• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

''اشاعرہ'' اور'' ماتریدیہ'' کی بابت علمائے امت کا موقف۔ اہل سنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
''اشاعرہ'' اور'' ماتریدیہ'' کی بابت علمائے امت کا موقف
علامہ ناصر الدین البانی سے پوچھاگیاکہ کیا' اشاعرہ'' اور ''ماتریدیہ'' اہل سنت میں سے ہیں ؟

البانی فرماتے ہیں:وہ اپنے کثیر عقائد میں اہل سنت والجماعت میں سے ہیں لیکن دیگر عقائد میں انہوں نے اہل سنت والجماعت سے انحراف کرتے ہوئے جبریہ یا انعزالیہ وغیرہ کا موقف اپنایا ہے ۔کتاب و سنت کی فہم سلف کے مطابق اتباع کا وہ منہج جس کی طرف ہم دعوت دیتے ہیں وہ اس پر نہیں ہیں ۔ بلاشک وشبہ وہ صراط مستقیم سے کم یا زیادہ نکلے ہوئے ہیں' جس پر سلف صالح اور ان کی اتباع کرنے والے گامزن ہیں۔پھر آپ کہتے ہیں ۔

أنا لا اریٰ أن نقول:أنھم لیسوا من أھل السنۃ والجماعۃ ،اطلاقًا۔ ولا أن نقول اِنھم من أھل السنۃ والجماعۃ اِطلاقًا لأنھم کما قال اللہ عزوجل : ﴿وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِہِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَـيِّــئًا۝۰ۭ عَسَى اللہُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْہِمْ۝۰ۭ ﴾(التوبۃ:۱۰۲)
''میرا خیال نہیں ہے کہ ہم یہ کہیں کہ وہ مطلق طور پر اہل سنت والجماعت میں سے نہیں ہیں ۔ نہ ہی ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ مطلق طور پر اہل سنت والجماعت میں سے ہیں ۔ کیونکہ وہ ایسے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

﴿ وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِہِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّاٰخَرَ سَـيِّــئًا۝۰ۭ عَسَى اللہُ اَنْ يَّتُوْبَ عَلَيْہِمْ۝۰ۭ ﴾(التوبہ :۱۰۲)
''کچھ دوسرے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا وہ ملے جلے عمل کرتے رہے کچھ اچھے اور کچھ برے امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کر لے ''(سلسلۃ الھدی والنور 'رقم:۶۷۳ بحوالہ''التمییز في بیان أن مذھب الاشاعرۃ لیس علی مذھب السلف العزیز :۲۵۴)

علامہ ابن باز فرماتے ہیں :

الفرق المخالفۃ لأھل السنۃ متفاوتون في أخطائھم ،فلیس الأشاعرۃ في خطئھم کالخوارج والمعتزلۃ والجھمیۃ بلاشک،ولکن ذلک لا یمنع من بیان خطأ الأشاعرۃ فیما أخطئو ا فیہ ...(مجموع الفتاویٰ والمقالات :۳/۵۴)
''اہل سنت کے مخالف فرقوں کی خطائوں میں تفاوت (فرق)پایا جاتا ہے ۔پس بلا شک و شبہ اشاعرہ اپنی غلطی میں خوارج ،معتزلہ اور جہمیہ جیسے نہیں ہیں ۔مگر یہ بات ان کی غلطی اور اہل سنت کی مخالفت کو بیان کرنے سے مانع نہیں ہے ...''
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مزید فرماتے ہیں :
فالمتأول لبعض الصفات کالأشعریۃ لا یخرج بذلک عن جماعۃ المسلمین ولا عن جماعۃ أھل السنۃ فی غیر باب الصفات ،ولکنہ لا یدخل فی جماعۃ أھل السنۃ عند ذکر اثباتھم للصفات وانکارھم للتأویل ۔فالاشاعرۃ قأشباھھم لا یدخلون فی اھل السنۃ فی اثبات الصفات لکونھم قد خالفوھم وسلکوا غیر منھجھم ...(تنبیھات ھامۃ علی ما کتبہ محمد علی الصابونی فی صفات اللہ عزوجل :۳۷۔۳۸)
''اشاعرہ کی طرح اللہ کی بعض صفات میں تاویل کرنے والے نہ تو اسلام سے خارج ہیں اور نہ ہی صفات کے علاوہ بقیہ ابواب میں اہل سنت سے خارج ہیں البتہ تاویل کی وجہ سے اسماء و الصفات کے ابواب میں وہ اہل سنت سے خارج ہیں ۔پس اشاعرہ اور ان جیسوں نے اسماء الصفات کے مسئلہ میں اہل سنت کی مخالفت کی اور ان کے منہج سے ہٹ گئے۔

علامہ محمد بن صالح العثیمین  سے سوال کیا گیا کہ:کیا اشاعرہ اہل سنت والجماعت میں سے ہیں ؟ آپ نے فرمایا:

الأشاعرۃ من أھل السنۃ فیما وافقوا فیہ أھل السنۃ والجماعۃ ،وھم مخالفون لأھل السنۃ والجماعۃ في باب الصفات ...فلا ینبغی أن نقول ھم أھل السنۃ علی الاطلاق ولا أن ننفي عنھم کونھم من أھل السنۃ علی الاطلاق ، بل نقول ھم من أھل السنۃ فیما وافقوافیہ أھل السنۃ وھم مخالفون لأھل السنۃ فیما خالفوا فیہ أھل السنۃ ۔
فالتفصیل ھو الذي یکون بہ الحق،وقد قال تعالی :﴿ وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰي۝۰ۚ﴾(الانعام:۱۵۲)فاخراجھم مطلقًا من أھل السنۃ لیس من العدل ، وادخالھم في السنۃ باطلاق لیس من العدل أیضًاوالواجب أن یعطی کل ذي حق حقہ ۔(لقاء ات الباب المفتوح :۱/۱۸۱)

''اشاعرہ جس چیز میں اہل سنت والجماعت کی موافقت کرتے ہیں اسی میں وہ اہل سنت ہیں۔ انہوں نے صفات کے باب میں اہل سنت والجماعت کی مخالفت کی ہے ......
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ہم علی الاطلاق یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اہل سنت میں سے ہیں اور نہ ہی ہم علی الاطلاق اس کی نفی کر سکتے ہیں ...اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے

﴿ وَاِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰي۝۰ۚ ﴾(الانعام:۱۵۲)
''اور جب کچھ کہو تو انصاف سے کہو ،خواہ بات تمہارے کسی قریبی سے متعلق ہو ۔''

انہیں مطلق طور پر اہل سنت سے خارج کرنا عدل کے خلاف ہے اسی طرح انہیں سنت میں مطلق طور پر داخل کرنا بھی عدل نہیں ہے ۔ہر ذی حق کو اس کا حق دینا واجب ہے ۔''

شیخ عبدالرزاق عفیفی  فرماتے ہیں :

الأشاعرۃ والماتردیۃ من أھل السنۃ فیما وافقوا فیہ أھل السنۃ لا علی العموم (فتاوی ورسائل الشیخ عبدالرزاق :۳۶۹)
''اشاعرہ اور ماتریدیہ جن امور میں اہل سنت سے موافقت کرتے ہیں اُن میں وہ اہل سنت میں سے ہیں نہ کہ علی العموم ۔''

جولوگ سلفیوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ اشاعرہ کی تکفیر کرتے ہیں ان کا رد کرتے ہوئے فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ فرماتے ہیں :

أنَّ قولہ في الذین زعم نصحَھم أنھم یتَّھمون المسلمین بالشرک ۔ وأنھم یُکفرون الصوفیۃ کافۃ والأشاعرۃ ھو افتراء ھم علیھم ،وھم بُراء من ذلک ،وعقیدتھم ھي عقیدۃ اھل السنۃ والجماعۃ ،وأنھم لا یکفرون الا من کفَّرہ اللہ ورسولہ (الرد علی الرفاعی والبوطی :۳۸)
''(بوطی کا )یہ کہناکہ سلفی عام مسلمانوںکومشرک کہتے ہیں اور وہ تمام صوفیوں اور اشعریوں کی تکفیر کرتے ہیں تویہ اس کا سلفیوں پر جھوٹا الزام ہے ۔وہ اس تہمت سے بری ہیں ۔ان کا عقیدہ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے ۔وہ اسی کی تکفیر کرتے ہیں جس کی اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے تکفیر کی ہے ۔''
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
شیخ صالح المنجد'' ماتریدیہ'' کے بارے میں اہل سنت کا موقف یوں بیان فرماتے ہیں :

رسول اللہ ﷺنے فرمایاکہ یہ امت تہتر گروہوں میں بٹ جائے گی، ان میں سے ایک گروہ کے سوا باقی سب جہنمی ہیں اور اس الفرقہ الناجیہ سے مراد وہ جماعت ہے جو رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلے گی۔

یہ بات شک وشبہ سے بالا ہے کہ اہل سنت والجماعت ہی علمی اور عملی طور پر کتاب وسنت کو تھامنے والے ہیں اور یہی جماعت الفرقہ الناجیہ ہے کیونکہ رسول اللہﷺ اور آپ کے صحابہ کے منہج پر صحیح کاربند ہونے کا وصف انہی لوگوں میں نمایاں اور سب سے بڑھ کر ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کسی فرد یا جماعت کے فرقہ ناجیہ ہونے کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ وہ محض اپنی نسبت سنت سے جوڑ لے اور اس کے بعد صحابہ وتابعین کے منہج اور طریقے کی مخالفت کرتا پھرے بلکہ فرقہ ناجیہ میں شمولیت کے لیے ضروری ہے کہ علم وعمل، فکر وتصور اور سلوک وتصوف ہر شعبے میں انہی کے منہج پر کاربند رہنے کی کوشش کی جائے۔

''ماتریدیہ'' ایسا گروہ ہے جس کے اقوال اور لٹریچر میں حق، باطل اور سنت مخالف باتیں موجود ہیں۔ اس قبیل کے دیگر گروہوں کی بھی یہی حالت ہے کہ حق سے قرب وبُعد میں وہ سب ایک دوسرے سے مختلف مراتب پر ہیں تو جو سنت کے زیادہ قریب ہے وہی حق کے زیادہ قریب ہے۔ ان میں سے کچھ نے دین کے بڑے اور بنیادی اصولوں میں سنت کی خلاف ورزی کی ہے اور کچھ نے دقیق امور میں۔ ان میں سے وہ بھی ہیں جنہوں نے اپنے علاوہ دیگر ایسے گروہوں کے باطل نظریات کی تردید کی ہے جو ان کی نسبت حق سے دور تھے تو باطل کی تردید اور حق بات کہنے کا ان کا یہ عمل قابل ستائش ہے۔ بسا اوقات یہ بھی ہوا ہے کہ تردید باطل میں عدل سے تجاوز کرتے ہوئے انہوں نے حق کی بعض باتوں کا انکار کردیا اور کچھ غلط باتوں کا بھی اظہار کیا۔ اس پہلو سے دیکھا جائے تو گویا انہوں نے ایک بڑی بدعت کی تردید اس سے نسبتاً چھوٹی بدعت سے کی اور باطل کا ردّ ایسے باطل سے کیا ہے جو اس کی نسبت ہلکا اور معمولی ہے۔ یہ مؤخر الذکر حالت اکثر اہل کلام کی ہے جو خود کو اہل سنت والجماعت کہلاتے ہیں۔

اہم مسئلہ باقی رہ گیا کہ ماتریدیہ اور دیوبندیوں کی طرح عقائد میں ان کے نقش قدم پر چلنے والوں کے حوالے سے ہماری ذمہ داری کیا ہے؟

تو اس کا جواب مختلف اشخاص(اور جماعتوں) کے حوالے سے مختلف ہے، جو ان میں سے متعصب اور اپنی بدعت وگمراہی کا داعی ہے اس سے بچنا اور اس کی گمراہی کو عوام کے سامنے بیان کرنا ضروری ہے، البتہ جو شخص اس عقیدے کا حامل ہے مگر داعی نہیں اور اس کے قول وعمل سے حق بات کو تلاش کرنے اور اپنانے کی جھلک نظر آتی ہے تو اس کو نصیحت کی جائے گی، اس عقیدے کا بطلان اور فساد واضح کیا جائے گا اور احسن طریقے سے اسے راہِ حق کی رہنمائی مہیا کی جائے گی۔ شاید اللہ تعالیٰ اس کو حق کا راستہ دکھا دے۔ یہ خیر خواہی اور نصیحت وارشاد نبی کریم ﷺ کے اسی فرمان میں شامل ہے: ''دین خیر خواہی کا نام ہے۔'' صحابہ نے عرض کی کس کے لیے؟ فرمایا: ''اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلم حکمرانوں اور عام مسلمانوں کے لیے۔'' (مسلم:۵۵)(الاسلام سوال و جواب:4248)
 
Top