• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسلام کے خلاف نئی سازش، مسجد الحرام کے نیچے زمین سے دنیا کا طاقتور ترین ہتھیار دریافت؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اسلام کے خلاف نئی سازش، مسجد الحرام کے نیچے زمین سے دنیا کا طاقتور ترین ہتھیار دریافت؟
ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے

22 دسمبر 2015 (20:58)

روزنامہ پاکستان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) قیامت سے قبل عظیم جنگوں کے برپا ہونے اور دنیا کے تہہ و بالا ہو جانے سے متعلق متعدد پیشگوئیاں اور روایات پائی جاتی ہیں۔ بظاہر اسی عظیم مدوجزر کا حصہ نظر آنے والی ایک کہانی آج کل انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے، جس میں کچھ انتہائی عجیب و غریب دعوے کئے گئے ہیں۔ تاہم علماء کرام اسے اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دے رہے ہیں۔

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اس کہانی کا انکشاف پہلی دفعہ ویب سائٹ What Does It Mean پر سامنے آیا، جسے مبینہ طور پر مشہور بلاگر ڈیوڈ بوتھ چلاتے ہیں۔ کہانی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 3 ماہ قبل مکة المکرمہ میں مسجد الحرام کے توسیعی کام کے سلسلے میں جاری کھدائی کے دوران زمین کی گہرائی میں ایک انتہائی عجیب و غریب صندوق دریافت ہوا جسے دیکھ کر محسوس ہوتا تھا کہ یہ اس دنیا کی چیز نہیں۔

اخبار کے مطابق دعوٰی کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو 15 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے اس صندوق کو نکالنے کی کوشش کی لیکن اس میں سے توانائی کا طاقتور غبار برآمد ہوا اور تمام 15 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ تعمیراتی کام میں مصروف ایک بڑی کرین بھی زمین پر آن گری۔
(واضح رہے کہ مسجد الحرام میں کرین کا حادثہ پیش آیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔)

اسی طرح یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 24 ستمبر کو ایک دفعہ پھر اس صندوق کو نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن اس دفعہ پھر توانائی کے حیرت انگیز فوارے پھوٹے اور تقریباً 4 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی موت کو عالمی میڈیا سے بڑی حد تک خفیہ رکھا گیا۔
(مکہ میں انہی دنوں بڑی تعداد میں حجاج کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، لیکن اس کی وجہ بھگدڑ تھی۔)

مورشا فال ( خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بلاگر ڈیوڈ بوتھ کا فرضی نام ہے) کی بیان کردہ کہانی کے مطابق یہ صندوق دراصل جبرائیل علیہ السلام کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچایا گیا تھا، اور اسے قیامت سے قبل مناسب وقت پر بالآخر دنیا کے سامنے ظاہر ہونا تھا۔ یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں لامتناہی طاقت والا کوئی ہتھیار ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آخر کار اس صندوق کو زمین کی تہوں سے نکال لیا گیا، اور پھر اسے خلاف توقع روس کے حوالے کردیا گیا، جس کی فوجیں اسے براعظم انٹارکٹیکا کی طرف لے جا رہی ہیں۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ میں مورشا فال کے حوالے سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ روس نے صندوق لینے کے لئے ایڈمرل ولادیمسکی کی قیادت میں اپنا ایک جنگی بحری جہاز جدہ کی بندرگاہ پر بھیجا تھا، جس کی حفاظت کے لئے دو خصوصی ملٹری سیٹلائٹ پہلے ہی خلاء میں پہنچائے جا چکے تھے، جبکہ صندوق لیجانے والے بحری جہاز کی حفاظت پر چار مزید جنگی بحری جہاز متعین تھے۔

اخبار کے مطابق یہ بات دلچسپ ہے کہ بیان کی گئی تاریخوں میں ہی ایک روسی جنگی بحری جہاز نے سعودی عرب کا دورہ کیا، اور انہیں دنوں روس نے دو ملٹری سیٹلائٹ بھی خلا میں پہنچائے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان شام کے تنازعہ کے باعث سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دیگر عالمی امور پر بھی دونوں ایک دوسرے کے مخالف کھڑے نظر آتے ہیں، پھر ایسی صورت میں روسی بحری جہاز نے سعودی عرب کا دورہ کیونکرکیا؟

اس سے بھی اہم سوال یہ ہے کہ اس مبینہ صندوق کو روس کے حوالے کیوں کیا گیا، اور روسی فوجیں اسے انٹارکٹیکا کے برف زار کی طرف کیوں لے جا رہی ہیں؟ یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے جوابات کا ہر کسی کو تا حال بے تابی سے انتظار ہے۔

ح
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
یہ تو ایسے لگ رہا ، کہ کسی پراسرار ناول کا حصہ ہے ۔ اس طرح کی بے سرو پار سوچ اسے ہی آسکتی ہے ، جو مکہ مکرمہ کو جغرافیائی اعتبار سے نہیں جانتا ۔ منی کی بھگدڑ والے واقعے کو مسجد حرام کے نیچے نکلنے والے صندوق سے جوڑا جارہا ہے ، حالانکہ دونوں کے درمیان کئی کلو میٹروں کا فاصلہ ہے ۔ ابتسامہ ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
لگتا هے اللہ انکے دلوں میں جو مرض هے اسکو بڑهاتا جارها هے ۔
اسی طرح کهانیاں بنائی جاتی هیں اور کسی جنگ کی شروعات کی جاتی هے ۔ سازش ابهی نہ بهی هو تو سازش تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے میں کتنی دیر لگنی هے !
اللہ امت کو هر فتنہ سے محفوظ رکهے ۔
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
اس خبر کو دیکھتے ہوئے تو بس یہی محاورہ یاد آرہا ہے

کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا ، بھان متی نے کنبہ جوڑا

بس اب ڈر ہے کہ جسطرح امریکہ اور اسکے پٹھوؤں نے دس سال قبل عراق پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا "پروپیگنڈا" کر کر کر کے اس پر چڑھائی کرکے اسکو نیست و نابود کردیا تھا، کہیں وہی ناٹک اب دوبارہ نہیں یہاں کھیلا جائے۔ ایسا اب دوبارہ حرم شریف کے ساتھ اگر ہوگا تو یقینا تیسری عالمی جنگ ہی شروع ہوگی
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
اصل میں یہ جو ڈیوڈ بوتھ بلاگر ہے یہ کافی مشہور، اور نیٹ پر اپنے بلاگ کو مشہور کرنے میں مکمل مہارت رکھتا ہے۔ اس نے اس میں بھی ذہانت کے ساتھ ایک کہانی بنائی جس میں تواریخ اور واقعات کو مد نظر رکھا گیا۔ یعنی جس تاریخ میں وہ جو بات کر رہا اس تاریخ میں کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آیا تھا۔ اس سے تجسس پیدا ہوتا ہے۔ اس نے سوچا ہوگا کہ مسلمانوں کو اپنے بلاگ پہ لانے کے لیے حرم شریف کی کسی خبر سے بڑھ کر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی جسے اس نے ایک من گھڑت کہانی سے ڈرامیٹائز بنایا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
وہ کوئی معاملہ تو پیش آیا هی هوگا جس پر اقبال نے کہا تها :
ایک هوں سارے مسلماں حرم کی پاسبانی کیلئے
 
Top