• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اشرف آصف جلالی صاحب ذرا دھیرج چلئے :

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
...ابوبکر قدوسی
■[استاد محترم کی خصوصی اجازت کے ساتھ]
[شیئر کی گئی تحاریر کا خصوصی سلسلہ ، محمد المالكي طالب دعاء]

اشرف آصف جلالی صاحب ذرا دھیرج چلئے :
....ابوبکر قدوسی
...
جی ہاں صاحب ذرا آہستہ چلیے - دیکھئے صاحب موجودہ معاملہ تو کسی نہ کسی کنارے لگ ہی جائے گا - وقت گذر جائے گا اور مرہم کا کام کرے گا ، لیکن یہ کیا کہ آپ ایسے ختم نبوت کے تنہا رکھوالے بن کے سامنے آئے کہ جیسے اس عقیدے کو آپ ہی سنبھالے ہوے ہیں -
ذرا پلٹ کے واپس گھر کو تو دیکھئے کہ آپ کا اس عقیدے سے بہت دور کا رشتہ ہے -
ختم نبوت ہے کیا ؟ کبھی یہ بھی سوچا ؟
دور فضاؤں میں میرے بزرگ علامہ احسان الہی ظہیر کی آواز مجھے آج بھی سنائی دے رہی ہے :
"میں تھا جس نے ہر دور میں اعلان کیا کہ
نہ میرے رب کا کوئی شریک
نہ اس کی صفات کا کوئی شریک ،
اور میں تھا
جس نے کہا تھا ، اسی طرح نہ میرے مصطفی کا کوئی شریک نہ اس کے اوصاف کا کوئی شریک "
مزید کہا :
"لوگو ظلم کا آغاز اس دن ہو جب نبوت کے خصائص کو غیر نبیوں کے لیے بلایا جانے لگا "
"اور یہ بات میں کھل کے کہنا چاہتا ہوں کہ کائنات کا ایک ہی گروہ ہے جس نے نبوت کے چور دروازوں کو بند کیا ہے ، لوگو ! ہم نے بند کیا "
"ہم نے کہا فاطمہ تیرا بابا چلا گیا اور آج کے بعد آسمان کا فرشتہ بھی چلا گیا "
تم نے کہا :
"نبی تو نہیں لیکن فرشتہ ہمارے پاس بھی آتا ہے "
تم نے کہا :
"نبی تو نہیں لیکن عصمت مجھ کو بھی حاصل ہے "
تم نے کہا :
"نبی تو نہیں لیکن شریعت سازی کا اختیار مجھ کو بھی حاصل ہے "
جی ہاں !
کتابیں بھری پڑی ہیں ، تصوف کی کتابیں ، تذکروں کی اور ملفوظات کی ، کس کس کا نام لیں کس کس کا ذکر کریں - کیا نہیں لکھا ابن عربی نے کہ میں تیس برس اللہ سے کلام کرتا رہا ، کیا شعرانی نے نہیں کہا کہ اندھیری رات کو سیاہ رات میں سیاہ چیونٹی پتھر تلے چلے اور مجھے خبر نہ ہو تو میں کہوں گا کہ رب نے مجھ مکر کیا ہے - کیا اولیاء کا مقام نبوت سے بڑھ کے نہیں کر دکھایا گیا - ابن عربی اگر لکھے کہ ظلی نبوت ابھی بھی جاری ہے تو پھر بھی شیخ اکبر ...
اور کیا ابن عربی نے لکھا نہ تھا کہ
"پس جتنے بھی رسول ہیں ، ولی ہونے کے اعتبار سے وہ خاتم الاولیاء کے چراغ سے روشنی حاصل کرتے ہیں "
اور یہ خاتم الاولیاء کون تھا ؟
جی ہاں یہ بقول ان کے وہ خود تھے -کہتے ہیں :
انا ختم الولایہ دون شک
جناب یہ قول کن کا ہے اگر صوفیا کا نہیں کہ :
"ہم نے ان سمندروں کی غوطہ خوری کی ہے کہ انبیاء بھی جن کے ساحلوں پر کھڑے ہیں " -
اگر ولایت کا درجہ نبوت سے بڑھ کے ہے تو باقی کیا بچا آپ کے برتن میں ، جو سودا آپ بیچنے چلے آئے ہیں -
 
Top