• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟؟

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جزاکم اللہ احسن الجزا
بہت خوب
کلیم حیدر بھائی کا حکمت اور حرب بن شداد بھائی کا جذبہ سے بھرپور تبصرہ!!
میں محترم حرب بن شداد کی بات سے متفق ہوں۔
جب تک انفرادی طور پر اس پر عمل نہ کیا جائے کوئی خاطر خواہ اثرات مرتب نہ ہوں گے۔
اور انفرادی جذبہ کو ابھارنے کے لئے لازم ہے کہ کوئی تحریک چلائی جائے جو دینی بنیاد اور بڑے ےےے پیمانے پر ہو اور تحریری صورت پر بھی نہ ہو۔
وما توفیق الا باللہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
تحریر کے ساتھ ساتھ اس تحریک کا عملی کارکن بننے کے لئے ہم میں سے کون کون تیار ہے؟
کون ایسا ہے جسے مادی وسائل سے زیادہ اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ ہے۔ اس یقین کے ساتھ کہ جب دوسری خاتون اس کی بیوی بنے گی تو اس کے رزق کا ذمہ بھی اللہ تعالی پر ہے؟۔
کون ایسی خاتون ہے جو اپنی خواہشات کے برعکس صرف اور صرف اللہ کی رضا کی خاطر دوسری اور تیسری بیوی بننے پر رضامند ہے؟
کون سی پہلی بیوی ایسی ہے جو سوتن کو اس لئے برداشت کرے گی کہ اللہ تعالی نے جو کچھ اس اکیلی کے لئے لکھا ہے وہ اُسے مل کر ہی رہے گا۔ اور جو اس کے لئے مقدر نہیں کیا گیا وہ نہیں ملے گا۔
کون سا باپ ایسا ہے جو اپنی بیٹی کا نکاح ایسے مرد سے کرنے پر رضامند ہے کہ جس کی پہلی بیوی موجود ہے؟
کونسی ماں ایسی ہے جو خود بھی صبر کرے گی اور اپنی بیٹی کو بھی اللہ پر بھروسہ کرنے اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے دوسری بیوی بن کر زندگی گزارنے کی تعلیم دیتی اور ہمت بندھاتی ہے؟

لکھنا پڑھنا بہت آسان ہے۔
لیکن
عمل کرنا انتہائی مشکل
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میرے رب نے مجھے کچھ مال و دولت عطا فرمایا۔ میں نے اسی جذبے کے ساتھ مختلف لوگوں سے دوسری شادی کی بات کی۔ بہت سے مجبور اور بہت سے خوشحال لوگوں کو انٹرویو دیا۔
اللہ کے لئے رشٹے ناطے کا سوال کیا۔
اپنا گھر
اپنی دکان
اپنا پلاٹ
دوسری بیوی کو حق مہر دینے کے لئے وقف رکھا
لیکن
کیا میرے معاشرے نے ان باتوں کو للہیت پر مبنی جانا؟
یا
کسی ایک نے بھی اللہ کی رضا کے لئے ہاں کر دی؟

جواب آپ خوب جانتے ہوں گے۔
 

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
السلام علیکم
ہماری ایک دوست ہیں جو کے پاکستان میں ہی رہائیش پذیر ہیں وہ ذات کے لحاظ سے بٹ ہوتے ہیں۔ ان کی عمر لگ بھگ ۲۷ سال ہوگی۔ انکی تعلیم M.A ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ ان کے بے شمار رشتے آتے ہیں۔ جن پر مندرجہ ذیل اعتراض کرکے انکار کر دیا جاتا ہے
۱۔یہ کہ وہ لڑکا بٹ ہی ہونا چاہیئے
۲۔لڑکی کے برابر تعلیم ہونی چاہیئے یا اس سے زیادہ
۳۔ یا کم از کم بٹ نہیں تو ان کی برادری میں سے ہی ہونا چاہیئے۔
4 ۔ اور پھر عمر کا اختلاف
5۔ میری بیٹی کنواری تو لڑکا بھی کنوارا ہی ہو۔

یہ وہ وجوہات ہیں جن کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے ۔
5 سے 7 سال کے فرق پر لڑکی کا خود اعتراض ہوتا ہے بڈھے سے شادی نہیں کروں گی
ایک قبیح وجہ وٹاسٹہ بھی ہے۔ جس میں لڑکی کنواری مر جاتی ہے مگر خاندان سے باہر یا وٹا کے علاوہ نہیں دی جاتی ۔ مزید یہ کہ اگر ایک بھائی نے اپنی بیوی کوطلاق دی تو لازم ہے کہ اس بھائی کی بہن کو بھی طلاق دے کے گھر بٹھادیا جائے ۔
یہ سب وہ وجوہات ہیں جو کبھی کم اور کبھی زیادہ اثرات مرتب کرتی ہیں۔

میں محترم عاصف بھائی سے سو فیصد متفق ہوں ۔
اللھم اھدنا علی صراط مستقیم
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مغل بھائی!۔ آپ کی نیک نیتی پر شک نہیں کیا جاسکتا آپ یقینا بالکل درست فرمارہے ہیں دراصل جہاں اور کوئی دوسری وجوہات نے سراُٹھایا ہوا ہے وہیں ہمارے معاشرے میں ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے ٹی وی، کیونکہ لڑکیاں اُن کی کوئی سوشل ایکٹیوٹیز نہیں ہوتیں تو وہ زیادہ تر وقت ٹی وی کے سامنے یا ناولز کا مطالعہ کرنے میں گذارتی ہیں اور انہی دونوں کی وجہ سے وہ ایک مائیڈ سیٹ کرلیتی ہیں جس کو ہم آئیڈیل کہتے ہیں جس میں پہلی شرط لڑکا ہیرو لگے، تاکہ اپنے حلقے یا خاندان کی لڑکیوں کے ساتھ اگر شوہر کا موازنہ کیا جائے تو موصوف کا پہلا نمبر ہو۔۔۔۔

دوسری وجہ مالدار ہو جس کے پاس رہنے کے لئے بنگلہ، آمدورفت کے لئے گاڑی، اور خدمت کے لئے ملازم ہو۔۔۔
تیسری خواہش پڑھا لکھا ہو تاکہ جب کسی محفل میں جائیں تو تھوڑی سی ناک اونچی رہے تو یہ تمام چیزیں یا سوچ ہم نے ان ہی ذرائع سے حاصل کی ہے۔۔۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ رجحان ہمارے معاشرے میں کیسے پروان چڑھا؟؟؟۔۔۔ ہر بھائی کے سامنے لاتعداد مشاہدات ہونگے لیکن میرا مشاہدہ صرف یہ ہے اس سارے بگاڑ کی ذمہ دار بھی عورت ہے جو بچے کی ماں کے نام سے جانی جاتی ہے اور جس کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔۔۔
پھر باپ کا کردار اگر گھر میں کبھی کبھار اس طرح کے موضوع پر بات ہو تو والد محترم کی کہیں کی قلابیں کہیں ملاتے اکثر دکھائی دیتے ہیں یعنی بچی کے ہونے والے شوہر کے اُن کو اُس میں ساری خوبیاں چاہئے ہیں اس بات سے قطع نظر کے جس کے لئے وہ لڑکا تلاش کررہے ہیں اُس لڑکی میں کیا وہ خوبیاں موجود ہیں جو ایک اچھی بیوی بننے کے لئے چاہئے ہوتی ہیں؟؟؟۔۔۔
میری اب تک کی زندگی کا مشاہد اور نچوڑ یہ ہے کہ اچھا اور مثبت سوچ وہیں پروان چڑھتی ہے جن گھروں میں رحجان دین کی طرف زیادہ ہو اب آج کے اس پُرفتن دور میں ہر شخص چاہتا ہے کہ دنیا کو بدلے لیکن افسوس یہاں ہوتا ہے کہ وہ ایک لمحہ کو یہ نہیں سوچ پاتا کہ اگر وہ خود کو تبدیل کرلے تو شاید پوری دنیا کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
پہلے کے ادوار میں لوگوں کے مزاج اور توکل اللہ پر تھوڑی سی نظر ڈالتے ہیں قرآن نازل ہورہا ہے شراب چھوڑ دو سننے والوں نے شراب چھوڑ دی، لیکن آج کے معاشرے میں سننے والے پڑھنے والے پی بھی رہے ہیں اور پلا بھی رہے ہیں ہمارے آئیں میں لکھا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان، پاسپورٹ پر لکھا ہے اور شیاید شناختی کارڈ پر بھی لکھا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان لیکن وہ کون سی ایک برائی نہیں جس کی اسلام نے مخالفت کی ہو اور وہ ہمارے معاشرے میں نہ ہو؟؟؟۔۔۔
زنا سے لیکر لواطت تک لاتعداد کیسسز ہمارے سامنے گاہے بگاہے آتے رہتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ پھر بھی ہم اللہ کے نیک بندے ہیں کیونکہ ہم پر قوم نوح کی طرح کا عذاب نازل نہیں ہوا۔۔۔

ہمارے معاشرے میں بسنے والے افراد مجھے یہ بتادیں کے کتنے والدین ایسے ہیں جو اپنی بچیوں کی شادی کے لئے اپنی عقل کی بجائے سنت طیبہ یعنی استخارہ کرنے کو ترجیح دیتے ہونگے۔۔۔

ابابیلیں آج بھی آسکتی ہیں لیکن اُس کے لئے ایمان کی وہی قوت چاہئے جو ابوطالب کی تھی جو ابراھا سے اپنے اونٹ مانگنے گئے اور اس نے جواب دیا کے میں کعبہ پر حملہ کرنے بڑھ رہا ہوں اور تجھے اونٹوں کی پڑی ہے تو اُنہوں نے جواب دیا انا رب العبل میں اونٹو کا مالک ہوں جو تو نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں مجھے وہ چاہئے اور کعبہ کا جو رب ہے وہ تیرا اور اُس کا معاملہ ہے۔۔۔

یہ ہوتی ہے قوت ایمانی۔۔۔ کیا ہم میں سے کوئی یہ دعوٰی کرسکتا ہے کہ اس کا ایمان پوری طرح سے کامل ہے؟؟؟۔۔۔

حضرت عیٰسی علیہ السلام نے کہا تھا کہ اس عورت کو سزا دینے کے لئے پہلا پتھر وہ مارے جس نے کبھی کوئی گناہ نہیں کیا۔۔۔ یہاں پر دو بڑے زبردست پوائنٹ تھے یعنی کے معاشرے میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس سے کوئی گناہ نہ ہوا ہو۔۔۔ لیکن دوسرا سوال کیا پہلا پتھر حضرت عیسٰی علیہ السلام نہیں مارسکتے تھے حالانکہ اُن کی شریعت میں بھی زانی کی سزا تھی لیکن انہوں نے نہیں مارا کیوں یہ اللہ کے کام ہیں وہی جانے۔۔۔

اب ہم جھانکیں اپنے گریبان میں، آج ہم جہاں خود کو رکھ رہے ہیں وہیں پر ہم اپنی بیٹی کے لئے یہ تصور کرنے کی جرات کرسکتے ہیں؟؟؟۔۔۔ ہماری کنواری بیٹی کی شادی ایک شادی شدہ شخص سے ہوجائے۔۔۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی کنواری لڑکیوں سے شادیاں کیں؟؟؟۔۔۔ ماسوائے امی عائشہ رضی اللہ عنہ کے۔۔۔ اور دوسری شاید جویریا رضی اللہ عنہ غلط ہو تو درست کردیجئے گا لیکن سوچیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی شادی کس سے کی؟؟؟۔۔۔
چالیس سال کی ایک بیوہ عورت سے جنکہ وہ خود پچس سال کے تھے تقریبا واللہ اعلم۔۔۔ کیا آج کا نوجوان یہ مثال قائم کرسکتا ہے؟؟؟۔۔۔ میری ذاتی رائے اتفاق اور اختلاف موجود ہیں۔۔۔

دوسری شادی کے لئے کوئی طلاق یافتہ، لڑکی کو ترجیح دیں اور ان شاء اللہ ناکامی نہیں ہوگی۔۔۔ یا کسی بےسہارا لڑکی کو ہمارے کتنے مجاہدین حضرات ہیں جو اس دنیا سے اللہ کے دین کی خاطر جانیں دے کر چلے اُن کی بیوائیں ہیں، اُن کی بیٹیاں ہیں، آخر ہم اس طرف نگاہ کیوں نہیں دوڑاتے۔۔۔

بڑی باتیں ہیں بڑی مثالیں مگر اگر اتنی سی بات سمجھ آجائے تو مزید لکھنا صفحے کالے کرنا اور اگر اتنی سی ہی بات سمجھ سے بالاتر ہو تو مزید لکھ کر صفحے کیوں کالے کئے جائیں؟؟؟۔۔۔

ہم جب تک اپنے معاشرے کو پوری طرح اسلامی معاشرہ نہیں بنائیں گے ہر قسم کے مسائل نے سراٹھانا ہے اور یقین کیجئے آج بڑھتے ہوئے زنا کی یہ ہی سب سے بڑی وجہ ہے۔۔۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
میرے رب نے مجھے کچھ مال و دولت عطا فرمایا۔ میں نے اسی جذبے کے ساتھ مختلف لوگوں سے دوسری شادی کی بات کی۔ بہت سے مجبور اور بہت سے خوشحال لوگوں کو انٹرویو دیا۔
اللہ کے لئے رشٹے ناطے کا سوال کیا۔
اپنا گھر
اپنی دکان
اپنا پلاٹ
دوسری بیوی کو حق مہر دینے کے لئے وقف رکھا
لیکن
کیا میرے معاشرے نے ان باتوں کو للہیت پر مبنی جانا؟
یا
کسی ایک نے بھی اللہ کی رضا کے لئے ہاں کر دی؟

جواب آپ خوب جانتے ہوں گے۔
آصف بھائی اپنی کوشش جاری رکھیں
ہر پہلی شادی کے بعد دوسری ہوتی ہے
بس ڈٹے رہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
ایک نہ ایک دن ضرور سرخرو ہوں گے ان شاء اللہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
43 سال سے زیادہ ہو گئی ہے عمر۔ اب آپ دعا ہی کر سکتے ہیں ناں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
بہت خوب جناب
ڈٹے ہوئے ہیں
اللہ تعالی آپ کی دُعائیں قبول و منظور فرمائے آمین۔

آپ کے لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالی آپ کو ساٹھ سال کی عمر سے پہلے پہلے چار شادیاں نصیب فرما دے۔ آمین
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
43 سال سے زیادہ ہو گئی ہے عمر۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔
میرا مشورہ تو یہ ہے کہ خاندان میں ہی دیکھیں۔۔۔
لیکن ترجیح دیں کسی طلاق یافتہ یا پھر بےسہارا کو جس کے والد یا بھائی وغیرہ نہ ہوں۔۔۔
کنواری لڑکیوں کو فلمی ہیرو چاہئے آپ نہیں میرے بھائی۔۔۔ جملے تھوڑی کڑوے ہیں مگر۔۔۔
سچ پوچھیں تو یہ ہی ٹرینڈ چل رہا ہے۔۔۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
میں نے تو اسلام کو ہی اپنی فیملی بنا رکھا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ رب العالمین جب بھی دے ایمان دار اور امانت دار لوگ اور رشتہ عطا فرمائے۔ اسی طرح سے اور دو چار سال تک بڑی بیٹی کا نکاح کرنا ہے۔ اللہ تعالی تمام رشتوں کے لئے ایماندار و امانت دار لوگ عطا فرمائے۔ اسلام سے محبت کرنے والے، اس پر عمل کرنے والے رشتے۔ اس کے برعکس سے اللہ تعالی اپنی رحمت سے مامون و محفوظ فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ آمین یا ارحم الراحمین
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
43 سال سے زیادہ ہو گئی ہے عمر۔ اب آپ دعا ہی کر سکتے ہیں ناں
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
بہت خوب جناب
ڈٹے ہوئے ہیں
اللہ تعالی آپ کی دُعائیں قبول و منظور فرمائے آمین۔

آپ کے لئے ہم دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالی آپ کو ساٹھ سال کی عمر سے پہلے پہلے چار شادیاں نصیب فرما دے۔ آمین

ہاہاہاہاہاہاہاہا یہ تو پتا چلا کہ آپکی عمر مبارک 43 سال ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں نے تو اسلام کو ہی اپنی فیملی بنا رکھا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ رب العالمین جب بھی دے ایمان دار اور امانت دار لوگ اور رشتہ عطا فرمائے۔ اسی طرح سے اور دو چار سال تک بڑی بیٹی کا نکاح کرنا ہے۔ اللہ تعالی تمام رشتوں کے لئے ایماندار و امانت دار لوگ عطا فرمائے۔ اسلام سے محبت کرنے والے، اس پر عمل کرنے والے رشتے۔ اس کے برعکس سے اللہ تعالی اپنی رحمت سے مامون و محفوظ فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ آمین یا ارحم الراحمین
آمین یارب۔۔۔
اللہ تعالٰی بچیوں کی نصیب اچھے کریں۔۔۔
 
Top