• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

افلاس کا ڈر۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اَلشَّيْطٰنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَاْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاۗءِ۝۰ۚ وَاللہُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَۃً مِّنْہُ وَفَضْلًا۝۰ۭ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ۝۲۶۸ۖۙ
شیطان تم سے تنگ دستی کا وعدہ کرتا ہے اور تمھیں بے حیائی کا حکم دیتا ہے ۱؎ اور خدا تمھیں اپنی طرف سے بخشش اور فضل کا وعدہ دیتا ہے اور خدا بہت کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔(۲۶۸)
افلاس کا ڈر
۱؎ جب خدا کی راہ میں خرچ کیجیے شیطان وسوسہ اندازی کرتا ہے اور کہتا ہے کیوں مال ضائع کرتے ہو۔ اس طرح تو تم غریب ہو جاؤ گے، البتہ اگر فضول خرچی اور اسراف کا سوال ہو یا برائی کی اعانت کا موقع ہوتو اس وقت شیطان کہتا ہے کہ دل کھول کر کیوں خرچ نہیں کرتے۔ کیا چند روپے عزت وناموس کے لیے خرچ کردینے سے تم مفلس وقلاش ہوجاؤگے مگر اللہ تعالیٰ کی جانب سے مغفرت وفضل کا وعدہ ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ تم میری راہ میں خرچ کرو ۔ میں تمھارے مال ودولت میں برکت دوں گا۔ میں تمھارے لیے رزق کے مواقع پیدا کروں گا۔ جس قدر تم مجھے دوگے۔ میں اس سے کہیں تمھیں زیادہ دوں گا۔ غرضیکہ شیطان افلاس پرآمادہ کرتا ہے اور خدا فضل ودولت پر۔ دیکھ لو وہ لوگ جو خدا کی سیدھی سادی شریعت پر چلتے ہیں، عیش وکامرانی کے لطف اٹھاتے ہیں اور جورسوم ورواج کے پیچھے دوڑتے ہیں،تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں۔
 
Top