• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام کے خلاف دور جدید کی سازشیں

شمولیت
جنوری 17، 2018
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
اسلام کے خلاف دور جدید کی سازشیں
جمع و ترتیب : محمود الحق سلفی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہر دور میں اسلام کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن عصر حاضر میں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کی شکلیں اور صورتیں بھی بدل گئی ہیں ، فی الحال اسلام کے خلاف جو سازشیں کی جا رہی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں :

(١)قرآن کریم سے بعض آیات کو نکال دیے جانے کی تحریک چلانا ۔
(٢)قرآن مجید کے بجائے مغربی ممالک کی خود ساختہ کتاب ”فرقان الحق“ پر عمل کرنے کے لیے مسلمانوں پر دباؤ ڈالنا ۔
(٣)جمعہ اور عیدین کے دن فلموں کا ریلیز کرنا ۔
(٤)ٹیکس کو زکوٰۃ قرار دینا ۔
(٥)اسرائیل کی ایما پر سنگھ پریوار کے ذریعے ہندوستانی نصاب تعلیم میں مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنا ۔
(٦)جہاد جیسے مقدس لفظ کو دہشت گردی سے تعبیر کرنا ۔
(٧)خاندانی منصوبہ بندی (فیملی پلاننگ) کو مسلمانوں کے لیے فائدہ مند بتا کر اسلامی حکم کو مسخ کرنا ۔
(٨)میڈیا کا جانبدارانہ رویہ ، جس نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر دنیا کے سامنے پیش کیا ۔
(٩) خوشحال مسلم اکثریتی علاقے میں فساد کی آگ بھڑکانا ۔
(١٠)مسلم قیادت کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کرنا ۔
(١١) خود ساختہ قصوں کی تشہیر کر کے مسلم ممالک پر جنگ مسلط کرنا ۔
(١٢) گھر واپسی کا مطالبہ کرنا ۔
(١٣)تمام ہندوستانی مسلمانوں کو ہندو قرار دینا ۔
(١٤)مسلم اکثریتی علاقے میں کانوینٹ اسکول کا جال بچھانا ۔
(١٥)داڑھی رکھے ہوئے مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا اور دورانے سفر ان کو پریشان کرنا تاکہ مسلمان داڑھی رکھنا ترک کر دے ۔
(١٦)عصری تعلیم یافتہ ہندوستانی مسلم نوجوانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا ۔
(١٧)احادیث نبویہ کی سند کو مستشرقین کی جانب سےمشکوک قرار دینا ۔
(١٨)فکری طور پر مسلمانوں کو مفلوج کرکے عریانیت اور فحاشیت کو فروغ دینا ۔
(١٩) عورتوں کی وراثت میں حصہ داری کو ناانصافی پر محمول کرنا ۔
(٢٠)اسلام پر عورتوں سے ان کے حقوق سلب کرنے کا الزام لگانا ۔
(٢١) مسلمانوں کے مسلکی اختلافات کو ابھار کر ان کو خانہ جنگی میں مشغول کرنا ۔
(٢٢) مدارس اسلامیہ کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دینا ۔
(٢٣)مسلم ادارے ، جامعات اور شخصیات کی خفیہ نگرانی کرنا۔
(٢٤)امریکہ و اسرائیل کے ذریعے بظاہر اسلام پسندانہ تنظیمیں جیسے داعش ، طالبان ، بوکوحرام ، انڈین مجاہدین ، القاعدہ اور لشکر طیبہ وغیرہ دہشتگرد تحریک کھڑا کرکے مسلمان اور اسلام کوبدنام کرنا ۔
(٢٥) جنگ و فساد کی وجہ سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو عیسائی مشنری کی جانب سے مالی اور طبی مدد کرکے ان کے عقیدہ اور ایمان کو خرید کر ان کو عیسائی بنانا ۔
(٢٦) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے اور کارٹون شائع کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنا ۔
(٢٧) تبدیلئ مذہب کراکے مسلم لڑکیوں کی ہندو لڑکوں سے شادی کرنا ۔
(٢٨)وقف شدہ اراضی اور جائیداد پر قبضہ کرنا اور حکومت کی جانب سے چشم پوشی اختیار کرنا۔
(٢٩)سوریہ نمسکار کرنے اور وندے ماترم کہنے پر مسلمانوں کو مجبور کرنا ۔
(٣٠)مغربی ممالک میں مسلمانوں پر نسل پرستانہ حملہ کرنا ۔
(٣١)حجاب پر یورپی ممالک میں پابندی عائد کرنا ۔
(٣٢) بعض مسلم اسکالرس اور دانشوران کو شہرت ، حفاظت اور دولت کی لالچ دے کر اسلام کے خلاف استعمال کرنا جیسے تسلیمہ نسرین ، سلمان رشدی اور ملالہ یوسف زئی وغیرہ ۔
 
Top