• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس نے بھی پُرشش نہیں کی

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سامنے اس کے - کبھی - اس - کی ستائش نہیں کی
دل نے چاہا - بھی اگر ہونٹوں نے - جنبش نہیں کی​
اہلِ - - محفل - پہ - کب - - احوال کھلا - - ہے اپنا
ہم بھی خاموش رہے - اس - نے بھی پُرشش نہیں کی​
جس - قدر اس سے - تعلق - تھا چلے - - جاتا - ہے
اس کا کیا رنج کہ جس کی کبھی خِواہش نہیں کی​
یہ - - بھی کیا کم ہے کہ - - دونوں کا بھرم - قائم ہے
اس - نے بخشش نہیں کی ہم - نے گزارش نہیں کی​
اک – تو - ہم - کو - ادب - آداب - نے - پیاسا - رکھا
اس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی​
ہم کہ دکھ - اوڑھ کے خلوت - میں پڑے - رہتے ہیں
ہم - نے بازار – میں - زخموں کی - نمائش نہیں کی​
اے - مرے - ابرِ - کرم - دیکھ - یہ - ویرانۂ - جاں
کیا - کسی - دشت پہ تو نے کبھی بارش - نہیں - کی​
کٹ - مرے - اپنے - قبیلے کی - حفاظت - کے - لیے
مقتلِ - شہر - میں - ٹھہرے - رہے - جنبش - - نہیں کی​
وہ - ہمیں - بھول - گیا - ہو - تو عجب - کیا ہے - فراز
ہم - نے - بھی - میل ملاقات - کی - کوشش نہیں کی​
شاعر: احمد فراز​
 
Top