• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسماء الرجال پر کتابیں

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
[emoji432]اسماء الرجال پر کتابیں[emoji432]
سلسلۂ جرح و تعديل۔۱

اسماء الرجال کا نام سنتے ہی ذہن ہمیشہ تقریب التہذیب کی طرف لپکتا ہے۔ گویا اسی میں تمام روات کے تراجم ہیں اور اسی کتاب سے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا حکم نقل کر لینا کافی سمجھا جاتا ہے۔

حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔پس یاد رکھنا چاہیے کہ فن جرح و تعدیل پر لکھی گئی کتابوں کی دو قسمیں ہیں۔

[emoji637] کتب عامہ: وہ کتابیں جن میں تمام روات کو بلا کسی استثناء کے داخل کر دیا جاتا ہے۔
نہ کسی خاص جگہ کے راویوں کو مندرج کرنا مقصود ہوتا ہے اور نہ ہی کسی خاص صفات کے حامل راویوں کا ذکر کرنا۔ خواہ راوی صحابی رضی اللہ عنہ ہوں یا تابعیؒ، کنیت سے پہچانے جاتے ہوں یا نام سے، کسی لقب سے مشہور ہوں یا کسی نسبت سے، مشرق سے ہوں یا مغرب سے۔

‌[emoji638]کتب خاصہ: وہ کتابیں جن میں کسی خاص صفت سے متصف راویوں کے تراجم جمع کئے جاتے ہیں۔ مثلا ضعیف راویوں کو جمع کرنے کی صورت میں ثقہ راوی کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح اگر مؤلف کا قصد فقط ثقہ راوی کو جمع کرنے کا ہو، تو اس کتاب میں ضعیف راویوں کو شامل نہیں کیا جاتا۔
اسی طرح جو روات کنیت سے مشہور ہیں، ان کے لیے مستقل کتابیں ترتیب دی جاتی ہیں۔ اور جو روات نسب یا لقب سے مشہور ہیں انہیں یکجا کرنے میں کسی دوسرے وصف سے متصف راوی کو خارج از بحث مانا جاتا ہے۔اس طرح مدلسین یا مختلطین کے لیے اس نوع کے ضمن میں مستقل کتابیں مرتب کی گئی ہیں۔

الغرض جن کتب الجرح و التعدیل میں بلا کسی رعایت کے روات کو جمع کر لیا جائے وہ کتب عامہ ہیں اور جن میں کسی خاص صفت ہی کے ساتھ راویوں کو اکٹھا کرنا مقصود ہو انہیں کتب خاصہ کہا جاتا ہے۔ ان کے ذریعہ باحث آسانی سے روات تک پہونچ سکتا ہے۔

[emoji421]محمد عبد الرحمن اڑیشوی۔

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top