• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیچرز السلام علیکم ایک کتاب کے بارہ رہنمائی درکار ہے.

ibn-ul-qirtaas

مبتدی
شمولیت
جنوری 15، 2019
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6
چند یوم قبل ایک حضرت نے کسی واٹس ایپ گروپ میں درج ذیل صفحات شئیر کئے تھے ایک تحقیق کے حوالہ جات بارہ میں. رہنمائ درکار ہے کہ کتاب ہذا کا نام اور مصنف کا کیا نام ہے.

Sent from my QMobile ENERGY X2 using Tapatalk
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
کتاب ہذا کا نام اور مصنف کا کیا نام ہے.
ان امیجز کے کچھ مندرجات (تہذیب التہذیب لابن حجرؒ ) کے ہیں ،یعنی مذکورہ رواۃ کے یہ تراجم تہذیب التہذیب میں ہیں ۔
لیکن ہماری معلومات کے مطابق اس کتاب کا ابھی تک ترجمہ نہیں ہوا ۔واللہ اعلم
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
تہذیب، میزان الاعتدال ، تقریب وغیرہ مختلف کتابوں کا چربہ لگ رہی ہے۔
حافظ ذہبی و ابن حجر کی کوئی تصنیف ہو تو اس میں خود حافظ ذہبی وابن حجر کے اقوال نقل نہیں ہونے چاہییں۔
ان دونوں سے متاخر اس طرح کی کوئی کتاب ہے بھی نہیں۔ واللہ اعلم۔
اس کتاب میں بقیہ اقوال کا ترجمہ پتہ نہیں کیا ہوگا، لیکن یہ ’علماء وذاکرین‘ کے ساتھ مجلس والی تعبیر عجیب و غریب ہے۔
 
saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
تہذیب، میزان الاعتدال ، تقریب وغیرہ مختلف کتابوں کا چربہ لگ رہی ہے۔
حافظ ذہبی و ابن حجر کی کوئی تصنیف ہو تو اس میں خود حافظ ذہبی وابن حجر کے اقوال نقل نہیں ہونے چاہییں۔
ان دونوں سے متاخر اس طرح کی کوئی کتاب ہے بھی نہیں۔ واللہ اعلم۔
اس کتاب میں بقیہ اقوال کا ترجمہ پتہ نہیں کیا ہوگا، لیکن یہ ’علماء وذاکرین‘ کے ساتھ مجلس والی تعبیر عجیب و غریب ہے۔
جی بالکل مگر تاریخ بغداد کا حوالہ موجود ہے۔ اس کے حاشیہ میں۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اس کتاب میں بقیہ اقوال کا ترجمہ پتہ نہیں کیا ہوگا، لیکن یہ ’علماء وذاکرین‘ کے ساتھ مجلس والی تعبیر عجیب و غریب ہے۔
جی بالکل مگر تاریخ بغداد کا حوالہ موجود ہے۔ اس کے حاشیہ میں۔
یہ علماء و ذاکرین کا ترجمہ کرنے والے کی عربی دانی اور علمی حالت دیکھنی ہو تو "تہذیب التہذیب " میں متعلقہ اصل عربی عبارت دیکھ لیجئے :
قال الخطيب: "ورد بغداد في أيام أحمد وجالس بها العلماء وذاكرهم, وكان ثقة فهما عالما فاضلا"
ترجمہ : (احمد بن سعید ) امام احمدؒ کے دور میں بغداد آئے ، اور بغداد میں علماء کی مجالس میں شرکت کی ،اور ان سے مذاکرے کئے ،اور (قانون روایت کے لحاظ سے ) ثقہ اور فہیم عالم فاضل تھے ،انتھی
ــــــــــــــــــ
لگتا ہے امیج والا ترجمہ کسی شیعہ یا ان متاثر مقلد نے کیا ہے ۔اسی لئے "علماء ،ذاکرین " کی مجالس برپا کردیں ۔
 
Last edited:

ibn-ul-qirtaas

مبتدی
شمولیت
جنوری 15، 2019
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6
یہ علماء و ذاکرین کا ترجمہ کرنے والے کی عربی دانی اور علمی حالت دیکھنے ہو تو "تہذیب التہذیب " میں متعلقہ اصل عربی عبارت دیکھ لیجئے :
قال الخطيب: "ورد بغداد في أيام أحمد وجالس بها العلماء وذاكرهم, وكان ثقة فهما عالما فاضلا"
ترجمہ : (احمد بن سعید ) امام احمدؒ کے دور میں بغداد آئے ، اور بغداد میں علماء کی مجالس میں شرکت کی ،اور ان سے مذاکرے کئے ،اور (قانون روایت کے لحاظ سے ) ثقہ اور فہیم عالم فاضل تھے ،انتھی
ــــــــــــــــــ
لگتا ہے امیج والا ترجمہ کسی شیعہ یا ان متاثر مقلد نے کیا ہے ۔اسی لئے "علماء ،ذاکرین " کی مجالس برپا کردیں ۔
جی بالکل یہ آپریشن کرنے والے کی اپنی عربی بھی کافی گلابی ہے...و جالس بہا العلماء (اور اس (بغداد) کے علماء کے ساتھ مجلس کی. وذاکرہم (اور اس کے ذاکرین) کے ساتھ...
خیر نہایت عجیب بات ہے کہ یہ کہنا کہ یہ کسی شیعہ کا ترجمہ ہے بڑی عجیب بات ہے...صفحات میں اہل سنت کی کتب کے راویان پر تحقیق ہے جو کہ شیعہ اور رافضیوں کا تو خاصہ نہیں ہے..اور صرف یہ احتمال کر لینا کہ "ذاکرین" کا لفظ شیعہ استعمال کرتے ہیں ..یہ بھی تو جہالت ہے...بغداد میں ابن حنبل کے دور میں شیعہ ذاکرین کی مجالس کہاں ہوتی تھیں یہ بھی حوالے کے ساتھ بتایا جائے..

Sent from my QMobile ENERGY X2 using Tapatalk
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
و جالس بہا العلماء (اور اس (بغداد) کے علماء کے ساتھ مجلس کی. وذاکرہم (اور اس کے ذاکرین) کے ساتھ...
اس عربی عبارت کا درست ترجمہ کردیں تاکہ پتا چلے آپریشن کرنے والے نے کیا غلطی کی ہے ؟
 
ibn-ul-qirtaas

مبتدی
شمولیت
جنوری 15، 2019
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6
اس عربی عبارت کا درست ترجمہ کردیں تاکہ پتا چلے آپریشن کرنے والے نے کیا غلطی کی ہے ؟
یہ تو ثابت کیا جائے صحیح سند سے کہ ابن حنبل کے دور میں شیعہ ذاکرین کی مجلسیں ہوتی تھیں ??? اگر ثابت ہو جائے تو تب مان سکتے ہیں کہ آپ کی بات درست ہے اگر کسی صحیح سند سے ایسا ثابت نہیں تو پھر یہ کیسے مانا جا سکتا ہے.

Sent from my QMobile ENERGY X2 using Tapatalk
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
یہ تو ثابت کیا جائے صحیح سند سے کہ ابن حنبل کے دور میں شیعہ ذاکرین کی مجلسیں ہوتی تھیں ??? اگر ثابت ہو جائے تو تب مان سکتے ہیں کہ آپ کی بات درست ہے اگر کسی صحیح سند سے ایسا ثابت نہیں تو پھر یہ کیسے مانا جا سکتا ہے.

Sent from my QMobile ENERGY X2 using Tapatalk
اس کا مطلب ہے آپ کو بھی عربی سے شناسائی نہیں ،
بلکہ آپ کی پوسٹ سے عیاں ہے کہ آپ کو اردو بھی نہیں آتی ،
اگر آپ اردو زبان سمجھ سکتے تو ذاکرین والا اعتراض بالکل نہ کرتے ،
اس تھریڈ میں آپ کے پہلے سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ واقعی کوئی علمی بات سمجھنا چاہتے ہیں
لیکن اب آپ کی آخری دو پوسٹیں بتارہی ہیں کہ آپ کا مقصد خواہ مخواہ کی بحث ہے ؟
تلہ گنگ میں عشاء کی اذانیں ہوچکی ہیں ،باجماعت نماز کرلیں ۔
 
ibn-ul-qirtaas

مبتدی
شمولیت
جنوری 15، 2019
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
6
اس کا مطلب ہے آپ کو بھی عربی سے شناسائی نہیں ،
بلکہ آپ کی پوسٹ سے عیاں ہے کہ آپ کو اردو بھی نہیں آتی ،
اگر آپ اردو زبان سمجھ سکتے تو ذاکرین والا اعتراض بالکل نہ کرتے ،
اس تھریڈ میں آپ کے پہلے سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ واقعی کوئی علمی بات سمجھنا چاہتے ہیں
لیکن اب آپ کی آخری دو پوسٹیں بتارہی ہیں کہ آپ کا مقصد خواہ مخواہ کی بحث ہے ؟
بھائی میں عربی تو بالکل نہیں جانتا کسی نے مجھے بتایا تھا کہ اس کتاب کے حوالے سے محدث فورم پر چھان بین کرو...البتہ مایوسی تب ہوئی جب بغیر کسی تحقیق کے آپ نے شیعیت والی بات کر دی...اگر اس فورم پر تحقیق کا یہی حال ہے کہ صرف اندازوں سے بات کی جاتی ہے تو تحقیق کا اللہ ہی حافظ ہے...بحث تو آپ کر رہے ہیں جب میں نے ذاکرین کی محفلوں کے حوالے سے صحیح سند طلب کی تو تب آپ کی تنقید بھی شروع ہو گئی بجائے اس کے کہ آپ سند پیش کرتے...اور عربی آپریشن والی بات میں نے ترجمہ کرنے والے کے حوالے کو ملا کر کی تھی.. اس کا ترجمہ کرنے والے پر ہی منحصر ہے کہ وہ کیسے کرتا ہے...علماء اور ذاکرین خالی شیعہ میں تو نہیں ...اس دور میں تو ذکر کرنے والے کو بھی ذاکر ہی کہا جاتا تھا...

Sent from my QMobile ENERGY X2 using Tapatalk
 
Top