• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اضطباع کب کیا جائے؟

شمولیت
جولائی 20، 2016
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
75
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اضطباع کب کیا جائے؟ میقات ہی سے یا طواف قدوم شروع کرتے وقت۔ نیزکیا اپنے دونوں کندھوں کو طواف کی دونوں رکعتیں پڑھنے سے پہلے ڈھکے گا یا بعد میں۔ نیز اضطباع صرف طواف میں مشروع ہے یا طواف اور سعی دونوں میں اور اگر کسی نے اضطباع چھوڑ دیا تواس کا کیا حکم ہے؟​
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اضطباع یہ ہے کہ طواف کرنے والا اپنے دائیں کندھے کو کھلا رکھے اور اس کے نیچے سے چادر نکال کر کنارہ بائیں کندھے پر ڈال لے۔ یہ صرف طواف قدوم میں سنت ہے واجب نہیں ہے۔ اس لیے اگر کوئی اسے چھوڑ دیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ صرف طواف میں مشروع ہے جب طواف پورا ہو جائے تو طراف کی رکعتیں پڑھنے سے پہلے اپنے کندھوں کو ڈھک لے۔ یہ دھیان میں رہے کہ اطباع طواف کے ساتوں چکروں میں ہو گا بخلاف رمل کے جو صرف پہلے تین چکروں میں مشروع ہے اور اگر کسی نے اضطباع نہیں کیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


صفحہ 06

محدث فتویٰ
 

اٹیچمنٹس

Top