• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصل بریلوی مسلک (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اصلی بریلوی مسلک اہل سنت والجماعت حنفی

مضمون نگار : ڈاکٹر محمد زاہد الحق قریشی ایم ایس سی ، ایم ڈی (کولمبو)​
جاہل پیروں کی مروج کردہ مختلف بدعات کو عین ایمان سمجھنے اور تقسیم و تفریق کے خانوں میں بستے مسلمانوں کو مجتمع کرنےوالی اصلاح احوال پر مبنی خصوصی تحریر
اکابر بریلوی علماء کے فرمودات کی روشنی میں بدعات قبیحہ کا تفصیلی جائزہ
اس وقت پاکستان میں شاہ احمد خان بریلوی کے پیروکار یعنی بریلوی مسلک اختیار کرنے والے لوگوں کےمتعلق کچھ اچھا تاثر نہیں پایا جاتا بلکہ بریلوی مسلک کا نام آتے ہی ذہن میں خیال ابھرتا ہے کہ یہ وہی گروہ ہے جوکہ شرک وبدعت کا داعی ہے اور مساجد میں شور و ہنگانے کر کے قبضہ کر لیتا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ، اس کی تین بڑی وجوہات ہیں :
بریلوی مسلک کو بدنام کرنے میں چند جاہل اور کم علم علماء سو کا بڑا ہاتھ ہے ، جنہوں نے اصل مسلک کو چھپا کر عوام خاص طور پر عورتون کی مرضی اور منشاء کےمطابق نیا مسلک و دین جو کہ قرآن وسنت کے خلاف تھا اسے فروغ دیا ۔
دوسرے نمبر پر یہ کارنامہ ان میاں جی کا ہے جنہیں کوئی کام نہ آتا تھا انہوں نے ڈاڑھی رکھ رک کسی گاؤں کی مسجد کی امامت سنبھال لی ، اب ان ان پڑھ دیہاتیوں کو دین اسلام کا تو علم تھا نہیں ، میاں جی نے اپنی روٹیاں سیدھی کرنے کے لئے جو بات کہی وہی مان لی ، ان کا دین وہی تھا جس میں میاں جی کو مالی مفادات حاصل تھے ۔
تیسرے نمبر پر میاں جی سے زیادہ ذہین طبقہ کے لوگوں نے پیری مریدی شروع کر دی یا کسی قبر کے مجاور بن بیٹھے اور عوام کے ایمان اور مال کو لوٹنے میں مصروف ہو گئے ۔
اب صورت حال یہ ہو چکی ہے ک عوام بریلوی مسلک کےعلماء کی بھی دین اسلام کے متعلق درست بات سننے کو تیار نہیں ہیں جو حق بات بتائے اسے وہابی کہ کر مسترد کر دیا جاتا ہے ۔ ہمارا یہ صرف دعویٰ ہی نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ''اصلی بریلوی مسلک'' کو چھپا کر عوام کو فریب دیا جا رہا ہے ، ثبوت کے طور پر بانی بریلوی مسلک شاہ احمد خان بریلوی اور دیگر اعتدال پسند بریلوی حنفی علماء کی مستند تصانیف کے حوالہ جات دیے گئے ہیں ۔
سب سے پہلے اہل سنت والجماعت حنفی کا مطلب سمجھنا ضروری ہے ، پوری دنیا میں آئمہ اربعہ یعنی چار اماموں سے مقلد لوگوں کو '' اہل سنت والجماعت '' کہا جاتا ہے ، امام اعظم ابو حنیفہ  کے مسلک والوں کو حنفی ، امام مالک کے مسلک والوں کو مالکی ، امام شافعی  کے مسلک کے لوگوں کو شافعی اور امام احمدبن حنبل  کے مسلک کے لوگوں کو حنبلی کہا جاتا ہے ، پوری دنیا میں امام اعظم ابو حنیفہ کے مسلک کے لوگون کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، ہمارے مشہور بزرگ پیرانِ پیر شیخ عبدالقادر جیلانی  حنبلی مسلک سے تعلق رکھتے تھے جبکہ سعودی عرب خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ مسجد نبوی کے اماموں سمیت شاہی خاندان والے بھی حنبلی مسلک کے پیروکار ہیں ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چاروں ائمہ کے ماننے والے اہل سنت والجماعت سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور ان میں کوئی بھی باطل نہیں ہے ، اہل سنت والجماعت کا مطلب ہے ، نبی کریمﷺ اور ان کی جماعت یعنی صحابہ کرام کے طریقے پر عمل کرنے والے اور جو نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام کے طریقے کو چھوڑ کر دین میں نئی بات ایجاد کرے اور اہل بدعت کہلائے گا ، اس کی وضاحت اور ان کا انجام قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں یوں ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وَمَنْ يُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِيْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَنُصْلِهٖ جَهَنَّمَ وَسَاۗءَتْ مَصِيْرًا
ترجمہ : مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے، درآں حالیکہ اس پر راہ راست واضح ہو چکی ہو ، تو اس کو ہم اسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے ۔ (القرآن پ 5 ، آیت 115)

یہاں مومنین کے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے ، اس سے مراد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت ہے ۔
نبی کریم ﷺ کے پاک ارشاد کا مفہوم ہے : '' تم میں سے جو آدمی میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت سےاختلاف بھی دیکھے گا ایسی حالت میں تم پر لازم ہے کہ میرے اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقہ کو لازم جانو اور اسی طریقہ پر بھروسہ رکھو اور اس کو دانتوں سے مضبوط پکڑے رہو اور تم (دین میں) نئی نئی باتیں پیدا کرنے سے بچو اس لئے کہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔( مشکوۃ )​
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غیر اللہ کو سجدہ حرام، گناہ کبیرہ اور کفر ہے

مولانا احمد رضا بریلوی نے فرمایا ہے : بے شک سجدہ افعال عبادت ہے ، سجدہ عبادت تحیت (تعظیمی ) حرام گنا ہ کبیرہ بالیقین اس کے کفر ہونے میں اختلاف علمائے دین کی ایک جماعت فقہاء سے تکفیر منقول اور عنہ التحقیق وہ کفر صوری پر محمول (الذبدۃ الزکیہ ص 18)

پیرکوسجدہ کرنے والا اور کرانے والا اگر دونوں جائز سمجھیں تو کافر ہیں ، یہاں سے معلوم ہوا کہ جہاں اپنے سرکش پیرون کو کرتے ہیں اور اسے پائیگاہ کہتے ہیں ، بعض مشائخ کے نزدیک کفر ہے اور گناہ کبیرہ تو بالاجماع ہے ، پس اگر اسے کر کے راضی ہوا تو وہ شیخ بخدی خود بھی کافر ہے اگر کبھی وہ مسلمان بھی تھا ۔ ( الذبدۃ الزکیہ ص 56)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پیر کو قریب رکوع جھک کر سلام کرنا حرام سے فروتنی ہے
اسی حرام سے فروتنی ہے کہ ملتے وقت انہیں سلام کرتے یا جواب دیتے وقت انہیں سجدہ یا ان کے لئے رکوع تک جھکنا ( الذبدۃ الزکیہ ص )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سجدۂ تعظیم
بریلوی مسلک کے امام مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی غیر اللہ کو سجدہ کے سخت خلاف تھے ، خواہ یہ تعظیم کے نام پر کیا جائے ، اس کے رد میں آپ نے باقاعدہ ''حریت سجدہ تعظیم '' لکھی جس کے چند اقتباسات اصلاح عوام و جاہل پیروں ، بابوں کے لئے نقل کئے جاتے ہیں تاکہ ہدایت پا جائیں ۔ (ناقل)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غیر اللہ کو سجدہ شرک، حرام و کفر ہے
سجدہ مخصوص ذات باری کے لئے ہے اور غیر کے لیے شرک و حرام اور کفر ہے ۔ ( حریت سجدہ تعظیم ،ص 5)
سجدہ اللہ کے سوا کسی کے لئے جائز نہیں ، اس کے غیر کو سجدۂ عبادت تو یقیناً اجمالاً شرک مبین اور سجدۂ تحیت حرام و گناہ کبیرہ بالیقین (ص8)
غیر خدا کو سجدہ کرے تو کافر ہے کہ زمین پر پیشانی یعنی زمین پر رکھنا (غیر اللہ) دوسرے کے لئے جائز نہیں ۔ ( 36)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غیر اللہ کو سجدۂ تعظیمی کرنا
غیر خدا کو سجدۂ تعظیمی کرنے والا کافر ہے ۔ (ص36)
غیر خدا کو سجدۂ تحیت حرام ، حرام سود کھانے سے بھی بدتر حرام 075)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بزرگوں کے مزارت کو سجدہ کرنا ، جھکنا ، چومنا
مزارات کو سجدہ یا اس کے سامنے زمین چومنا حرام اور حد رکوع تک جھکنا ممنوع ہے ۔ (ص51)
مشائخ و مزارات کو سجدہ گاہ بنانے والا (یعنی سجدہ کرنے والا) حکم الہٰی کا مخالف و مستحق نار ہو گا جیسے کوئی بہن سے نکاح کرے ۔ ( ص 102)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پیروں ، بزرگوں اور علماء کو سجدہ ، زمین بوسی
علماء و بزرگوں کے سامنے زمین بوسی جو لوگ کرتے ہیں حرام ہے اور کرنے والا اور اس پر راضی ہونےوالا دونوں گنہگار ہیں ، اس لئے کہ بت پرستی سے مشابہ ہے ۔ ( ص 61)

بے شک آئمہ نے تصریح فرمائی کہ پیروں کو سجدہ جو کہ جاہل صوفی کرتے ہیں ، حرام ہے اور سب سے بدتر بدعت ہے وہ جبراً اس سے باز رکھے جائیں ۔ ( ص 46)

عالموں اور بزرگوں کے سامنے زمین چومنا حرام ہے ، چومنے والا اور اس پر راضی ہونے والا دونوں گنہگار ہیں ۔(ص48)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حضور اکرمﷺ کے روضئہ اقدس کی زیارت کا درست طریقہ
مزار انوار کوسجدہ تو قطعی حرام ہے تو زائد جاہلوں کے فعل سے دھوکہ نہ کھائے بلکہ علماء باعمل کی پیروی کرے ۔ ( ص 52)

زیارت روضتۂ انور سید اطہر ﷺ کے وقت نہ دیوار کریم کو ہاتھ لگائے ، نہ چومے ، نہ اس سے چمٹے ، نہ طواف کرے ، نہ زمین چومے کہ یہ سب بدعت قبیحہ ہیں ۔ (52)

خبردار جالی شریف کو بوسہ دینے یا ہاتھ لگانے سے بچو، کیونکہ خلاف ادب ہے بلکہ چار ہاتھ فاصلہ زیادہ قریب نہ جاؤ۔( فتویٰ رضویہ ج4ص 722) (انوار البشارات فی مسائل حج و الزیارات ص 29 مطبوعہ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی )

روضہ انور کا نہ طواف کرو ، نہ سجدہ ، نہ اتنا جھکو کہ رکوع کے برابر ہو رسول اللہﷺ کی تعظیم ان کی اطاعت ہے ۔ ( انوار البشارات ص 74) ( میلاد منانے کی بجائے سیرت اپنانے میں تعظیم نبی کریم ﷺ ہے ، ناقل )

بلاشبہ غیر کعبہ معظمہ کا ''طواف تعظیمی '' ناجائز ہے اور غیر خدا کو سجدہ ہماری شریعت میں حرام ہے ۔ ( احکام شریعت ج سوم )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شرکیہ امور
بریلوی مسلک کے مشہور بزرگ پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی  کے مشہور فتاویٰ '' اعلا کلمۃ اللہ '' سے چند فتاویٰ نقل کئے جاتے ہیں جن میں انہوں نے شرکیہ امور کی وضاحت فرمائی ہے ۔
 
Top