّة فی حقٌ الرِّجَالِ،و مَکْرُمَة فی حقٌ لِلنِّسَاءِ»مسند احمد: ۵/۷۵۔ ''ختنہ مردوں کے حق میں سنت اور عورتوں کے حق میں اعزاز واکرام ہے۔'' سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1859 حدیث مرفوع مکررات 1 سلیمان بن عبدالرحمٰن دمشقی، عبدالوہاب بن عبدالرحیم اشجعی، مروان، محمد بن حسان، عبد وہاب کوفی، عبدالملک بن عمیر، حضرت ام عطیہ الانصاریہ سے روایت ہے کہ مدینہ طیبہ میں ایک عورت ختنہ کیا کرتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا جھکا کر ختنہ نہ کیا کرو کیونکہ اس طرح میں ختنہ کرنے میں عورتوں کرمزہ زیادہ آتا ہے اور شوہر کو اچھا لگتا ہے. 140 - لباس کا بیان : (205) وعن أم عطية الأنصارية أن امرأة كانت تختن بالمدينة . فقال له النبي صلى الله عليه وسلم لا تنهكي فإن ذلك أحظى للمرأة وأحب إلى البعل . رواه أبو داود وقال هذا الحديث ضعيف وراويه مجهول . مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 391 اور حضرت ام عطیہ انصاری رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مدینہ میں ایک عورت تھی جو (عورتوں کی ) ختنہ کیا کرتی تھی (جیسا کہ اس زمانہ میں عورتوں کی ختنہ کا بھی رواج تھا ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن ) اس عورت سے فرمایا کہ " ٹنہ کو " زیادہ مت کاٹا کرو (بلکہ تھوڑا سا اوپر سے کاٹ دیا کرو ) کیونکہ یہ (یعنی زیادہ نہ کاٹنا ) عورت کے لئے بھی بہت لذت بخش ہوتا ہے اور مرد کو بھی بہت پسندید ہوتا ہے (یعنی اگر اس کو زیادہ کاٹ دیا جائے تو جماع میں نہ عورت کو لذت ملتی ہے اور نہ مرد کو ) ۴/۵۴۳نے عورت کے ختنہ پر احادیث : «وَحَدِيْثُ خِتَانِ الْمَرْأَةِ رُوِیَ مِنْ أَوْجُهٍ کَثِيْرَةٍ ، وَکُلُّهَا ضَعِيْفَةٌ مَعْلُوْلُةٌ مَخْدُوْشَةٌ لاَ يَصِحُّ الْاِحْتِجَاجُ بِهَا کَمَآ عَرَفْتَ، وَقَالَ ابْنُ الْمُنْذِرِ : لَيْسَ فِی الْخَتَانِ خَبْرٌ يُرْجَعُ إِلَيْهِ وَلاَ سُنَّةٌ يُتَّبَعُ ۔ وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ فِی التَّمْهِيْدِ: وَالَّذِیْ أَجْمَعَ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُوْنَ أَنَّ الْخَتَانَ لِلرِّجَالِ» ''اور عورت کے ختنہ کی حدیث کئی سندوں سے مروی ہے جو سب ضعیف معلول اور مخدوش ہیں ان سے حجت پکڑنا صحیح نہیں جس طرح آپ پہچان گئے اور ابن منذر نے کہا ختان میں کوئی حدیث نہیں جس کی طرف رجوع کیا جائے اور نہ کوئی سنت ہے جس کی پیروی کی جائے اور ابن عبدالبر نے تمہید میں کہا وہ چیز جس پر مسلمانوں کا اجماع ہے کہ ختنہ مردوں کے لیے ہے۔ انتہی واﷲ اعلم روایت «الخِتَانُ سُنَّةٌ لِلرِّجَالِ ، وَمَکْرُمَةٌ لِلنِّسَاءِ» ''ختنہ سنت ہے واسطے مردوں کے اور کریمانہ فعل ہے واسطے عورتوں کے'' کی بعض اسانید کوامام سیوطی نے حسن قرار دیا ہے مگر اکثر اہل علم اس کو ضعیف ہی قرار دیتے ہیں حتی کہ محدث وقت شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے بھی اسے ضعیف جامع صغیر اور سلسلہ ضعیفہ ہی میں ذکر فرمایا ہے رسول اللہﷺ نے ختان کو خصال فطرت میں ذکر فرمایا ہے وہاں مرد کی تخصیص نہیں فرمائی صحیح بخاری کتاب المغازی باب قتل حمزۃ ۲/۵۸۳ میں ہے غزوئہ احد میں جب قتال کے لیے لوگ صف بستہ ہو گئے تو سباع نامی کافر نے نکل کر للکارا : «هَلْ مِنْ مُبَارِزٍ قَالَ : فَخَرَجَ إِلَيْهِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِالْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ : يَا سِبَاعُ يَا ابْنَ أُمِّ أَنْمَارٍ مُقَطِّعَةِ الْبُظُوْرِ أَتُحَادُّ اﷲَ وَرَسُوْلَهُ ۔ قَالَ : ثُمَّ شَدَّ عَلَيْهِ فَکَانَ کَأَمْسِ الذَّاهِبِ» ''کیا کوئی ہے جو مجھ سے لڑے یہ سنتے ہی حمزہ بن عبدالمطلب اس کے مقابلہ کے لیے نکلے اور کہنے لگے ارے سباع ارے ام انمار (حجامنی) کے بیٹے تیری ماں تو عورتوں کے ٹنے تراشا کرتی تھی کمبخت نائن تھی اور تو اللہ ورسول سے مقابلہ کرتا ہے یہ کہہ کر حمزہ نے اس پر حملہ کیا اور جیسے کل کا دن گزر جاتا ہے اس طرح صفحہ ہستی سے اس کو نابود کر دیا'' اس سے ثابت ہوتا ہے نزول شریعت کے زمانہ میں عربوں میں عورت کا ختنہ کیا جاتا تھا . لڑکیوں کی ختنہ کے متعلق۔ مسلمان شرعی ماہرین ابوداود والیم 3 حاشیہ 4257 صفحہ 1451 سے متفق نہیں ہیں۔ قرآن میں نہ اسکی تصدیق ہے اور نہ ہی اسکا منع کیا گیا ہے۔ موطاامام مالک 77۔73۔19۔2 میں اس کا نتیجہ نکالا گیا ہے کہ عورتوں کا ختنہ کیا جائے۔ جزاک اللہ
 
Top