• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج
مصنف
انجینئر سلطان بشیر محمود
ناشر
مسلم اکادمی لاہور

تبصرہ​
بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج ‘‘پاکستان کے معروف اٹامک سائنسدان جناب سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز)کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے تقریبا 236 نسخے جمع فرما دیئے ہیں،جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بڑی حد تک بیماریوں سے محفوظ ہو سکتے ہیں ،اور اگر بیمار ہو بھیجائیں تو مناسب پر ہیز ،سادہ غذا دعا اور ان قدرتی اشیاء کے استعمال سے صحت پا سکتے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
کتاب کا پس منظر
کتابیات
حصہ اول اسلام کے نظام صحت کی بنیادیں
حرام اور حلال کی تعلیم و تربیت
حرام اور مکروہ غذائیں
سنت طیبہ اور کھانے کے آداب
سنت طیبہ میں دعوت طعام اور مہمان نوازی
صحت مند خوراک اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ کے مرغوب کھانے
مثالی کھانا پینا
حصہ دوم روحانی اور جسمانی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسلام کا حفظان صحت کا نظام
بیماروں کا روحانی فارما کوپیا
حصہ سوم بیماری سے بچاؤ کے لیے پرہیز اور احتیاطی تدابیر
حصہ چہارم علاج بالغذا اور علاج بالدعا
حصہ پنجم گھریلو فارما کوپیا
مصنف کا تعارف
حصہ ششم انڈکس یعنی اشاریہ
انڈکس ، تفاصیل
 
Top