• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس بار میں ربیع الاول پر پوری پانچ راتیں جاگا ہوں.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین مجهے کتنا ثواب ملے گا !

اس بار میں ربیع الاول پر پوری پانچ راتیں جاگا ہوں.(محلے کو بهی سونے نہیں دیا خوب جگ راتا کرایا.ثریا خالہ کے بیٹے سے اسپیکر بند کرانے پر جھگڑا بهی ہوا دو لگا کے گهر میں بهیجا تها)
نکڑ پر میلادکیمپ لگایا پاپولر نعتیں لگوائیں( راشد ڈیکوریشن والے کے بڑے سائز کے اسپیکروں کا بل بهی میں نے دیا)
دو من دودھ کے شربت کی سبیل لگوائی
محلے میں چراغاں کے لئے جان پر کهیل کر بجلی کی ننگی تاروں پر تین جگہ کنڈے مارے(حاجی صاحب کے گھر کے سامنے والے کهمبے سے اترتے ہوئے میری نئی جینز بهی پهٹ گئی.نیو ائیر نائٹ پر لی تهی)
11 ربیع اول کی رات سائلنسر اتار کے موٹر سائکلوں کی ریلی بهی نکالی(اور میں نے تو ون ویلنگ بهی کی تهی)
میلاد پر لنگر کے لئے محلے کی دکانوں سے 42 ہزار چندہ بهی کیا(اس میں حیاء ٹچ بٹن اور شاندار اگربتی والے کٹر وہابی کے 3 ہزار روپے بهی شامل ہیں دے ہی نہیں رہے تهے آنکهیں نکالیں تو پیسے نکلے)
میلاد ریلی میں سلیم چھوہارے والا.زاکر ڈینٹر.سہیل ہکلا اور لیڈیز ٹیلر ماسٹر جاوید کے ساته مل کر پچاس فٹ اونچا جهنڈا بهی اٹهایا تها
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
Top