• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅حضرت محمد بن الفضل بلخی نے فرمایا :

لوگوں کی زندگی سے اسلام کے خاتمے کے 4 اسباب ہیں :

1️⃣ علم پر عمل نہیں کرتے
2️⃣ جس چیز کا علم نہیں، اس پر عمل کرتے ہیں.
3️⃣ جو چیز قابل عمل ہے، اس کا علم حاصل نہیں کرتے.
4️⃣ دین و دنیا کے لئے نافع علم حاصل کرنے سے روکتے ہیں.

مدارج السالكين 2/436


✅جلیل القدر تابعی حضرت ابوحازم رحمہ اللہ نے فرمایا :

جس عمل کو قیامت دن اپنے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں اسے دنیا میں انجام دیں.

اور جس عمل کو قیامت دن اپنے ساتھ دیکھنا پسند نہیں کرتے اس سے دنیا میں اجتناب کریں.

المعرفة والتاريخ 1/381
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
جلیل القدر عالم حضرت ابن مبارك رحمه الله سے کسی نے کہا :

اگر آپ سے کہا جائے کہ آج آپ کی عمر کا آخری دن ہے تو آپ اس دن کیا کریں گے.

فرمایا :
اس دن بھی میں لوگوں کو علم سکھاؤں گا.

رواه البيهقي في المدخل 2/45


علامہ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ نے فرمایا :

سلف صالحین ایک دوسرے 3 باتوں کی وصیت کیا کرتے تھے.

اگر یہ باتیں ہمارے دلوں پر محفوظ ہوجائیں تو ہماری زندگی بدل سکتی ہے.

وہ تین باتیں یہ ہیں :

جس نے اپنے باطن کی اصلاح کی اللہ تعالٰی اس کے ظاہر کی اصلاح فرمادے گا.

جس اپنے اور اللہ کے درمیان معاملات ٹھیک رکھے تو اللہ تعالی اس کے اور بندوں کے معاملات ٹھیک کردے گا.

جس نے اپنی آخرت بنانے پر توجہ دی تو اللہ تعالی اس کی دنیا بھی درست کردے گا.

الرسالة التبوكية 92
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
حضرت مالک بن دينار رحمه الله نے فرمایا :

دنیا سانپ کی مانند ہے.

باہر سے چکنی، نرم اور ملائم مگر اندر زہر چھپا ہے.

اسے دیکھ کر ہوشمند چوکنا ہوجاتے ہیں مگر بچے کھیل تماشا سمجھ کر اس کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں.

صفة الصفوة 1
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
آب زر سے لکھنے کے قابل

حضرت سفيان بن عيينہ رحمه الله نے فرمایا :

روئے زمین پر کوئی بدعتی ایسا نہیں سوائے کے کہ اللہ تعالی اس پر اس کی بدعت کی وجہ سے ذلت و رسوائی مسلط کردیتا ہے.

یہ بات میں نے کہتا بلکہ اللہ کی کتاب سے ثابت ہے.

لوگوں نے پوچھا : اللہ کی کتاب میں یہ بات کہاں لکھی ہے؟.

فرمایا :
کیا تم نے اللہ کا فرمان نہیں سنا :
" جن لوگوں نے بچهڑے کو معبود بنایا وہ ضرور اپنے رب کے غضب میں گرفتار ہو کر رہیں گے اور دنیا کی زندگی میں ذلیل ہوں گے"
( الأعراف 152)

لوگوں نے کہا :
اے ابو محمد، یہ سزا تو بچهڑے کو معبود بنانے والوں کے لئے ہے.

فرمایا :
نہیں ! آیت اگلا حصہ بھی پڑھیں :
" جهوٹ گھڑنے والوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں "
( الأعراف 152)

یہ سزا ہر صاحب_بدعت اور جهوٹ گھڑنے والے کے لئے ہے.

شعب الإيمان 7/72
حلية الأولياء 7/280
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

توفیق پانے والوں کو جب دنیا کی حقیقت کا یقین ہوگیا تو انہوں نے اپنی خواہشات کو دبا دیا تاکہ ابدی زندگی کو حاصل کیا جائے.
الفوائد 62


علامہ البانی رحمه الله نے فرمایا :
دین کے احکام عقل اور جذبات کی بنیاد پر نہیں بلکہ اللہ تعالی کی کتاب اور اس کے رسول ﷺ کی سنت کی بنیاد پر انجام دیئے جاتے ہیں.
سلسلة الهدىٰ والنور 360


علامہ ابن عثيمين رحمہ اللہ نے فرمایا :
حق وہ ہے جس پر دلیل قائم ہو.
حق وہ نہیں جس پر لوگ قائم ہیں.
مجموع فتاوى ورسائل 7/367
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی

سیدنا معقل بن یسار کہتے ہیں :
میں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا.

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :

اے ابو بکر شرک لوگوں کے اندر کالی چیونٹی کی طرح چھپا ہوا ہے.

سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :

کیا اللہ تعالی کے ساتھ کسی دوسرے کو الہ ماننے کے علاوہ بھی کوئی عمل شرک ہے.

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :

قسم ہے اس ذات کی جس قبضے میں میری جان ہے، شرک کالی چیونٹی سے بھی زیادہ مخفی ہے.

کیا میں تمہیں بتاؤں ایسی دعا جس کی بدولت تم چهوٹے اور بڑے ہر شرک سے محفوظ رہ سکتے ہو.

تم کہا کرو :

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لا أَعْلَمُ

اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں
کہ میں جان بوجھ کر شرک کروں.

اور تجھ سے معافی مانگتا ہوں
اس شرک سے جسے میں
انجانے میں کروں.

رواه البخاري في الأدب المفرد (739)، وصححه الألباني
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
✅علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

بیشتر لوگ اللہ تعالی کے متعلق برا گمان رکھتے ہیں.

بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ بد نصیب ہیں، ان کا نصیب اچھا نہیں، انہیں جو کچھ ملا ہوا ہے، اس سے زیادہ کے مستحق ہیں. ان کا رزق تنگ ہے.

بعض کا خیال ہوتا ہے کہ وہ حسد کا شکار ہیں. انہیں لوگوں کی نظر بد لگی ہے.

یہ سب اللہ تعالی کے متعلق بد گمانیاں ہیں.

زاد المعاد 3 / 235
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
علماء تا قیامت باقی رہیں گے، ان کی شخصیتیں مفقود ہوں گی لیکن ان کے آثار دلوں میں محفوظ رہیں گے۔
جامع بیان العلم و فضلہ : 1/68
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

سلف صالحین کہا کرتے تھے :

دنیا کی مصیبتوں سے اگر واسطہ نہ پڑے تو قیامت کے دن آدمی کا شمار مفلسوں میں ہوگا.

زاد المعاد 176/4


علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے فرمایا :

بہترین روزە دار وہ ہیں جو کثرت سے اللہ کو یاد کرتے ہیں.

الوابل الصيب 104
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن رجب رحمه الله نے فرمایا :

خبردار رہو، گناہ رحمتوں کے موسم میں محرومی کا باعث ہیں.

لطائف المعارف 295

علامہ ابن جوزی رحمه الله نے فرمایا :

فضیلت والے دن اور فضیلت والی راتوں میں غفلت اور سستی کرنا مناسب نہیں.

تاجر اگر کمائی کے موسم میں سستی کرے گا تو کب کمائے گا.

منهاج القاصدين 1/343

امام حسن بصری رحمه الله نے فرمایا :

صبر بھلائی کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے.

اللہ تعالی یہ خزانہ صرف اس بندے کو عطا کرتا ہے جو اس کے پاس اونچے قدر والا ہو.

الصبر لابن أبي الدنيا 27
 
Top