• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اشراق کی نماز: حج و عمرے کا ثواب !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اشراق کی نماز: حج و عمرے کا ثواب !



11063770_536707416467524_4130633133427987879_n (1).jpg


60- بَاب ذِكْرِ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الْمَسْجِدِ بَعْدَ صَلاَةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ


۶۰-باب: صلاۃِ فجر کے بعد سورج نکلنے تک مسجد میں بیٹھنا مستحب ہے


585- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ قَعَدَ فِي مُصَلاَّهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ.

قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

* تخريج: م/المساجد ۵۲ (۲۸۶)، والفضائل ۱۷ (۲۳۲۲)، د/الصلاۃ ۳۰۱ (۱۲۹۴)، ن/السہو ۹۹ (۱۳۵۸)، (تحفۃ الأشراف: ۲۱۶۸)، حم (۵/۹۱، ۹۷، ۱۰۰) (صحیح)۵۸۵-

جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب فجر پڑھتے تو اپنے مصلے پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج نکل آتا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔


586- حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو ظِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ -: كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ" قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ".

قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ. قَالَ: وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي ظِلاَلٍ؟ فَقَالَ: هُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَاسْمُهُ هِلاَلٌ.

* تخريج: تفرد بہ المؤلف (تحفۃ الأشراف: ۱۶۴۴) (حسن)۵۸۶-

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' جس نے صلاۃِ فجر جماعت سے پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتارہا یہاں تک کہ سورج نکل گیا ، پھراس نے دورکعتیں پڑھیں، تو اسے ایک حج اورایک عمرے کاثواب ملے گا''۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''پورا، پورا، پورا، یعنی حج وعمرے کا پورا ثواب '' ۱ ؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:

۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،

۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے (سندمیں موجودراوی) ابوظلال کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: وہ مقارب الحدیث ہیں ، محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ ان کا نام ہلال ہے۔

وضاحت ۱ ؎ :

آج امت محمدیہ ''على صاحبها الصلاة والسلام''کے تمام ائمہ اور اس کے سب مقتدی اس اجرعظیم اور اوّل النہارکی برکتوں سے کس قدر محروم ہیں ، ذرا اس حدیث سے اندازہ لگائیے۔ إلاما شاء الله اللهم اجعلنا منهم.

http://forum.mohaddis.com/threads/سنن-الترمذی.15729/page-46#post-122004
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12687998_928373127230957_815723854034316747_n (1).jpg


اے آدم کے بیٹے


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے آدم کے بیٹے !
تو میرے لئے دن کے شروع میں چار رکعت (نماز اشراق) پڑھ ، میں اِن کے بدلے میں دن بھر کے لئے تجھے کافی ہو جاؤں گا


---------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 1/319 ، ، صحيح الترغيب : 672 ، ،
صحيح ابن حبان : 2533 ، ، 2534 ، ،عمدة القاري للعيني : 7/213 ، ،
سنن أبي داود : 1289 ، ، تمام المنة للألباني : 256 (إسناده صحيح على شرط مسلم))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12688195_928361473898789_5363751710317877537_n.jpg


کیا میں تمہیں اُس کی خبر نہ دوں؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (محاذ جنگ) پر ایک لشکر روانہ فرمایا انہیں خوب غنیمتیں حاصل ہوئیں ، اور وہ (دشمن کو شکست) دے کر بہت جلدی واپس پلٹ آئے ، ایک آدمی نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اس لشکر سے بڑھ کرغنیمتیں حاصل کر کےجلدی لوٹنے والا لشکر آج تک نہیں دیکھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں اس کی خبر نہ دوں ؟ جو اس لشکر سے بھی جلدی غنیمتیں حاصل کرکے لوٹنے والاہے ؟ (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص خوب اچھی طرح وضو کر کے مسجد کی طرف روانہ ہوا ، اور فجر کی نماز پڑھ کر( مسجد ہی میں) اشراق کی نماز کے لئے بیٹھا رہے ، ایسا شخص اس (لشکر) سے بھی جلدی بہت سی غنیمتیں (یعنی بڑا اجر و ثواب) لے کر لوٹنے والا ہے

----------------------------------------------------------

( الترغيب والترهيب : 1/318 ، ، صحيح الترغيب : 669 ، ،
مجمع الزوائد : 2/238 ، ، السلسلة الصحيحة : 6/71 ، ،
صحيح ابن حبان : 2535)
 
Top