• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسپرین سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، تحقیق

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اسپرین سرطان سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے، تحقیق

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے



ہفتے میں 2بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو ہر قسم کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے،تحقیق۔ فوٹو : فائل
واشنگٹن: سائسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں 2 بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو سرطان جیسے موذی مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔
سرطان ایک موذی مرض ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائسدان اس سے نجات کے لیے نت نئی تحقیق کرتے رہتے ہیں اور اس کے علاج کے لیے نئی نئی دوائیں بھی متعارف کراتے رہتے ہیں تاہم اب اس حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق امریکی سائسدانوں کو کہنا ہے اگر ہفتے میں 2بار اسپرین کا استعمال کیا جائے تو ہر قسم کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سائسدانوں کے مطابق انہوں نے اس تحقیق کے لیے 32 سال تک کا ڈیٹا جمع کیا جس میں تقریباً ایک لاکھ 36 ہزار ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا اور حیرت انگیز طور اسپرین کا استعمال کرنے والوں میں سرطان جیسے مرض کے خدشات نہیں پائے گئے۔

امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد سرطان سے بچاؤ کے لیے اسپرین کا استعمال کررہے ہیں لیکن ہم ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے جہاں سرطان سے بچاؤ کے لیے اسیرین کا استعمال ہر ایک کو دے سکیں۔
 
Top