• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس بات میں کتنی سچائ ہیں.

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم
میں اس مسعلہ پر فورم پر موجود سبھی بھائیوں اور شیخ محترم کی توجہ چاہتا ہوں
کیا یہ خبر صحیح ہیں کی شیخ توصیف الرحمن اور شیخ طالب الرحمن حفظ اللہ کو سعودی گورنمنٹ نے گرفتار کر لیا ہے.
http://dailyausaf.com/pakistan/2017-01-14/13722
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنی پوسٹ کی تدوین کر دیں. اس طرح کے سوال کسی سے پرسنل میں پوچھ لیں. پلیز.
 

محمد فراز

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 26، 2015
پیغامات
536
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
116
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اپنی پوسٹ کی تدوین کر دیں. اس طرح کے سوال کسی سے پرسنل میں پوچھ لیں. پلیز.
بھائی جان پرسنل کیوں تمام لوگوں کو سچائی پتہ چلنی چاہیے کہ اس خبر کی کیا حقیقت ہے اگر تو جھوٹ ہے تو سب کو پتہ لگ جائے گا اوپن پوسٹ میں اور اگر سچ تو وہ بھی پتہ لگ جائے گا ایسے پرسنل کر کے فائدہ کیا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
توصیف برادران کی گرفتاری اور دوستوں کا رویہ !
توصیف الرحمن راشدی اور طالب الرحمن شاہ آپس میں بھائی ہیں ،دونوں برادران کا شمار مسلک اہل حدیث کے مشہور داعیان اور مناظرین میں ہوتا ہے،خدا لگتی کہوں تو ہر دو حضرات کا جارحانہ دعوتی اسلوب میرے لیے کبھی بھی اپیل کرنے والا نہیں لگا حالانکہ بہت سارے احباب کہتے ہیں کہ توصیف الرحمن راشدی صاحب کے اسی انداز اور اسلوب دعوت سے متاثر ہوکر خلق کثیر شرک و بدعات اور قبر پرستی و مردہ پرستی سے تائب ہوچکی ہے،بہرحال آمدم برسر مطلب یہ دونوں بھائی ان دنوں سعودی عرب میں سکیورٹی اداروں کے مہمان ہیں ،انہیں چند ماہ پہلے حراست میں لیا گیا ہے، انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے یہ تو ان کے رہا ہونے کے بعد معلوم ہوگا لیکن فی الحال قیاس آرائیاں یہ ہیں کہ طالب الرحمن شاہ صاحب کا بیٹا اسامہ داعش سے وابستہ تھا اور کچھ عرصہ پہلے پاکستان سے فرار ہوکر سعودی عرب میں قیام پذیر تھا جہاں انہیں جاب وغیرہ دلانے کے لیے توصیف الرحمن راشدی صاحب نے اپنے تعلقات استعمال کیے تھے ، سو سعودی انٹلی جینس ایجنسیوں نے تحقیقات کے لیے توصیف طالب صاحبان اور ان کے ساتھ موجود کچھ مہمان بھی اٹھا لیے ہیں ، یہ واقعہ کئ ماہ پہلے کا ہے لیکن پاکستانی پرنٹ میڈیا نے اسے چند دن پہلے بریک کیا ہے ، اس خبر کو شائع کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا میں موجود دیگر فرقوں کے دوستوں کو جیسے اپنے مخالفین کے خلاف بہت بڑا ہتھیار ہاتھ لگا،کہیں لکھا گیا کہ سلفیت تکفیر کی فیکٹری ہے ،کہیں کہا گیا کہ ان دونوں کو امریکیوں سے ملاقات کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے سو غیر مقلدین انگریزوں کی پیداوار ہے ، یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ ہے ،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ چند افراد کی غلطیوں پر پورے ایک مسلک کو لپیٹا جائے ، اگر معیار اور پیمانہ یہی رکھا جائے تو پھر شاید کوئی نہ بچے گا، لوگ جوابا کہیں گے کہ آپریشن ضرب عضب کن کے خلاف لانچ کیا گیا ہے، تیرہ سال سے مسجدوں اور بازاروں میں پھٹتے خودکش بمبار کس فرقے کی کوکھ سے تکفیر کا دودھ پی کر نکلے ہیں ، اپنے گھر میں مولوی عبدالعزیز،صوفی محمد ،حکیم اللہ محسود ،بیت اللہ محسود،مولوی فضل اللہ وغیرہ رکھ کر ہمسایوں کو توصیف راشدی کے طعنے اچھے تو نہیں لگتے ہیں نا، علامہ طاہر اشرفی صاحب امریکی سفارت خانے میں جاکر فرقہ واریت ختم کرنے کے لیے امریکیوں سے معاہدہ کرکے با وضو نکل سکتے ہیں تو توصیف برادران کیوں نہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔!
خدا کے لیے فرقہ وارانہ مائنڈ سیٹ کو ختم کریں ،اپنی سوچوں اور فکر میں اعتدال لائیں کسی فرقے کے چند افراد کی سوچ اس فرقے کے جملہ افکار ،نظریات ،عقائد اور رویوں کی ترجمان ہرگز نہیں ہوتی ہے، یوں بھی داعش میں طالب الرحمن کے بیٹے کی جانے کی اطلاعات ہیں نہ کہ خود طالب و توصیف صاحبان کی اس لیے اس خبر پر زیادہ دھما چوکڑی مچانے کی چنداں ضرورت نہیں ،آئیں سب مل کر محبتیں بانٹیں، نفرتوں کو ختم کریں اور تکفیر کو کسی ایک سے جوڑے بنا اس کا مقابلہ کریں۔
فردوس جمال
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
داعیان دین پر مشکلات آتی رہتی ہیں ۔
لیکن کچھ لوگ موقعے کی ’ ٹوہ ‘ میں رہتے ہیں ، اور شیطانوں کی طرح ایک سچ لیکر اس میں کئی جھوٹ ملا کر ’بغلیں ‘ بجانا شروع کردیتے ہیں ۔
شیخ کا بیٹا منحرف ہوا ، اس موقعہ کو بعض لوگوں نے غنیمت جانتے ہوئے ، توحید و سنت کے حق میں اٹھنے والی ان آوازوں کو دبانے کی کوشش کی ، اور ادھر ادھر چغلیاں لگانا شروع کردیں ، سعودیہ میں بھی اسی شک و شبہ میں شیخین گرفتار کر لیے گئے ، یعنی ان کا گرفتار ہونا بات درست ہے ۔ لیکن ان کا خارجی ہونا ، امریکہ سے تعلقات وغیرہ وغیرہ ۔ یہ سب جھوٹ ہے ۔
شیخ توصیف ، شیخ طالب الرحمن پر ’ داعشی ‘ وغیرہ ہونے کا الزام لگایا گیا ۔
دونوں بھائیوں کے دو کلپ سنیے ، اور اندازہ لگایے کہ یہ اس قسم کی خارجی تنظیموں اور جماعتوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں :
شیخ طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ
لنک
شیخ توصیف الرحمن حفظہ اللہ
لنک
شیخین کی گرفتاری پر ان کے بھائی طیب الرحمن زیدی صاحب کا موقف سنیں
لنک
ہر ’ جھوٹ ‘ کی ابتداء ’ ذرائع ‘ کے مبہم لفظ کےساتھ کرکے’ اوصاف ‘ والوں نے ابنے ’ اوغاد ‘ ہونے کا بہترین ثبوت دیا ہے ۔ اللہ ایسی جھوٹی اور مکار صحافت کرنے والوں کو انہیں کی صحافت کے ذریعے نشان عبرت بنائے۔
 
Top