1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل

'کتب احادیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن بشیر الحسینوی, ‏مئی 03، 2011۔

  1. ‏جولائی 24، 2018 #61
    ابن بشیر الحسینوی

    ابن بشیر الحسینوی رکن مجلس شوریٰ رکن انتظامیہ
    جگہ:
    Pakistan
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    1,066
    موصول شکریہ جات:
    4,413
    تمغے کے پوائنٹ:
    376

    محترم پرسنل میں مجھ سے رابطہ کریں ۔الجامع الکامل کے لیے
     
  2. ‏مارچ 25، 2019 #62
    ابن بشیر الحسینوی

    ابن بشیر الحسینوی رکن مجلس شوریٰ رکن انتظامیہ
    جگہ:
    Pakistan
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    1,066
    موصول شکریہ جات:
    4,413
    تمغے کے پوائنٹ:
    376

    الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل طبع دوم کی خصوصیات
    تألیف
    الدکتور المحدث محمد عبداللہ الأعظمی حفظہ اللہ أستاذ الحدیث الشریف و عمیدکلیۃ الحدیث بالجامعۃالاسلامیۃ فی
    المدینۃ المنورۃ سابقا والمدرس فی المسجد النبوي
    .......
    1.اس کتاب میں تمام صحیح احادیث کا احاطہ کیا گیا ہے.
    2. کتاب میں 67 کتب(مرکزی عناوین )، 5605 ابواب (ذیلی عناوین) اور 16546صحیح احادیث ہیں۔19 جلدوں پر مشتمل صفحات کی تعداد 14736ہے .
    جبکہ پہلی طبع 12 جلدوں میں تھی اب دوسری طبع میں بہت زیادہ اضافے کیے گئے ہیں
    3.ہر باب کے اخیر میں ضعیف روایات کی نشاندہی نیز ہر حدیث کی محدثانہ انداز میں تحقیق کی گئی ہے.
    4.یہ دوسرا اڈیشن ہے اب مؤلف کی طرف سے یہی نسخہ معتبر اور حتمی ہے.
    5.جاپانی کریم کاغذ اورمضبوط جلد کا اہتمام کیا گیا ہے.
    6.رمضان میں یہ کتاب دستیاب ہو گی.
    7.رعایتی قیمت 20000ہے۔ ایڈوانس بکنگ جاری ہے.
    ناشر
    دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
    00923024056187
    ڈسٹری بیوٹرز
    مکتبہ بیت السلام. کتاب سرائے​
    https://ihitrust.com/?p=9483
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 30، 2019
  3. ‏مارچ 25، 2019 #63
    ابن بشیر الحسینوی

    ابن بشیر الحسینوی رکن مجلس شوریٰ رکن انتظامیہ
    جگہ:
    Pakistan
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    1,066
    موصول شکریہ جات:
    4,413
    تمغے کے پوائنٹ:
    376

    54279271_2016316518478791_168607595563581440_n.jpg
     
  4. ‏مارچ 27، 2019 #64
    ابن بشیر الحسینوی

    ابن بشیر الحسینوی رکن مجلس شوریٰ رکن انتظامیہ
    جگہ:
    Pakistan
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    1,066
    موصول شکریہ جات:
    4,413
    تمغے کے پوائنٹ:
    376

    54729092_2022913577819085_3301776329506029568_n.jpg
     
    • شکریہ شکریہ x 1
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
  5. ‏ستمبر 21، 2019 #65
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,765
    موصول شکریہ جات:
    8,334
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل طبع دوم منظر عام پر آچکی ہے۔
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ مبارکہ کی خدمت افضل ترین عبادات و اعمال میں سے ایک ہے، شروع سے لیکر اب تک مختلف انداز سے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے رہے ہیں، عصرِ حاضر میں بھی یہ سلسلہ زور وشور سے جاری ہے، کسی بھی مصنف و مؤلف کی بہت بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نام قرآن وحدیث کے خدمتگاروں میں آجائے، شیخ ضیاء الرحمن الاعظمی جنہوں نے ایک غیر مسلم خاندان میں آنکھ کھولی، اللہ تعالی نے بعد میں نورِ اسلام سے منور کیا، اور مزید یہ کہ شہرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں تعلیم وتعلیم کے لیے چن لیا، عرصہ دراز تک عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ میں استاذِ حدیث کے طور پر مقرر رہے، بلکہ کلیۃ الحدیث کے لیے بطور ’عمید‘ یعنی ہیڈ اور ڈین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، جبکہ مسجدِ نبوی میں درسِ حدیث کا سلسلہ تو آج بھی جاری و ساری ہے، اللہ تعالی شیخ کے علم وفضل اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔
    اللہ تعالی نے اتنی عظمتوں سے سعادتوں سے نوازا تو شیخ نے بھی دنیا سے منہ موڑ کر خدمتِ حدیث کو ہی شب وروز کی مصروفیت بنالیا، ’الجامع الکامل‘ کے نام سے عظیم الشان حدیث انسائیکلوپیڈیا مرتب کیا، جس کا پہلا ایڈیشن ہاتھ و ہاتھ نکل گیا، حالانکہ پہلے ایڈیشن میں شیخ نے یہ صراحت کی ہوئی تھی کہ یہ اس کا ابتدائی نسخہ ہے، آئندہ ایڈیشن میں کئی ایک اصلاحات کی جائیں گی، عزم وہمت جوان ہو تو اللہ تعالی رستے کھول دیتا ہے، چند ہی سالوں میں اس کا دوسرا ایڈیشن بھی زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکا ہے۔ الحمدللہ۔​
    کتاب کے اس نئے ایڈیشن میں درج ذیل خوبیاں موجود ہیں:
    1.مصنف نے انتھک محنت وکوشش کے بعد یہ دعوی کیا ہے کہ اس میں تمام صحیح احادیث کو جمع کردیا گیا ہے۔
    2. کتاب میں 67 کتب(مرکزی عناوین )، 5605 ابواب (ذیلی عناوین) اور 16546صحیح احادیث ہیں۔19 جلدوں پر مشتمل صفحات کی تعداد 14736ہے ۔جبکہ پہلی طبع 12 جلدوں میں تھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نئے ایڈیشنز میں کس قدر اضافہ جات ہوں گے۔
    3.ہر باب کے اخیر میں ضعیف روایات کی نشاندہی نیز ہر حدیث کی محدثانہ انداز میں تحقیق کی گئی ہے۔
    4.اس ایڈیشن میں ترقیم موجود ہے، اور مصنف کے مطابق یہ کتاب کا حتمی وقابل اعتماد ایڈیشن ہے۔
    5.جاپانی کریم کاغذ اورمضبوط جلد کا اہتمام کیا گیا ہے۔
    ناشر:دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
    00923024056187
    كتاب كی رعایتی قیمت 20 ہزار روپے پاکستانی ہے، جبکہ اصحاب الخیر اس ’کارِ خیر‘ میں شریک ہوں تو ناشر اسے اہل علم میں فری تقسیم کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ ویسے کتاب سے محبت و عشق کی کہانی بھی عجب ہے،فری میں تقسیم کرنی ہو تو علم کے شائقین شمار سے باہر، ہر بندہ ابن تیمیہ، لیکن اگر کسی کتاب کو چھپوانے یا نشر کرنے کے لیے فنڈ کی ضرورت ہو، تو بات کرکے دیکھیں ’ہُو‘ کا عالم ہوگا، گویا آپ نے ابو جہل کی بستی میں علم کی بات شروع کردی ہے۔ اس زمانے میں بھی اگر کچھ نہ کچھ لکھا جارہا، اور چھپ رہا ہے، تو یہ غنیمت سمجھیے۔ اللہ ایسے لوگوں کو توفیق دیتا رہے۔ الجامع الکامل جیسی کتابیں روز روز نہیں لکھی جاتیں، اگر ہمارے زمانے میں ایسی مبارک کوششیں کاوشیں کرنے والے موجود ہیں، تو ہمیں بھی ان عظیم الشان لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
    میں جب یہ کتابیں دیکھتا ہوں، اور ان کی قیمت دیکھتا ہوں، اور دوسری طرف لاکھوں کروڑوں کی مجالس ومحافل منعقد ہوتے دیکھتا ہوں، تو فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ الجھن کدھر ہے؟ فنڈ دینے والوں میں؟ لینے والوں میں؟ یا علم وتحقیق کا بیڑھ اٹھانے والوں میں ؟ کہ عوام جو ایک گویے اور واعظ کو ایک گھنٹے کا پچاس ہزار دیتی ہے، وہ تصنیف وتحقیق کے لیے پندرہ بیس ہزار دینے کو تیار کیوں نہیں ہوتی؟ وہ جو ایک رات کے لیے لاکھوں کروڑں لگا کر جلسہ منعقد کرتے ہیں، وہ کسی ایک کتاب کی نشر واشاعت کا بجٹ اٹھانے سے کیوں گھبراتے ہیں؟​
     
  6. ‏ستمبر 21، 2019 #66
    سید طہ عارف

    سید طہ عارف مشہور رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 18، 2016
    پیغامات:
    719
    موصول شکریہ جات:
    134
    تمغے کے پوائنٹ:
    104

    @خضر حیات بھائی
    اگر دونوں ایڈیشنوں کا تقابل پیش کرلیں تاکہ ہم سوچ سکیں کہ اگلا والا بھی لیں یا پہلا کافی ہے یعنی زیادہ فرق نہیں
     
  7. ‏ستمبر 22، 2019 #67
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,765
    موصول شکریہ جات:
    8,334
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    دوسرے ایڈیشن میں بہت اضافے ہیں، اس کا ذکر کیا ہے۔ اسی طرح پہلے میں ترقیم بھی نہیں، دوسرے میں ترقیم ہے۔
     
  8. ‏ستمبر 27، 2019 #68
    محمد فیض الابرار

    محمد فیض الابرار سینئر رکن
    جگہ:
    کراچی
    شمولیت:
    ‏جنوری 25، 2012
    پیغامات:
    3,033
    موصول شکریہ جات:
    1,194
    تمغے کے پوائنٹ:
    402

    خضر بھائی سادہ سا اشتہار بنا کر نشر کیا جائے تو ممکن ہے کوئی متوجہ ہو جائے اتنا طویل مضمون جس میں اشتہار اور شکاوی اور وغیرہ وغیرہ سے مطلوبہ نتیجہ نہیں نکلے گا
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں