• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول و ضوابط گرائمر کلاس

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
محترم ممبران گرائمر کلاس کے لئے باہمی مشاورت سے مندرجہ ذیل ترتیب اور اصول و ضوابط طے کیے گئے ہیں جن میں وقتا فوقتا تبدیلی ممکن ہے

1-اسباق کے سیکشن میں ہر سبق ایک علیحدہ دھاگہ کی صورت میں لگایا جائے گا مثلا سبق نمبر 1، سبق نمبر 2 وغیرہ (اسکو طلباء صرف پڑھ سکیں گے پوسٹ نہیں کر سکیں گے)

2-اسباق کی تدریس کے سیکشن میں ہر سبق کو پڑھانے کے لئے علیحدہ علیحدہ دھاگہ بنایا جائے گا مثلا تدریس سبق نمبر 1، تدریس سبق نمبر 2، وغیرہ (اس میں طلباء پوسٹ کر سکیں گے)

3-ہر تدریس کے دھاگہ میں صرف اسی سبق سے متعلقہ سوال و جواب کیے جا سکتے ہیں غیر متعلقہ سوال و جواب ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے

4-عمومی سوال و جوابات کے لئے تدریس کے سیکشن میں ہی ایک عمومی تدریس کا دھاگہ بنا دیا جائے گا جس میں آپ کسی بھی سبق کے بارے یا گرائمر کے بارے کوئی عمومی بات پوچھ یا بتا سکتے ہیں

5-تدریس کے دھاگوں میں فضول یا بے معنی گفتگو کی اجازت نہیں ہو گی

6-ہر ہفتہ (Saturday) والے دن نئے سبق کا دھاگہ اور اس سے متعلقہ تدریس کا دھاگہ لگایا دیا جائے گا

7-دھاگے لگانے کر بعد تمام طلباء کو پیغام بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ سوال و جوابات شروع کر سکیں

8-کوشش کی جائے گی کہ ہر سبق کی تدریس اگلے سبق کی تدریس شروع کرنے سے پہلے ہی مکمل کر لی جائے اگر کسی جگہ تاخیر ہو گی تو اگلے سبق کو شروع کر دیا جائے گا اور پچھلے میں بھی تدریس جاری رہے گی

9-سبق کو سمجھ لینے کے بعد ہر اسٹوڈنٹ سگنیچر کرے گا کہ میں نے سبق پڑھ لیا ہے اور مجھے سمجھ آ گئی ہے

10-جو سٹوڈنٹس تین اسباق تک رسپونس نہیں دیں گے اور سگنیچر کر کے یہ نہیں بتائیں گے کہ سبق سمجھ آ گیا ہے تو انکو اسٹوڈنٹس گروپ سے خارج کر دیا جائے گا

11-کچھ عرصہ (متعین کرنا ہے) بعد پڑھے جانے والے اسباق کا امتحان ہو گا جس میں چیٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی

12-اچھے نمبر لینے والے طلباء کے ساتھ کچھ امتیازی معاملہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top