• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوامِ متحدہ نے بچوں پر مظالم ڈھانے والے ممالک کی فہرست سے اسرائیل کا نام نکال دیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اقوامِ متحدہ نے بچوں پر مظالم ڈھانے والے ممالک کی فہرست سے اسرائیل کا نام نکال دیا
ویب ڈیسک منگل 9 جون 2015

گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 557 بچے جاں بحق ہوگئے تھے


جینیوا: اقوامِ متحدہ نے عالمی تنظیموں کی تشویش اور تنقید کے باوجود بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک اور مسلح گروہوں کی فہرست سے اسرائیل کا نام حذف کردیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے ’’شرم کی فہرست‘‘ کے عنوان سے شائع کی رپورٹ میں تنازعات اور جنگوں میں بچوں کو نشانہ بنانے والے ممالک اور مسلح تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2014 میں فہرست میں افغانستان، جمہوریہ کانگو، جمہوریہ وسطی افریقا، جنوبی سوڈان، عراق ، مالی، میانمار، صومالیہ، شام، یمن، کولمبیا، نائجیریا اور فلپائن سمیت 52 ممالک میں بچوں سے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھنے، انہیں اپنی مسلح کارروائیوں میں استعمال کرنے اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات تواتر سے رونما ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک برس میں مختلف کارروائیوں کے دوران افغانستان میں 710، عراق میں 679، فلسطین میں 557 شام میں 368 جب کہ سوڈان میں 197 بچے لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ مرتب کرنے کے دوران بچوں کے حقوق کی عالمی تنظیموں کے اصرار کے باوجود اقوام متحدہ نے اس فہرست میں اسرائیل کا نام شامل نہیں کیا۔ اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی علاقوں پر گزشتہ برس اسرائیلی بمباری میں ’بچوں کی اموات میں ڈرامائی اضافہ ‘ ہوا اور عالمی تنظیم کو اسرائیلی کارروائیوں میں بچوں سے زیادتی اور تکالیف پر گہری تشویش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 557 بچے جاں بحق جب کہ 4 ہزار 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ڈر تو یہ ہے کہ شفقت حسین کو پھانسی دینے کی پاداش میں، اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہ ہو جائے!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ڈر تو یہ ہے کہ شفقت حسین کو پھانسی دینے کی پاداش میں، اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہ ہو جائے!
وعلیکم اسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

زبردست !

http://forum.mohaddis.com/threads/شفقت-حسین-کی-سزا-پر-عمل-درآمد-روکنے-کا-حکم-کس-نے-دیا؟.28878/
 
Last edited:
Top