• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصطلاحات حدیث تعریف اور تشریح

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اصطلاحات حدیث تعریف اور تشریح

مصنف
ڈاکٹر محمود الطحان

ناشر
ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

تبصرہ

احادیث رسولﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے جہاں علم جرح و تعدیل، علم تاریخ الرواۃ اور معرفۃعلل الحدیث جیسے علوم وجود میں آئے وہیں اس سلسلہ میں کسی بھی غلطی سے محفوظ رہنے کے لیے علم مصطلح الحدیث وجود میں لایا گیا۔ احادیث کا مطالعہ اور ان سے استنباط و استخراج اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک اصطلاحات حدیث کا پورا درک نہ ہو جائے۔ زیر مطالعہ کتاب اسی سلسلے کی ایک اہم کڑیہ ہے۔ اصطلاحات حدیث پر بہت سی عربی اور اردو کتب میں موجود ہیں لیکن اس کتاب کی افادیت اس وجہ سے زیادہ ہے کہ اس میں اختلافی اقوال کے ذکر اور مسائل کو پھیلا کر بیان کرنے سے گریز کیا گیا ہے اور حدیث کے قواعد و اصطلاحات کو عام فہم انداز میں نقل کیا گیا ہے۔کتاب کا اردو ترجمہ مظفر حسین ندوی نے کیا ہے۔ ترجمہ اس اعتبار سے زیادہ قابل اعتماد ہو گیا ہے کہ اس کی ایک نظر ثانی مولانا تاج الدین ازہری اور دوسری نظر ثانی مولانا عبدالقیوم نے کی ہے۔ (عین۔ م)
اس کتاب اصطلاحات حدیث تعریف اور تشریح کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
تقدیم
مقدمہ
علم المصطلح کی ابتدا اور ترقی کے مختلف مراحل سے گزرنے کی تاریخ
علم المصطلح پر مشہور تصانیف
بنیادی اصطلاحات کی تعریف
فصل اول۔ہم تک پہنچنے کے لحاظ سے خبر کی تقسیم
فصل ثانی۔خبر مقبول
فصل ثالث۔خبر مردود
فصل چہارم۔مقبول اور مردود کے درمیان خبر مشترک
دوسرا باب
بحث اول۔راوی اور اسے قبول کرنے کی شرائط
بحث دوم۔جرح وتعدیل کے موضوع پر کتابوں کا عام جائزہ
بحث سوم۔جرح وتعدیل کے مراتب
تیسرا باب
فصل اول۔ضبط روایت کی کیفیت اور اس کے تحمل کے طریقے
فصل دوم۔محدث کے آداب
چوتھا باب
فصل اول۔لطائف اسناد
فصل دوم۔راویوں کی پہنچان
 
Top