• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقسام القرآن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اقوامِ عالم کے ہاں قسم اصل میں تاکید کے اسلوبوں میں سے ایک اسلوب ہے اسلام سے قبل عربوں کےمعاشرے میں قسم کو بہت اہمیت حاصل تھی عہدِ اسلامی میں بعض نامناسب یعنی شرکیہ قسمیں ممنوع ہوگئیں البتہ بعض جو شرک اور دوسرے شوائب سے پاک تھیں جاری رہیں اور شرع میں قابل لحاظ ہوئیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے دلیل وحجت کے کمال اوراس کی پختگی کے لیے قسم کا ذکر فرمایا ہے کسی مسئلے میں مخاطب کے اطمینان کے دو طریقے ہیں ایک تو شہادت دوسرا قسم ۔قرآن مجید میں یہ دونوں طریقے استعمال ہوئے ہیں ۔اس موضوع پر عربی زبان میں التبیان فی اقسام القرن ،امعان فی اقسام القرآن، آیات القسم من القرآن االکریم قابل ذکر کتابیں ہیں ۔زیرِنظر کتاب اقسام القرآن ‘‘ از ابو عبداللہ رفیع الدین ﷫ اس موضوع پر عمدہ کاوش ہے جوکہ قرآن مجید میں مذکور اکتالیس ظاہر اقسام باری تعالٰی کی تشریح وتوضیح پر مشتمل ہے فاضل مؤلف نے ،توحید ،رسالت ،آخرت ، اور قرآن مجید کی حقانیت او رانسانی احوال کے بارے آنے والی اقسام کو عام فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ اس کتاب کو نفع بخش بنائے اور مؤلف مرحوم کے درجات بلند فرمائے (آمین)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش لفظ
مقدمہ
ضرورت قسم
قرآن مجید اور قسم
اقسام القرآن اور بلاغت
حروف قسم
اقسام قسم بلحاظ جواب قسم
اقسام قسم بلحاظ فعل قسم و مقسم ہے
قسم اور شرط
قسم کے قائمقام آنے والے الفاظ
عربوں کی قسمیں
اقسام القرآن میں کن کن امور پر غور ضروری ہے
مخلوقات کی قسمیں کیوں؟
قرآن مجید میں مقسم علیہ بھی متعدد ہیں
مقسم علیہ کے محذوف ہونے کے بارے میں اختلاف
مقم بہ اور مقسم علیہ کے مابین مناسبت
قسموں کے مخاطب اور ان کے احوال
رسول اللہ ﷺ کی قسموں کی تعداد اور چند نمونے
جن سورتوں میں اللہ تعالیٰ کی ظاہر قسمیں آتی ہیں
سورت النساء
سورت یونس
سورت الحجر ( پہلی قسم)
سورت الحجر ( دوسری قسم)
سورت النحل
سورت مریم
سورت سبا
سورت یٰسین
سورت الصفت
سورت ص
سورت الزخرف
سورۃ الدخان
سورت ق
سورت الذاریات (پہلی قسم)
سورت الذاریات (دوسری قسم)
سورت الذاریات (تیسری قسم)
سورت الطور
سورت النجم
سورت الواقعہ
سورت التغابن
سورت القلم
سورت الحاقہ
سورت المعارج
سورت المدثر
سورت القیامہ
سورت المرسلات
سورت الزعت
سورت التکویر
سورت الانشقاق
سورت البروج
سورت الطارق ( پہلی قسم)
سورت الطارق ( دوسری قسم)
سورت الفجر
سورت البلد
سورت الشمس
سورت اللیل
سورت الضحٰی
سورت التین
سورت العادیت
سورت العصر
 
Top