• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات اسکینرز درکار ہیں۔!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بسم الله الرحمن الرحيم



السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محدث ٹیم رب کے حضور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو مصائب ومشکلات اور آزمائشوں سے دور رکھتے ہوئے ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے، جو جنت فردوس میں داخلے کا سبب بن جائے۔ آمین ثم آمین

قارئین!
محدث ٹیم کی عرصہ پانچ سال سے یہی خواہش تھی، ہے اور ان شاءاللہ توفیق باری تعالیٰ رہے گی کہ محدث لائبریری پر روزانہ ایک کتاب اور ایک شمارہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا رہے۔ باللہ التوفیق اتنے عرصے سےمحدث ٹیم تاحال کامیابی سے ہمکنار ہے۔ (ہاں شمارہ جات میں تعطل پایا گیا) اس کامیابی کے پیچھے آپ سب کی دعائیں ہیں جس وجہ سے محدث ٹیم محنت، لگن اور شوق سے کام کرتے ہوئے بہت زیادہ اخراجات بھی برداشت کیے ہوئے ہے۔ رب کریم ادارہ محدث کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین

قارئین!
ہماری حتی الامکان کوشش رہی ہے اور ہے بھی کہ آپ لوگوں کی خدمت کےلیے ایسی کتب پیش کی جاتی رہیں جو پہلے سے نیٹ پر موجود نہ ہوں۔ جس کےلیے ہمیں روزانہ کی بنیاد پہ کوئی 12 سو کے قریب صفحاتِ کتب اسکین کرنا پڑتے تھے۔ کتب اسکین کےلیے ایک صاحب نے (اللہ تعالیٰ ان کی یہ نیکی قبول فرمائے۔ آمین) بہت ہی اعلیٰ دو عدد اسکینر ( OpticBook 3600 ) ڈونیٹ کیے ہوئے تھے۔کوئی تین ہفتوں سے دونوں اسکینر خراب ہوچکےہیں۔ ٹھیک کروانے کی غرض سے مختلف مارکیٹ و شاپس پر لے جایا گیا۔جواب دیا گیا کہ ان کا لائف ٹائم پورا ہوچکا ہے۔

مارکیٹ میں ان اسکینرز کی قیمت فی کس 60000 کے لگ بھگ ہے۔
ادارہ محدث انٹر نیٹ دنیا میں محدث لائبریری کے اخراجات کے ساتھ محدث فورم، محدث فتویٰ اور محدث میگزین کے اخراجات بھی برداشت کیے ہوئے ہے۔ ٹیم نے فیصلہ کیا کہ اسکینرز کے اخراجات میں آپ لوگوں سے تعاون لیا جائے۔ اس غرض سے یہ اعلان لگایا جارہا ہے۔

فی الفور ہمیں دو اسکینر کی ضرورت ہے۔قارئین وتعاونوا على البر والتقوىٰ کے تحت اس علمی جہاد میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔


نوٹ:
ادارۂ محدث کا ارادہ یہ بھی ہے کہ اگر ہم اپنی سکین کوالٹی مزید بہتر کرلیں، اور کیمروں وغیرہ کے ذریعے سکیننگ کا سلسلہ شروع کریں اور جب ہماری لائبریری کی کتب ختم ہوجائیں تو دیگر لائبریریوں میں جاکر کتب سکین کی جائیں۔ جس کیلئے ہمیں بہت تیز رفتار سکیننگ کرنا ہوگی، کیونکہ دیگر لائبریریوں میں مہینوں جاکر سکیننگ نہیں کی جا سکتی، اس کے متعلق کچھ معلومات حاصل کی گئی تو معلوم ہوا اس پر تقریباً ساڑھے تین چار لاکھ کا خرچ ہوگا۔

جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کلیم حیدر بھائی میں تو کہتا ہوں کہ ڈیجٹل کیمرہ سے کام شروع کر دیں نیا اسکینر نہ خریدیں
یہ لنکز ملاحظہ فرمائیں
How to Build a DIY Digital Camera Scanner :: GEEKAPOLIS.COM GEEK ART - GEEK ART
DIY: Turn Your Camera into a Scanner or Copier | greenUPGRADER
Scan-a-Textbook-With-a-Camera
IRIScan Book 2
https://store.ezphotoscanning.com/index.php?view=productDetail&p=6
Atiz - Home of Book Digitization & Scanning Solutions
Copy slides and old prints: a really easy way to digitize your archive | Digital Camera World
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
آئیڈیا

ضرور لنکز ملاحظہ فرمائیے

"ویڈیو لنکز یوٹیوب کے ہیں"
[video=youtube;O5eYmpLTneY]https://www.youtube.com/watch?v=O5eYmpLTneY[/video]
https://www.youtube.com/watch?v=O5eYmpLTneY
[video=youtube;GtSqXpKZRpM]https://www.youtube.com/watch?v=GtSqXpKZRpM[/video]
https://www.youtube.com/watch?v=GtSqXpKZRpM
[video=youtube;MkZhNwjmbYw]https://www.youtube.com/watch?v=MkZhNwjmbYw[/video]
https://www.youtube.com/watch?v=MkZhNwjmbYw
[video=youtube;iNIh9fs5NW8]https://www.youtube.com/watch?v=iNIh9fs5NW8[/video]
https://www.youtube.com/watch?v=iNIh9fs5NW8

The Hovercam
Canon U.S.A. : Office Equipment : imageFORMULA P-150 Portable Scanner

جزاک اللہ خیرا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
قارئین!
ہماری حتی الامکان کوشش رہی ہے اور ہے بھی کہ آپ لوگوں کی خدمت کےلیے ایسی کتب پیش کی جاتی رہیں جو پہلے سے نیٹ پر موجود نہ ہوں۔ جس کےلیے ہمیں روزانہ کی بنیاد پہ کوئی 12 سو کے قریب صفحاتِ کتب اسکین کرنا پڑتے تھے۔ کتب اسکین کےلیے ایک صاحب نے (اللہ تعالیٰ ان کی یہ نیکی قبول فرمائے۔ آمین) بہت ہی اعلیٰ دو عدد اسکینر ( OpticBook 3600 ) ڈونیٹ کیے ہوئے تھے۔کوئی تین ہفتوں سے دونوں اسکینر خراب ہوچکےہیں۔ ٹھیک کروانے کی غرض سے مختلف مارکیٹ و شاپس پر لے جایا گیا۔جواب دیا گیا کہ ان کا لائف ٹائم پورا ہوچکا ہے۔
لائف ٹائم ختم ہو گیا ہے؟؟ یعنی ہوا کیا ہے.؟؟ عام طور پر پرنٹرز میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ کچھ ہزار پرنٹس نکال کر بند ہو جاتا ہے، اور یہ میسیج آتا ہے کہ نیا پرنٹر ضروری ہے، اس کے لئے پرنٹر کی سرکٹ وغیرہ فارمیٹ کرنا ہوتا ہے. کیا یہی مسلا اسکینر کے ساتھ بھی ہے؟؟
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
لائف ٹائم ختم ہو گیا ہے؟؟ یعنی ہوا کیا ہے.؟؟ عام طور پر پرنٹرز میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ کچھ ہزار پرنٹس نکال کر بند ہو جاتا ہے، اور یہ میسیج آتا ہے کہ نیا پرنٹر ضروری ہے، اس کے لئے پرنٹر کی سرکٹ وغیرہ فارمیٹ کرنا ہوتا ہے. کیا یہی مسئلہ اسکینر کے ساتھ بھی ہے؟؟
تو کیاپرنٹر یا اسکینرکی سرکٹ وغیرہ فارمیٹ کرنے سے ٹھیک ہو جاتا ہے ؟؟؟ ۔۔۔۔۔میرا خیال ہے کہ لینز کا مسئلہ ہے لینز جب کمزور ہو جائیں تو پھر لائف ٹائم پورا ہو جاتا ہے
HowStuffWorks "How Scanners Work"

 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
کہانی کچھ یوں ہے کہ اسکیننگ کا کام ایک عرصہ قبل میں نے اپنے گھر سے شروع کیا تھا۔ تب سادہ سا BenQ کا اسکینر استعمال کرتا تھا۔ تین سو صفحات، عام سائز، کی ایک کتاب کی اسکیننگ میں تین سے چار گھنٹے لگ جایا کرتے تھے۔ اسی عام سے اسکینر سے میں نے پورا مہینہ بیٹھ کر تفسیر ابن کثیر کی چھ جلدیں اسکین کی تھیں۔

وقت بدل گیا۔ ضرورتیں بڑھ گئیں۔ تو ایک ڈنمارک میں مقیم گجراتی دوست کے توسط سے OpticBook 3600 اسکینر ملا۔ کتابوں کی اسکیننگ کے لئے سستے اسکینرز میں یہ اسکینر کمال کا ثابت ہوا۔ اب تین سو صفحات کی ایک کتاب ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسکین ہونے لگ گئی تھی۔ اس دوران ہم نے اسکیننگ کا کام محدث میں شفٹ کیا۔ اور ہمارے دیگر ساتھی اسی سے اسکیننگ کرنے لگے۔ ہم نے پروٹوکولز بنائے، اسکیننگ کوالٹی، سائز، ٹائپ سے لے کر پی ڈی ایف بنانے تک کے تمام مراحل کو ڈاکومنٹ کر دیا۔ تاکہ کم سے کم سائز کی پی ڈی ایف بہتر سے بہتر کوالٹی میں تیار کی جا سکے۔ پی ڈی ایف بنانے کے ہمارے مراحل میں سرچ انجن اپٹمائزیشن کا بھی خیال رکھا کہ اگر یہ فائل ہماری سائٹ کے علاوہ بھی کہیں موجود ہو تو گوگل و دیگر سرچ انجن پہچان سکیں کہ یہ کتاب و سنت ڈاٹ کام کی تیار کردہ فائل ہے۔

پھر وہ وقت آیا کہ ادارہ محدث میں آنے والے دو سو رسائل میں سے ان رسائل کی اسکیننگ کی ضرورت پیش آئی جو ہمارے منہج سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ایک اسکینر ایک ہی جگہ استعمال ہو سکتا تھا۔ یا کتب میں یا رسائل میں۔ لہٰذا پھر سے اسی اسکینر کی تلاش ہوئی۔ مسئلہ یہ کہ یہ اسکینر پاکستان میں اس وقت ملتا نہیں تھا (یا ہم نہیں ڈھونڈ پائے)۔ لہٰذا ادارہ محدث کے ساتھ تعاون کرنے والی ایک اہم شخصیت کو زحمت دی تو انہوں نے امریکہ سے یہ اسکینر خرید کر ہمیں بھجوا دیا۔ کم و بیش گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے یہ دونوں اسکینرز روزانہ کئی کئی گھنٹے کام میں مصروف رہے۔ اور الحمدللہ کہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر گزشتہ دو ڈھائی سالوں میں ایک بھی ایسا دن نہیں گزرا کہ جس دن اس ویب سائٹ پر ایک عدد اسلامی کتاب پبلش نہ ہوئی ہو۔

لیکن اب اچانک کچھ ہفتہ قبل یہ اسکینرز کام کرنا چھوڑ گئے اور کمال کی بات یہ کہ دونوں ہی اکٹھے خراب ہو گئے۔ یہ سستے اسکینرز تھے۔ جو دو سال قبل پینتیس سے چالیس ہزار تک کے ملے تھے۔ جبکہ آج کی ٹیکنالوجی کے حساب سے غالباً یہ اسکینرز اپنی مدت ویسے بھی پوری کر چکے ہیں۔ متعلقہ کمپنی اب یہ اسکینر بنا ہی نہیں رہی، ان کے نئے ماڈلز opticbook 3800 وغیرہ لانچ کر دئے گئے ہیں۔ جن میں سب سے سستا ماڈل بھی ساٹھ سے پینسٹھ ہزار پاکستانی روپے تک کا ہے۔

ابھی کہانی جاری ہے، آفس میں کچھ کام ہے، بقیہ کی کہانی گھر پہنچ کر سناؤں گا ان شاء اللہ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
اب ہمارے مسائل کی داستان یوں ہے کہ ایک جانب تو روزانہ ایک عدد کتاب پبلش کرنے کی کٹھن ذمہ داری ہے۔ اور دوسری جانب اسکینر بھی موجود نہیں ہے۔ تیسری جانب مسئلہ یہ ہے کہ ادارہ کی جانب سے اس قسم کے کاموں کے لئے پیسے نکالنا کافی مشکل ہے۔ یہ کام پہلے بھی ڈونیشن سے ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی ڈونیشن سے ہی ہونا ہے۔ اور اسی ضمن میں آپ احباب کا تعاون درکار ہے۔ چاہے وہ بالکل معمولی رقم ہی کیوں نہ ہو، بھیجنے میں نہ شرمائیں۔

اب ایک عدد اسکینر جو فوری طور پر درکار ہے وہ تو شاید وہی لیں گے یعنی opticbook 3800 جس کی مالیت پاکستان میں امپورٹ، ڈیوٹی اور کورئیر کے اخراجات ملا کر شاید ستر ہزار کے لگ بھگ ہو جائے گی۔ لیکن جیسے پہلے ایک مقام پر BenQ کا عام اسکینر کام کرنے لائق نہیں رہا تھا۔ اب opticbook کے یہ اسکینر بھی ہماری ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ ہمیں تیز رفتار اسکینرز درکار ہیں ، جو بے شک مکمل طور پر خودکار نہ ہوں، ہم مینولی کام کر سکیں، لیکن رفتار زیادہ ہو۔ موجودہ اسکینرز یا اب opticbook 3800 میں بھی بلیک اینڈ وائٹ میں ایک صفحہ 300 ڈی پی آئی پر اسکین ہونے کے لئے سات سیکنڈز کا وقت درکار ہوتا ہے۔ پھر اگلے صفحہ کی سیٹنگ تک چند سیکنڈز ضائع ہوتے ہیں اور پھر سات سیکنڈز میں ایک صفحہ اسکین ہوتا ہے۔ گویا بجلی کی سی تیز رفتاری سے بھی کام کیا جائے تو ایک منٹ میں پانچ صفحات اسکین کئے جا سکتے ہیں۔ گویا گھنٹے بھر میں تین سو کے لگ بھگ۔ جبکہ عملاً یہ رفتار بھی حاصل نہیں ہو پاتی اور آٹھ گھنٹوں میں پی ڈی ایف بنانے کو بھی شمار کر لیا جائے تو بمشکل پانچ چھ سو صفحات اسکین ہو کر پی ڈی ایف میں کنورٹ ہو پاتے ہیں۔

دوسری جانب کچھ جدید طرز کے اسکینرز، جن کے لنکس یاسر اکرم بھائی نے بھی اوپر دئے ہیں، کافی تیزرفتاری سے کام کر سکتے ہیں۔ یہ دراصل اسکینرز نہیں ہوتے، بلکہ ان کے ساتھ دو عدد کیمرے جڑے ہوتے ہیں۔ ایک مکینکل اسٹرکچر ہوتا ہے، کتاب کو ہولڈ کرنے کے لئے رحل ٹائپ ایک چیز اور صفحات کو چپٹا رکھنے کے لئے موویبل گلاس جو کتاب کے اوپر رکھ دیا جاتا ہے اور دو کیمرے ایک سیکنڈ میں کتاب کے دونوں صفحات کی تصویر کھینچ لیتے ہیں۔ گلاس اٹھائیں، صفحہ پلٹیں اور دونوں صفحات کی دوبارہ تصویر کھینچ لیں۔ یہ کام اس قدر تیز رفتار ہے کہ ایک گھنٹے میں دو ڈھائی ہزار صفحات اسکین کئے جا سکتے ہیں۔۔!!!

اصل مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی اچھی کمپنی کے بنے ہوئے یہ اسکینرز خریدے جائیں تو ان کی قیمت تو بہت ہی زیادہ ہے۔ مثلاً Atiz کمپنی کا بنا ہوا منی اسکینر کیمروں کے ماڈلز کے اعتبار سے دس سے چودہ لاکھ پاکستانی روپے تک میں ملتا ہے۔ لیکن اسی کی کاپی diy یعنی do it yourself ، طریقے سے بنائی جا سکتی ہے۔ فیصل آباد میں کچھ صاحبان نے ایسا ہی ایک اسکینر ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ کی مدد سے تیار کیا ہے۔ تین دفعہ غلطیاں کرنے اور کئی قسم کی اپ گریڈیشن کے بعد، اب کسی قدر کام کرنے لائق اسکینر بنا لیا ہے۔ ان صاحبان کے مطابق یہ اسکینر اب ڈھائی ہزار صفحات فی گھنٹہ تک اسکین کر سکتا ہے، کیمرے آٹو فوکس اور ریموٹ کنٹرولڈ ہونے ضروری ہیں۔ بیرونی لائٹس سے بچانا اور اندر مناسب روشنی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ گوگل بک پراجیکٹ بھی اسی طرز کا اسکینر استعمال کرتا ہے، اس فرق کے ساتھ کہ ان کے اسکینر میں کتاب کے صفحات پلٹنے کا کام انسان نہیں کرتے بلکہ خود کار ہوتا ہے۔ کل ملا کر مختصر بات یہ ہے کہ Atiz کے بنے اسکینرز کی نقل مار کر diy طرز کا اسکینر خود بنانے کے لئے بھی چار لاکھ کی خطیر رقم درکار ہے۔

اب یا تو اللہ تعالیٰ کسی کے دل میں ڈالیں اور وہ ایسے اسکینر ہمیں دلوا سکیں تو یہ تو ناقابل یقین حد تک اچھا کام ہو جائے گا، آئندہ دس سال کے لئے اسکیننگ کی جانب سے نہ صرف یہ کہ بے فکری ہو جائے گی بلکہ محدث لائبریری کے علاوہ دیگر لائبریریاں بھی فوری آن لائن کی جا سکیں گی۔ مثلاً شیخ زبیر علی زئی صاحب یا شیخ مبشر احمد ربانی صاحب کی لائبریریاں۔ کیونکہ موجودہ opticbook سیریز کے اسکینرز سے تو ہرگز یہ کام نہیں لیا جا سکتا۔
اور یا پھر دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم آپ حضرات کے تعاون سے تھوڑی تھوڑی رقم جمع کرتے جائیں، اور جب یہ اسکینرز خریدنے لائق ہو سکیں تب خرید لیں۔

میری ذاتی طور پر آپ احباب سے گزارش یہ ہے کہ اگر خود مالی تعاون کر سکتے ہیں، چاہے وہ کتنی ہی معمولی رقم کا ہو، تو ضرور کریں۔ ابھی چند روز قبل انس صاحب سے فون پر گفتگو ہو رہی تھی، تو میں نے انہیں بتایا کہ کسی صاحب نے فقط دس ڈالر (ہزار روپے) کی رقم بذریعہ پے پال ڈونیٹ کی ہے، تو انہوں نے بہت ہی اچھی بات کہی جو سیدھی میرے دل میں اتری، کہ کیا معلوم اللہ کسی کے اخلاص کی بدولت تھوڑی سی رقم ہی میں ایسی برکت دے کہ ہمارے بڑے بڑے کام اسی سے پورے ہو جائیں۔ لہٰذا ایک تو تھوڑی رقم کی ڈونیشن دیتے ہوئے بھی ہرگز شرم محسوس نہ کریں کہ اتنے سے پیسوں سے بھلا کیا ہو جانا ہے۔ کیونکہ اصل چیز نیت کا اخلاص اور صدقہ جاریہ میں شرکت کی خواہش ہے، اور وہ ان شاء اللہ تھوڑی یا زیادہ رقم کی محتاج نہیں۔

دوسری بات یہ کہ اگر خود کسی وجہ سے تعاون نہ کر سکتے ہوں تو فیس بک، ٹوٹر، گوگل پلس، ای میلز کے ذریعے، یا پھر براہ راست اپنے دوست احباب سے جو دینی کاموں میں تعاون کرنے کی استطاعت و جذبہ رکھتے ہوں، ان سے تعاون لیجئے۔ ہمیں بہرحال اپنا یہ ٹارگٹ ان شاء اللہ جلد از جلد پورا کرنا ہے۔ اور اس میں ہمیں ذرا برابر بھی شک نہیں کہ ان شاء اللہ، یہ مشکل لگنے والا کام بھی جلد ہی ہو جائے گا۔

اس ضمن میں جو بھی ڈونیشن موصول ہوگی، اس کی تفصیلات ہم ان شاء اللہ اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے کہ کل ٹارگٹ کا کتنے فیصد حصہ موصول ہو چکا ہے۔ فی الحال تو اطلاعاً عرض ہے کہ ہم زیرو پر کھڑے ہیں!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
شاکر بھائی مجھے لگتا ہے آپ لوگوں کو کیمرے سے یہ کام کرنا سستا پڑیگا. اور تیز بھی. اس طرح کے کیمرے ابھی ان دنوں کافی سستے ملتے ہیں. اس طرح کے کیمرے ٢٠ میگا پکسل بھی قریب تیس ہزار روپے میں آسانی سے مل جاتے ہیں. اور اگر آپ سیکنڈ ہینڈ لیں تو اور بھی سستا مل سکتا ہے.
 
Top