• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصحاب کہف کا کتا جنّت میں جائے گا یا نہیں

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
"کیا اصحاب کہف کا کتا جنّت میں جائے گا"

تحقیق: حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
جمع و ترتیب: طلحہ سلفی

بعض الناس کا یہ کہنا کہ "اصحاب کہف کا کتا جنّت میں داخل ہوگا" اس کی کوئی دلیل میرے علم میں نہیں ہے، ......................... محمد بن موسیٰ الدمیری متوفی (٨٠٨ ھ) نے بغیر کسی سند کے "خالد بن معدان سے نقل کیا ہے کہ: جنّت میں تین جانوروں کے کوئی اور جانور نہیں جائے گا، اصحاب کہف کا کتا، عزیر علیہ السلام کا گدھا، اور صالح علیہ السلام کی اُونٹنی، (حيوة الحيوان ٢/٢٦٢)

یہ بے سند بے حوالہ قول ہے،

امداد اللّٰہ انوار دیوبندی نے ابنِ نجیم حنفی (متوفى ٩٧١ ھ) اور المسطرف (غیر مستند اور نا قابل اعتماد کتاب) کے حوالے سے لکھا ہے کہ بانچ قسم کے جانور جنّت میں جائیں گے۔
اصحاب کہف کا کتا، اسمعیل علیہ السلام کا دنبہ، صالح علیہ السلام کی اونٹنی، عزیر علیہ السلام کا گدھا، نبی کریم کی براق، (جنّت کے حسین مناظر 531)

امداد اللّٰہ دیوبندی نے حموی شرح الإشباه والنظائر وغیرہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ: قتادہ (تابعی) کے نزدیک نبی کریم کی اُونٹنی، موسیٰ کی گائے، یونس کی مچھلی، سلیمان کی چیونٹی، اور بلقیس کا ھد هد ، (532)

اسی متروک دیوبندی نے سیوطی سے نقل کیا ہے کہ یعقوب علیہ السلام کا بھیڑیا بھی جنّت میں جائے گا، (ایضاً 532)

یہ سب بے سند اور بے اصل حوالے ہیں جن کی علمی میدان میں کوئی حیثیت نہیں ہے،

خلاصة التحقيق: اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اصحاب کہف کا کتا جنّت میں جائے گا،
 

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
جن الفاظ کو آپ نے نشان دہی کی ہے وہ ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے،

اور دوسری چیز فیس بک یا دیگر سائٹ پر لوگوں کو اس تحریر سے وابستہ کرانے کے لیے ہم نے اسکو جمع کیا ہے، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب سے،

اور ہاں اس تحریر میں جو بھی الفاظ آگے پیچھے ہوئے ہیں، وہ حافظ صاحب کے نہیں بلکہ ہم نے ان کو ترتیب دی ہے،
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
اور دوسری چیز فیس بک یا دیگر سائٹ پر لوگوں کو اس تحریر سے وابستہ کرانے کے لیے ہم نے اسکو جمع کیا ہے، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب سے،
اسکو جمع کرنا نہیں بلکہ انتخاب کرنا کہتے ہیں۔ لہذا جمع کا لفظ مناسب نہیں۔ یہ شیخ کا ایک مضمون ہے اس کو بس آپ نے نقل کر دیا ہے
اور ہاں اس تحریر میں جو بھی الفاظ آگے پیچھے ہوئے ہیں، وہ حافظ صاحب کے نہیں بلکہ ہم نے ان کو ترتیب دی ہے،
جی نہیں اسکو ترتیب دینا نہیں کہتے۔ آپ نے صرف کچھ حروف حذف کئے ہیں اور ایک جگہ فضول کی جگہ نا قابل اعتماد کا لفظ لکھا ہے۔
شیخ رحمہ اللہ کا مضمون پہلے سے ہی مختصر اور جامع ہے اس میں کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
 
Top