• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام میں چار شادیوں کی اجازت کا پس کالم نگار ڈاکٹر راشدہ قریشی کے خیالات

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
حقیقت تو یہی ہے کہ آقائے دو جہاں حضور علیہ الصلوٰۃ و سلام کی شادی مبارک جب عرب کی نیک و پاکدامن تاجر خاتون حضرت خدیجۃ الکبرٰیؓ سے انجام پائی تو آپؐ نے اپنی پہلی زوجہ کی زندگی میں کوئی دوسری شادی نہ کی چنانچہ حیات طیبہ کے مطابق پہلی بیوی کی موجودگی میں کسی دوسری کو لے کر آنے کا تصور ہی نہیں ملتا۔ قرآن پاک میں ''بیوی'' کے حقوق' والدین یہ احسان' یتیموں' مسکینوں و بیوائوں کے ساتھ حسن سلوک کا ذکر و تاکید تو ہے لیکن سوکن کے حقوق کا تصور تک نہیں ملتا۔ یہ مبالغہ قرآن کی آیت ''اودتم دو دو چار چار سے جنہیں تم پسند کرو نکاح کر لو'' سے پیدا کیا جاتا ہے۔ ہمیں آیات قرآنی کو ان کے سیاہ و سباق سے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس آیت مبارکہ کا نزول جنگ بدر کے ان کٹھن حالات میں ہوا۔ جب لاتعداد مسلمان مرد بدر کی جنگ میں شہید ہو گئے اور انکی بیویاں پیچھے غیر محفوظ و بے آسرا رہ گئیں۔ اس آیت کا مقصد دراصل بدر کی جنگ میں شہید ہو جانیوالے مردوں کی بیوائوں کو تکریم سے اپنے نکاح میں لے لینے کا حکم ہے تاکہ اس طرح شہیدان بدر کی عورتوں کو تحفظ حاصل ہوتا... یہ حکم بھی ہر شخص کیلئے نہیں تھا بلکہ ان مردوں کیلئے تھا جو بیک وقت اپنی منکوحہ عورتوں کی انصاف سے کفالت کرنے کی سکت رکھتے تھے۔ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ نہ کہ مبالغ و مغالطے پھیلانے کی... کافروں نے تو اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کے مبالغ کا بے حد پروپیگنڈا کیا جو کہ کارفوں کے دل کے کرود' حسد اور منافقت کا بین ثبوت رہا ہے۔ ہمارے اپنے دینی بھائیوں نے بھی اپنے گھر کی شریف بیوی کے خلاف اس آیت مبارکہ کو برعکس اس آیت کی روح کے استعمال کیا۔ جب اس آیت مبارکہ کی روح اور مثبت پہلو کو معاشرے کے شر انگیز عناصر نے ناجائز استعمال کیا تو عملاً نتیجتاً خاندانی نظام بکھرا' گھر ٹوٹے' نسلیں تباہ ہوئیں۔ فتنے ' فساد پھوٹے بلکہ بیشتر گھرانوں میں نوبت قتل و غارت تک بھی پہنچ جاتی ہے اور اللہ کو شر انگیزی سخت ناپسند ہے... اللہ تبارک و تعالیٰ زمین پہ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ فتنے قتل کی طرف لی جاتے ہیں لیکن الہ تعالیٰ فرمایا ہے کہ فتنہ قتل سے زیادہ شدید ہے... بیوی کی موجودگی میں بچوں کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنا فتنہ ہی ہوتا ہے؟ مرد خفیہ دوستیاں کریں' نامحرم عورتوں سے باتیں و ملاقاتیں کریں' حدوں سے آگے بڑھیں' گھر کی عورت کو دھوکہ دیں ' جھوٹ بولیں پھر شادیوں تک نوبتیں لے آئیں اور پھر اپنی کج رویوں کا جوز اسلام میں چار شادیاں لے آئیں... بھئی یہ کہاں کا اسلام ہے جس کے آغاز سے انجام تک کا ہر قدم غیر اسلامی و غیر شرعی ہے؟ نفس کی پیروی میں' حرص و طمع و ذہنی پسماندگی و ظلم و ناانصافی کے زور پر ہونے والی گناہ کی شادیوں کی مقدس' مطہر و منور رحمتہ اللعالمین کی شادیوں سے کیا مماثلت (نعوذ باللہ) حضورؐ کی شادیاں حکمت سے بھرپور و مشیت الٰہی ثابت ہوئیں... جسے پڑھنے و سمجھنے کی ضرورت ہے۔ میں اس مختصر کالم پہ اس پر روشنی ڈالنے سے معذور ہوں۔ یہ وضاحت میں کسی اور کالم کیلئے سنبھال رکھتی ہوں۔ اس وقت ادراک کیلئے ایک واقعہ پیش کرنا چاہوں گی کہ حضرت فاطمۃ الزھراؓ کو حضرت علیؓ کی چند باتوں سے گمان ہوا کہ وہ دوسری شادی کرنیوالے ہیں۔ خاتون جنت سیدہ فاطمہؓ رنج و ملال کے ساتھ اپنے ابا حضور محمد مصطفیٰؐ کے پاس تشریف لائیں اور اپنا گمان و اندیشہ بیان کیا۔ حضورؐ نے حضرت علیؓ کو بلایا۔ حضرت علیؓ حضورؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضورؐ منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا ''علیؓ ' فاطمہ میرے جگر کا گوشہ ہے اگر اسے رنج ہوا تو مجھے رنج ہو گا۔'' حضرت علیؓ سب کچھ سمجھ گئے اور دوسرے نکاح کا خیال ترک کر دیا۔ (حضرت علیؓ کی دیگر شادیاں حضرت فاطمتہ الزہرہؓ کی رحلت کے بعد انجام پائیں۔ہمارے پیارے حبیبؐ تو یا امتی یا امتی پکارتے تھے۔ اپنی اولاد سے بھی زیادہ اپنی امت کیلئے بیتاب رہتے تھے آپؐ جب فاطمتہ الزہرہؓ کو رنج میں نہیں دیکھ سکتے تو ہمارے پیارے نبیؐ امت کی شریف زادیوں کا رنج کس طرح پسند فرمائیں گے؟
جناب والا... اسلام اتنا بے پرواہ بھی نہیں ہے' اسلام مرد کو شادیوں کی یوں کھلی چُھٹی بھی نہیں دیتا جس طرح آپ معاشرتی ہیجانی کیفیتوں کو نظر انداز کر کے مرد کواس کے کسی پیدائشی حق کے طور پر دے رہے ہیں۔ اسلام عائلی زندگی میں عورت کے ساتھ مرد کو بھی تلقین کرتا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے خوشگوار تعلقات قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ شادی ہو جائیے تو صرف عورت کو نہیں بلکہ مرد کو بھی اپنی بیوی کی دلجوئی کرنے بلکہ بیوی کی دل آزاری کرنے سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ حضورؐ کا ارشاد مبارک ہے ''عربی'' ترجمہ (تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ اچھا ) اب کوئی بتائیے کہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر کوئی مرد دوسری تیسری اور چوتھی سے مراسم پیدا کرے اور شادی تک کی باتیں بنائیے تو وہ اپنی اہلیہ کیلئے کس طرح اچھا ہوگا؟ علماء کرام تو اسلام میں مردانہ جبلت و نفسیات کے خیال و لحاظ کا پرچار کرتے رہتے ہیں ارے بھائی اسلام پر عورت و مرد دونوں کی نفسیات کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر میں لاتا ہے۔ بس ناانصافی و ظلم و شر و فتنے سے روکتا ہے' معاشرتی انصاف و عدل کا درس دیتا ہے۔ جو زیادہ طاقت میں ہوتا ہے' انصاف کے معاملے میں وہ زیادہ ذمہ دار بھی ہوتا ہے اور جس کے پاس منصفی کے فرائض آ جاتے ہیں۔ اسے چاہئے کہ وہ حقوق العباد کے معاملے میں اللہ سے ڈرے کیونکہ اللہ سے عدل و انصاف کے حوالے سے ضرور پوچھے گا اور اس وقت لوگوں کی حمائتیں ' دولت و طاقت و حیلے بہانے کچھ کام نہ آئیے گا... اسلامی نظریاتی کونسل میں ایسے علماء کرام کا ہونا ضروری ہے جو اسلامی تعلیمات کو عملی مسائل و ان کے سیاق و سباق سے کاٹ کر نہ دیکھیں... جو معاشرتی تقاضوں کے عین مطابق دینی و قانونی تعبیریں و تاویلیں پیش کرنے کے اہل ہوں' جو گھریلو امن سے لے کر معاشرتی امن کو پیش نظر رکھیں۔ اسلام مرد کو دوسری شادی کی مان مانی کرنے اسے کہیں زیادہ زور دے کر حیاء و شرم و شرافت و نفس سے جنگ یعنی جہاد اکبر کرنے کی تاکید کرتا ہے۔ وفاقی و شرعی عدالت و عدالت عظمیٰ جس قانون کیلئے اپنا حتمی فیصلہ صادر کر چکی ہے کہ قانونی طور پر مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتا تو پھر اسلامی نظریاتی کونسل کا اس بحث کو چھیڑنے کا کیا مقصد ہے؟؟
اس بارے میں کہنے کو تو میرے پاس بہت کچھ ہے مگر ایک مثال دے کر اپنی بات مختصر کرتا ہوں ،جس ملک میں فرض کریں 60 فیصد عورتیں ہوں اور 40 فیصد مرد پھر اگر مرد 40 فیصد عورتوں سے نکاح کر لیں تو 20 فیصد عورتیں کہاں جائیں گی ؟ اس کا صاف مطلب ہے وہ جسم فروشی اور زنا ہی کریں گی۔ دراصل اس کے پیچھے ایک پوری سکیم ہے۔ یہ سب سے پہلے مرد کی ایک سے زائد نکاح پر پابندی لگائیں گے، پھرمرد اور عورت کے درمیان نکاح کا رشتہ ختم کریں گے اور پھر '' زنا '' کا جواز نکالیں گے اور پھر شائد ڈاکٹر راشدہ قریشی صاحبہ کو چین آئے جب ان کی مائیں اور بہنیں اس غلاطت میں رہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ کو اگر قرآن و سنت کا ہی انکار کرنا ہے تو صاف صاف کر دیں بے جا تاویلات سے قرآن و سنت کا مذاق تو نہ بنائیں۔اور یہ سب مغرب کے آقاؤں کے ہی ایماء پر ہو رہا ہے جو در حقیقت '' دجالیت '' ہے۔ اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی قرآن سے ہدایت لینے کی بجائے الٹا قرآن کو ہدایت دینے لگتا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر ہو سکے تو کوئی اور مثال پیش کریں۔

اس بارے میں کہنے کو تو میرے پاس بہت کچھ ہے مگر ایک مثال دے کر اپنی بات مختصر کرتا ہوں ، جس ملک میں فرض کریں
60 فیصد عورتیں ہوں اور
40 فیصد مرد پھر

اگر مرد 40 فیصد عورتوں سے نکاح کر لیں
تو 20 فیصد عورتیں کہاں جائیں گی ؟

اس کا صاف مطلب ہے وہ جسم فروشی اور زنا ہی کریں گی۔
60 فیصد عورتیں
40 فیصد مرد

1 دن سے 10 سال عمر، لڑکا لڑکی ایوریج کتنے فیصد؟
10 سے 20 سال
20 سے 40 سال
40 سے 60 سال
60 سے 80 سال
80 سال سے 99 سال عمر، مرد عورت ایوریج کتنے فیصد؟

ٹوٹل 100 فیصد

پاکستان سے شادی کی ایسٹیمیٹڈ عمر 18 سال سے 50 سال، کوئی بھی لڑکی یا عورت کو شادی کی وجہ سے جسم فروشی کی طرف مائل نہیں ہونا پڑتا۔

والسلام
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
السلام علیکم

اگر ہو سکے تو کوئی اور مثال پیش کریں۔



60 فیصد عورتیں
40 فیصد مرد

1 دن سے 10 سال عمر، لڑکا لڑکی ایوریج کتنے فیصد؟
10 سے 20 سال
20 سے 40 سال
40 سے 60 سال
60 سے 80 سال
80 سال سے 99 سال عمر، مرد عورت ایوریج کتنے فیصد؟

ٹوٹل 100 فیصد

پاکستان سے شادی کی ایسٹیمیٹڈ عمر 18 سال سے 50 سال، کوئی بھی لڑکی یا عورت کو شادی کی وجہ سے جسم فروشی کی طرف مائل نہیں ہونا پڑتا۔

والسلام
وعلیکم السلام !

آپ ہی کوئی مثال دے دیں۔
 

صباحت خاں

مبتدی
شمولیت
ستمبر 20، 2014
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
کیا فرماتے ہیں صاحبانِ فورم بیچ اس معاملے کے؟
ایک طرف تو اسلام دعویٰ کرتا ہے کہ عورت کو سب سے زیادہ حقوق اس نے دیے ہیں دوسری طرف "سوکن" کا رنج دینے والا بھی واحد مذہب اسلام ہے۔۔۔دوسری شادی صرف رنج ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی حق تلفی ہے۔۔۔۔اگر اسلام دین فطرت ہے تو آج تک دوسری شادی کو معاشرے نے خوشی خوشی قبول کیوں نہ کیا؟ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ دوسری شادی(تیسری یا چوتھی کی تو بعد کی بات ہے) نے ہر جگہ فساد کھڑا کیا ہے۔۔۔۔کبھی ایک بہن کے بھائی، ایک بیٹی کے باپ بن کر سوچیں۔۔۔۔دوسری شادی صرف ایک فتنہ ہے اور کچھ نہیں۔۔۔۔میں کسی سخت ترین مجبوری کے باعث تو شاید اسے ٹھیک سمجھ سکتا ہوں ورنہ میں کبھی بھی دوسری شادی کو اچھا نہیں سمجھ سکتا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ایک طرف تو اسلام دعویٰ کرتا ہے کہ عورت کو سب سے زیادہ حقوق اس نے دیے ہیں دوسری طرف "سوکن" کا رنج دینے والا بھی واحد مذہب اسلام ہے۔۔۔دوسری شادی صرف رنج ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی حق تلفی ہے۔۔۔۔اگر اسلام دین فطرت ہے تو آج تک دوسری شادی کو معاشرے نے خوشی خوشی قبول کیوں نہ کیا؟ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ دوسری شادی(تیسری یا چوتھی کی تو بعد کی بات ہے) نے ہر جگہ فساد کھڑا کیا ہے۔۔۔۔کبھی ایک بہن کے بھائی، ایک بیٹی کے باپ بن کر سوچیں۔۔۔۔دوسری شادی صرف ایک فتنہ ہے اور کچھ نہیں۔۔۔۔میں کسی سخت ترین مجبوری کے باعث تو شاید اسے ٹھیک سمجھ سکتا ہوں ورنہ میں کبھی بھی دوسری شادی کو اچھا نہیں سمجھ سکتا۔
اسلام پر اعتراض کرنے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اسلام کو صحیح طریقے سے پڑھتے نہیں ہیں اور بس ایک پوائنٹ کو پکڑ کر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، اسلام نے صرف دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، ناکہ اس کو ضروری قرار دیا ہے، تاکہ اگر مرد کی ضرورت ایک تک پوری نہ ہو تو معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلنے سے بچنے کی خاطر مزید چار تک کر سکتا ہے، ورنہ جن معاشروں میں سارا کچھ "آزاد" ہے وہ دس دس ، بیس بیس، بلکہ سو سو عورتوں کی عزتیں پامال کئے ہوئے ہے، دوسری بات کہ اسلام نے سوکن کا رنج نہیں دیا، بلکہ اس انداز میں سوکن لانے کی بات کی ہے کہ عدل کی شرط کے ساتھ فرسٹ عورت کو سکیورٹی فراہم کی ہے، اس کے حقوق کی حفاظت کی ہے، ورنہ تو سوکن آتے ہی پہلی عورت کے حقوق کی دھجیاں اڑ جانی تھی، لیکن نہیں عدل کے ساتھ جتنا نئی دلہن کی چاہت ہو گی اور اس کو اشیاء فراہم کی جائیں گی بالکل اسی طرح عدل کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پہلی چاہے وہ کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو اس کو بھی فراہم کی جائے گی، اور پھر اس کے ساتھ ساتھ اس عدل کی پابندی بھی ہر صورت لازم ہے ورنہ یہ وعید بھی بتا دی گئی ہے کہ دو بیویوں میں عدل نہ کرنے والا قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ وہ فالج زدہ ہو گا، سبحان اللہ ان وعیدوں اور پابندیوں میں دو سوکنوں کے کے حقوق کا تحفظ اور ان کے درمیان امن و امان کی صورتحال سوائے اسلام کے اور کس مذھب میں نظر آتی ہے۔ لیکن عورت کی نام نہاد آزادی اور اسلام کی اجازت چار شادیوں کو نشانہ تنقید بنانے والے اس نظام کے متعلق کیا کہیں گے جہاں عورت تو ایک رکھنے کی اجازت ہے لیکن آزادی نسواں کے دلفریب نعرے کے پیچھے کئی کئی عورتیں گرل فرینڈ کے نام پر اپنی بستر کی زینت بنائے ہوئے ہیں، کیا یہ بہتر نہیں کہ اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے کسی عورت کو باعزت طریقے سے اس کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے گھر کی ملکہ بنایا جائے چہ جائیکہ ایسے نظام سے جہاں ایک عورت کو اس کا بھائی اور باپ بیک وقت زنا پر لگے ہوں۔ سوچئے گا ضرور۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بہت خوب عبدہ اورارسلان بھائی!
جزاکم اللہ خیرا!
 
Top