• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصلاح تلفظ واملا

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اصلاح تلفظ واملا

مصنف
طالب ہاشمی

ناشر
القمر انٹر پرائزر غزنی سٹریٹ لاہور


تبصرہ
ہماری قومی زبان اردو اگرچہ ابھی تک ہمارے لسانی و گروہی تعصبات اور ارباب بست و کشاد کی کوتاہ نظری کے باعث صحیح معنوں میں سرکاری زبان کے درجے پر فائز نہیں ہو سکی لیکن یہ بات محققانہ طور پر ثابت ہے کہ ہند ایرانی تہذیب کی مظہر یہ زبان اس وقت دنیا کی دوسری بڑی بولی جانے والی زبان ہے۔ ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔ تلفظ اور املا کی غلطیاں، اہل قلم کیا اور دوسرے لوگ کیا سب سے بے تحاشا سرزد ہو رہی ہیں۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے یہ اصلاح زبان کے لیے کی گئی ایک کاوش ہے جس کے مصنف طالب الہاشمی ہیں کتاب کے شروع میں تلفظ کی غلطیوں پر ایک مضمون علامہ اسد ملتانی مرحوم اور املا کی غلطیاں کے عنوان سے جناب حامد علی خان مرحوم کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ بعض الفاظ کے اعراب میں چند بنیادی غلطیوں کو رقم کرنے کے بعد غلط تلفظ کی تین سو مثالیں بیان کی گئی ہیں اور اردو اِملا کے چند اہم اصول و قواعد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وہ الفاظ جن کا اِملا عام طور پر غلط کیا جاتا ہے، دو سو ہم شکل الفاظ اور زبانِ خامہ کی 150 عام خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخری حصے میں اردو کے سہ حرفی، چار حرفی، پانچ حرفی، چھ حرفی اور سات حرفی الفاظ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ وہ لوگ جو لکھنے لکھانے میں مصروف ہیں اور ایسے لوگ جو اس میدان میں نووارد ہیں اور اردو ادب کے ساتھ ہلکا سا بھی شغف رکھنے والوں کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔(ع۔م)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

اردو
اصلاح تلفظ واملا
سخن ہائے گفتنی
تلفظ کی غلطیاں
املاکی غلطیاں
چند اہم اعراب
غلط تلفظ کی 300 مثالیں
اردو املا کےچند اہم اصول وقواعد
مظلوم الفاظ جن کا املا عام طور پر غلط کیا جارہاہے
دو سو ہم شکل (مماثل) الفاظ
اردو کے بعض تصرفات جو مروج اور مسلم ہیں
امالہ
زبان خاصہ کی 150 عام خامیاں
اردو الفاظ جو عربی مصادر کے اوزان پر ہیں
اردو کے سہ حرفی الفاظ
چار حرفی الفاظ
پانچ حرفی الفاظ
چھ حرفی الفاظ
سات حرفی الفاظ
سیرت نبویﷺ کے حوالے سے بعض تاریخی شخصیتوں کے ناموں کا تلفظ
کتابیات
 
Top