• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الرقہ: داعش کے جنگجو زیر زمین چلے گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
الرقہ: داعش کے جنگجو زیر زمین چلے گئے

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں: بدھ 23 ذیعقدہ 1435هـ - 17 ستمبر 2014م

داعش نے امریکا کے فضائی حملوں کے خوف کے پیش نظر اپنے بھاری ہتھیاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

دولتِ اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجو شام کے شمال مشرقی شہر الرقہ میں امریکا کے فضائی حملوں سے بچنے کے لیے زیر زمین چلے گئے ہیں اور اپنے اس مضبوط مرکز کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔

الرقہ شامی دارالحکومت دمشق سے چار سو پچاس کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ اس شہر میں داعش نے اپنی مکمل حکومت قائم کر رکھی ہے اور تمام کاروبار زندگی انہی کے اشاروں پر چلتا ہے لیکن گذشتہ ہفتے امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے عراق اور شام میں داعش کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد سے انھوں نے خاموش اختیار کر لی ہے اور ہنوز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں توڑ کرنے کے لیے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

عراق میں امریکا کے فضائی حملوں کا سامنا کرنے کے بعد انھوں نے اب اپنے بھاری ہتھیاروں کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے کیونکہ ان ہاتھ کے پاس موجود ہونے کی صورت میں وہ بآسانی ہدف بن جاتے ہیں۔ وہ اب شہری علاقوں میں عام لوگوں کے ساتھ گھل مل رہے ہیں تا کہ وہ فضائی بمباری سے بچ سکیں۔ وہ شام میں بھی اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

الرقہ میں داعش نے اپنے زیراستعمال عمارتوں کو خالی کر دیا ہے۔ ان کو وہ دفاتر کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ انھوں نے اپنے بھاری ہتھیاروں کی جگہیں بھی تبدیل کی ہیں اور جنگجوؤں کے خاندانوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا ہے۔ الرقہ کے ایک مکین نے بتایا ہے کہ جنگجوؤں نے ہر کہیں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ اب وہ بہت کم اجتماعات منعقد کر رہے ہیں۔

امریکا کے ایک اعلیٰ جرنیل نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں داعش کی بیخ کنی کے لیے مسلسل حملے کیے جائیں گے۔ امریکی ڈرون پہلے ہی الرقہ میں داعش کے جنگجوؤں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کی تقریر کے بعد سے الرقہ میں دکانیں جلد بند کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔اس صورت حال میں داعش کے جنگجو ممکنہ امریکی حملے کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی لوگوں کے دل لبھانے اور انھیں اپنا ہم نوا بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

داعش نے چودہ نکات پر مشتمل ایک بیان بھی جاری کیا ہے اور اس میں شامیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ داعش کی حکومت اور ظالم سیکولر حکومت کے درمیان ایک واضح فرق دیکھیں گے۔ اس میں انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری خوشی سے زندگی گزاریں لیکن غلط روی پر انھیں سزاؤں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ابوظبی میں قائم ڈیلما انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ کار حسن حسن کا کہنا ہے کہ داعش کا بیان ان کی گاجر اور ڈنڈے کی حکمت عملی کا عکاس ہے۔ وہ شامیوں کو بیک وقت یقین دہانیاں بھی کرا رہے ہیں اور انھیں ڈرا دھمکا بھی رہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ داعش نے ابھی تک کوئی مناسب ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پالیسی مبہم رکھی ہوئی ہے تاکہ لوگوں کو یہ پتا ہی نہ چلے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
امریکی فضائیہ نے داعش کی بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنا ڈالا

30 ستمبر 2014 (22:52)
دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شام میں امریکہ اور اتحادیوں کے جنگی جہازوں نے عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ ( آئی ایس ) کے خلاف تازہ ترین کاروائی میں اناج ذخیرہ کرنے والے مخروطی گوداموں کو جنگجوؤں کا دفاعی ٹھکانہ سمجھ کر میزائل برسا دیے جس سے عام شہری لپیٹ میں آ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم "سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس" کے مطابق یہ حملہ شمالی شام کے قصبہ مانبج میں کیا گیا جہاں اناج پیسنے والی چکیاں اور گندم ذخیرہ کرنے والے گودام واقع تھے۔ حملے کے بعد گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی اور دو عام شہری لقمہ اجل بن گئے۔

آئی ایس کے خلاف جاری کاروائی میں امریکہ اور اتحادی ممالک کے جنگی جہاز شمالی اور مشرقی شام کے دیہاتوں اور قصبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ یہاں مبینہ طور پر آئی ایس کے ٹھکانے واقع ہیں۔

آبزرویٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک کے فضائی حملوں میں کم از کم 19 معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کے گوداموں کے قریب آئی ایس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


ح
 
Last edited:
Top