• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس فورم پرچند مشکلات کا سامنا۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
[URDU]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اس فورم پرچندمشکلات کاسامناہے، رہنماءی فرمادیں ، جزاکم اللہ۔

1: میرے لاگن ہونے کے بعدبھی میرے یوزرنیم کے سامنے جوگول داءرہ ہے اس میں ہرے رنگ کی علامت نظرنہیں آتی کیا وجہ ہے؟

2: لاگن ہونے کے بعد خودبخود لاگ آوٹ کردیاجاتاہوں اس کا سبب؟

3: مراسلہ لکھنے کا جوبوکس ہے اس میں لکھنا شروع کرو توانگریزی سے شروعات ہوتی ہے ، اردو لکھنے کے لءے کمپوٹرکی زبان اردو کرنی پڑتی ہے، ایسا کیوں؟

4: مراسلہ لکھنے والے بوکس سے متصل اوپرجو کی بوڑڈ ہے اس کا استعمال کرو توتحریر عنوان والے بوکس میں لکھی جاتی ہے ، جوسب سے اوپرہوتاہے؟

5: ctr+spase : سے زبان تبدیل نہیں ہوتی کیوں ؟ [/URDU]
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم کفایت اللہ بھائی جان،
ابھی آپ کا یوزر اکاؤنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ غلطی سے وزی وزگ ایڈیٹر آپ کے اکاؤنٹ میں فعال تھا۔ اسے درست کر دیا ہے تو اوپر آپ نے جو اکثر مسائل بتائے ہیں وہ امید ہے کہ درست ہو جائیں گے۔ درخواست ہے کہ ایک دفعہ Ctrl+F5 پریس کر کے چیک کیجئے گا۔ تاکہ آپ کا کیشے خالی ہو۔
فورم پر لاگ ان ہونے کے بعد جو لاگ آؤٹ کا مسئلہ ہے وہ کم و بیش ہر ایک کو درپیش ہے۔ یہ دراصل کوئی مسئلہ نہیں ہے نا ہی آپ درحقیقت لاگ آؤٹ ہوتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہم نے اس فورم پر کیشے آن کیا ہوا ہے۔ یعنی جو صفحہ بھی آپ دیکھتے ہیں وہ آپ کے کیشے میں کچھ دیر کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے۔(جس سے فورم کی رفتار بہتر ہو جاتی ہے)۔ جب آپ لاگ ان کر کے واپس اس صفحہ پر آتے ہیں تو دراصل یہ نیا صفحہ نہیں ہوتا بلکہ آپ کے کمپیوٹر کے کیشے سے آتا ہے جس کی وجہ سے آپ خود کو لاگ آؤٹ محسوس کرتے ہیں، آپ اس صفحے کے علاوہ کسی اور ایسے صفحے پر جائیں جو آپ نے لاگ ان سے پہلے نا کھولا ہو تو آپ خود کو لاگ ان ہی پائیں گے۔ یہ دراصل پہلی دفعہ کا مسئلہ ہے، ہم تو اکثر جن فورمز پر جاتے رہتے ہیں ان سے لاگ آؤٹ ہی نہیں ہوتے، لہٰذا یہ مسئلہ پیش نہیں آتا۔
ازراہ کرم اگر اب بھی کوئی مشکل ہو تو ضرور مطلع فرمائیے۔
والسلام
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم !
بہت بہت شکریہ شاکر بھائی!
اب الحمدللہ ، ساری مشکلات ختم ہوگئی ہیں ، بلکہ کچھ اورایسی مشکلیں بھی حل ہوگئی ہیں، جنہیں لفظوں میں تعبیرکرنا بھی میرے لئے مشکل تھا۔
فجزاکم اللہ خیرا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
شاکر بھائی میں جب پوسٹ کرتا ہوں تو پوسٹ شو نہیں ہوتی اور جو شکریہ کے بٹن دبائے ہوتے ہیں اس تھریڈ میں وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں پھر پہلے صفحے پر آنے کے بعد جب تھوڑی دیر گزرنے کے بعد اس تھریڈ میں جائیں تو تب پوسٹ نظر آتی ہے۔بھائی جان اس کا کوئی حل بتاو۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم
شاکر بھائی میں جب پوسٹ کرتا ہوں تو پوسٹ شو نہیں ہوتی اور جو شکریہ کے بٹن دبائے ہوتے ہیں اس تھریڈ میں وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں پھر پہلے صفحے پر آنے کے بعد جب تھوڑی دیر گزرنے کے بعد اس تھریڈ میں جائیں تو تب پوسٹ نظر آتی ہے۔بھائی جان اس کا کوئی حل بتاو۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ آپ کسی بھی صفحے پر اگر کسی اپ ڈیٹ کی توقع کر رہے ہوں کہ مثلاً یہاں پر شکریہ آنا چاہئے تھا یا میری پوسٹ ظاہر ہونی چاہئے تھی۔ تو آپ اس صفحہ پر رہتے ہوئے Ctrl+F5 کی Keys اکٹھی دبا دیا کریں۔ اس سے دراصل یہ ہوگا کہ وہ صفحہ آپ کے کمپیوٹر سے لوڈ ہونے کے بجائے انٹرنیٹ سے ہمارے سرور سے فریش صفحہ لوڈ ہوگا اور جو بھی اس صفحہ پر اپ ڈیٹ ہونی چاہئے وہ آپ کو نظر آ جائے گی ان شاءاللہ۔
دراصل یہ ہماری مجبوری ہے ، ہم نے کچھ اس طرح کی سیٹنگ کی ہوئی ہے کہ سائٹ پر سے لوڈ کو کم رکھنے کے لئے صفحات کو چند منٹ تک آپ کے کمپیوٹر ہی میں محفوظ کر دیتے ہیں۔ یعنی آپ جب ایک صفحہ دیکھ لیتے ہیں تو وہ آپ کے کمپیوٹر ہی میں کچھ منٹ کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے اور جب آپ چند منٹ بعد دوبارہ اس صفحہ پر آتے ہیں تو وہ صفحہ انٹرنیٹ سے مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بجائے آپ کے کمپیوٹر سے ہی نکل کر سامنے آ جاتا ہے۔ لہٰذا Ctrl + F5 کی کمانڈ سے صفحہ کمپیوٹر سے نکل کر سامنے نہیں آتا بلکہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ ہوتا ہے۔ امید ہے کہ اس سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
والسلام
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔جزاک اللہ
بھائی جان جوں ہی آپ کوئی پوسٹ کریں اس کے بعد ایک کام یہ کریں کہ Ctrl+F5 پریس کردیا کریں انشاءاللہ آپ کامسئلہ حل ہوجائے گا۔باقی مزید اگر کوئی مسئلہ ہو تو آپ ٹیم کو مطلع کریں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاکم اللہ خیرا شاکر بھائی اور کلیم حیدر بھائی بہت بہت شکریہ مسئلہ حل ہو گیا الحمدللہ
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
میں بھی پریشان تھا کہ میری پوسٹس ہوا میں ہی غائب ہو جاتی ہیں نظر نہیں آتیں۔ شکر ہے کہ اس دھاگے پر نظر پڑ گئی۔ دیگر فورمز میں تو ایسا نہیں ہوتا۔ یہاں کوئی انوکھا ہی سسٹم چل رہا ہے!
 
Top