• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الحاد

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
دور جدید میں کائنا ت کا علم یعنی فلکیات ہو یا انسان کی اپنی ذات کا علم یعنی حیاتیات و نفسیات، جیسے جیسے انسان پر حقائق منکشف ہو رہے ہیں ، وہ جانتا جارہا ہے کہ واقعی اس کائنات کا خدا اور اس کا کلام حق ہے۔
سَنُرِیہِم اٰیٰتِنَا فِی الاٰفَاقِ وَ فِی اَنفُسِہِم، حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَہُم اَنَّہُ الحَقُّ (حم سجدہ 41:53)
’’ہم عنقریب انہیں(انسانوں کو) اس کائنات اور اور خود ان کی ذات (جسم وروح) میں اپنی نشانیاں دکھائیں گے یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے کہ (قرآن) حق ہے۔‘‘
اس موقع پر ہم یہ عرض کرنا مناسب سمجھتے ہیں کہ اثبات خدا سے متعلق سائنسی دلائل دیتے ہوئے ہمیں صرف ان چیزوں سے استدلال کرنا چاہئے جن کی حیثیت سائنس میں حتمی قانون (Law) یا مسلمات کی ہو۔ اگر ہم بھی ملحدین کی طرح محض سائنسی نظریات (Theories) سے استدلال کرنے لگیں گے تو عین ممکن ہے کہ کل وہ نظریات بھی غلط ثابت ہو جائیں اور ہمارا استدلال غلط قرار پائے۔


-----------------
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
معلوماتی شئیرنگ، ملحدین کے کفریہ عقائد و افکار کے رد میں مدلل تحاریر بھی شئیر ہونی چاہئیں۔ جزاک اللہ خیرا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بہت معلوماتی تحریر ہے ۔ اللہ تعالی باحث کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ۔
ایک جگہ ’’ الحاد ‘‘ پر مباحثہ ہورہا تھا ، وہاں میں نے یہ معلومات کاپی پیسٹ کرکے کافی ’’ شاباشیں ‘‘ وصول کی تھیں ۔
اب اس مباحثے کا جو خلاصہ نکلے گا اس کو بھی کوشش کروں گا کہ یہاں فورم پر لگاؤں ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
معلوماتی شئیرنگ، ملحدین کے کفریہ عقائد و افکار کے رد میں مدلل تحاریر بھی شئیر ہونی چاہئیں۔ جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہ خیرا۔
ملحدافراد قرآن و سنت کے دلائل نہیں مانتے۔کیونکہ وہ اللہ تعالی کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ۔ اُن کے دلائل منطق، فلسفہ اور سائنسی نظریات (ناکہ سائنسی حقائق)پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس لیے عام طور پر پہلے اُن کو اللہ تعالی کے وجودکے بارے میں قائل کرنا ہوتا ہے، جس کے لیے منطق، فلسفہ اور سائنسی حقائق کا سہارا لیا جاتا ہے۔
اگر" مدلل تحاریر" سےآپ کی مراد قرآن و حدیث سےدلائل ہیں ، تو یاد رکھیں کہ ملحداللہ تعالی کے وجود کے قائل نہیں اس لیے وہ اللہ تعالی کی کتابوں کو بھی نہیں مانتے ۔
بہرحال کچھ مزید آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
ملحدوں اور دہریوں کے ساتھ ایک بامقصد و نتیجہ خیز مذاکرہ
تخلیق- ایک واضح سچ
الحاد.. اور قدروں کی پائمال
 
Top