• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول اہلحدیث اور اصول احناف 1

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376


کسی کے حق یا باطل ہونے کی پہچان کے لیے اس کے اصول کو جاننا نہایت ضروری ہے کیونکہ انہیں اصولوں پر ان کے مسائل و عقائد کی بنیاد ہے۔جس کے اصول صحیح ہیں وہ حق پر ہے اورجس کے اصول غلط ہیں وہ باطل پر ہے۔
اصول اہلحدیث۔
۱:شیخ العرب والعجم امام بدیع الدین شاہ راشدی ( ہمارا اصول ) سرخی کے تحت لکھتے ہیں کہ ہم سوائے قرآن و حدیث کے کسی دوسرے کے قول ( غیر نبی چاہے کو ئی بھی ہو)کو نہ سند سمجھتے ہیں اور حق مانتے ہیں اور نہ واجب الاتباع جانتے ہیں اور نہ ہی اس کو اس وقت تک اس کو قبول کرتے ہیں جب تک قرآن و حدیث سے موا فق نہ ہو ہم ہر ایک قول کو چاہے وہ مقلد کا ہو یا غیر مقلد کا قرآن و حدیث پر پیش کرتے
ہیں پھر قبول کرتے ھیں۔ہم کسی بھی فقیہ کو دین کے لیئے سند نہیں مانتے پھرہم پراعتراض کرنا کہ یہ فلاں کا قول ہے یا فلاں نے اس طرح لکھا ہے یہ اوٹ پٹانگ مارنا ہے
کسی بھی اہلحدیث نے یہ نہیں کہا کہ فلاں امام یا مجتھد یا اہلحدیث عالم کی کتاب علی الاطلاق معتبر ہے قرآن و سنّت دیکھے بغیراس پرعمل بھی کریں اور فتوی بھی دیں اگر کوئی اس طرح کریگا تو وہ اہلحدیث نہیں۔(مروّجہ فقہ کی حقیقت صفحہ ۵۸)
اسی کتاب کے صفحہ ۵۹ پر لکھتے ہیں خبر دار اہلحدیثوں کا دوسرا کوئی امام نہیں فقط ایک ہی امام قائد اعظم جناب محمّدمصطفی ہیں۔
براۃ اہلحدیث صفحہ ۳۶ میں لکھتے ہیں کہ مذھب اہل حدیث کے لیئے یہ شرط ہے کہ خواہ چھوٹا مسئلہ ہو یا بڑا مسئلہ اس کے لیئے قرآن وحدیث سے حوالہ ضروری ہے۔
۲: حافظ عبداللّہ محدّث غازی پوری لکھتے ہیں کہ واضح رہے کہ ہمارے مذھب کا اصل الاصول اتباع کتاب و سنّت ہے اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ اہلحدیث کو اجماع امّت اور قیاس شرعی سے انکار ہے کیونکہ جب یہ دونوں کتاب وسنّت سے ثابت ہیں۔تو کتاب و سنّت کے ماننے میں ان کا ماننا بھیّ گیا۔(براۃ اہلحدیث صفحہ ۳۲)
۳:استاد محترم حافظ زبیر زئی حفظہ اللّہ نے تو الحدیث رسالے کی پشت پر (ہمارا عزم ) بالکل صاف لکھا ہے کہ قرآن و حدیث اور اجماع کی برتر ی سلف صالحین کے متّفقہ فہم کا پرچار۔ اتباع کتاب و سنّت کی طرف والہانہ دعوت ۔قرآن و حدیث کے ذریعے اتّحاد امّت کی طرف دعوت ۔


مزید تفصیل کے لیئے دیکھیں (فتاوی اہل حدیث ۱/۶۹ماہنامہ الحدیث ۱/۴)
۴:مولانا محمد ادریس فاروقی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ہم برملا کھتے ہیں کہ ہم ہر اس قول کو تسلیم نہیں کرتے جو نصوص قر آن و سنت کے خلاف ہو اسی طرح ہم ہر اس کرامت کو نہیں مانتے جو نصوص قرآن و سنت کے متصادم ہو۔
(پیش گفتار ،کرامات اہل حدیث ص ۲۸)
mazeed tfseel ky luy :www.Albisharah.com - www.Albisharah.com
 
Top