• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

السلام علیکم

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
خوش آمدید!
 
ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
میرا مختصر تعارف تو یہ ہے کہ میرا تعلق ایک ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں توحید کو کوئی جانتا نہ تھا لیکن میرے والد محترم جو کہ آج کل شدید بیمار ہیں انہوں نے ایک ایسے رشتے پر ہاں کی جو نہ صرف موحد ہے اور عالم دین بھی پورے گھرانے کی مخالفت مول لے کر اور الحمدللہ آج میں اپنے تمام بہن بھائیوں سے زیادہ اچھی زندگی گزار رہی ہوں دینی اعتبار سے بھی اور دنیاوی اعتبار سے اللہ نے مجھے تین پھول جیسے بیٹے دیے ہیں اور شادی کے ابتدائی سات آٹھ سال شدید ترین مشکلات اور اب کروڑوں سے اچھی زندگی گزار رہی ہوں
میرے لیے دعا کریں کہ میں ایک اچھی بیوی اور ایک اچھی ماں بن سکوں پتا نہیں کہ ایک اچھی بہن بن سکی یا نہیں اور بیٹی بننے کی تو ابھی بھی کوشش کرتی ہوں جس میں میرے مرحوم سسر رحمہ اللہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے مجھے جینا سکھایا
اور اب اس فورم پر کچھ سیکھنے آئی ہوں میری دینی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو میں اپنے تمام بہن بھائیوں سے پیشگی معذرت خواہ ہوں فورم کو آہستہ آہستہ استعمال کرنا سیکھ رہی ہوں آپ لوگوں کی مدد چاہیے دعا کی صورت میں
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

وعلیکم السلام !۔۔۔۔۔۔۔۔ماشاء اللہ ، اللہ تعالی آپ کو دین پر ثابت قدم رکھے اور آپ کی نیک خواہشات کی تکمیل فرمائے۔آمین
فورم پر خوش آمدید بہنا!
 
ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
جب سے اس گھرانے میں شادی ہوئی تو پتا چلا کہ دین اسلام کیا ہے جب کہ میرے سسرال میں سب دین دار نہیں ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہم جیسے لوگ دین کے نام پر جانے کیا کیا رسوم رواج اور اوہامات کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں میں جب اپنے شریک سفر سے بات کرتی ہوں تو پتا چلتا ہے کہ دین کے نام پر ہم نے کیا کیا اپنے معاشرے میں رائج کیا ہوا ہے
میری شادی اتنی سادگی سے ہوئی تھی کہ ہمارے خاندان میں بات اتنی سادگی سے پکی نہیں ہوتی میرا پورا خاندان اس میں شریک نہیں ہو سکا تھا اور میں شروع میں حیران تھی کہ یہ کیسی شادی ہے لیکن اب کہتی ہوں کہ اسی کو شادی کہتے ہیں ہم شادی کے نام پر صرف ایک کرائے کے مولوی صاحب کو بلوا کر چند آیات پڑھوا لیتے ہیں معذرت کے ساتھ میں نے کرائے کے مولوی کہا ہمارے یہاں تو مولوی صاحب مانگ کر نکاح پڑھانے کی قیمت مقرر کرتے ہیں اور پھر اپنی خوشی سے اور بھی مانگتے ہیں اور میں نے اپنی شادی کے بعد اپنے سسرال میں جتنی بھی تقریبات دیکھی سب میں خود گھر کے کسی فرد نے نکاح پڑھا دیا یا جو نکاح پڑھانے آیا تو تحفہ بھی دے کر گیا
واقعی اب پتا چلا کہ اسلام ایک جامع دین ہے
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
میرا مختصر تعارف تو یہ ہے کہ میرا تعلق ایک ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں توحید کو کوئی جانتا نہ تھا لیکن میرے والد محترم جو کہ آج کل شدید بیمار ہیں انہوں نے ایک ایسے رشتے پر ہاں کی جو نہ صرف موحد ہے اور عالم دین بھی پورے گھرانے کی مخالفت مول لے کر اور الحمدللہ آج میں اپنے تمام بہن بھائیوں سے زیادہ اچھی زندگی گزار رہی ہوں دینی اعتبار سے بھی اور دنیاوی اعتبار سے اللہ نے مجھے تین پھول جیسے بیٹے دیے ہیں اور شادی کے ابتدائی سات آٹھ سال شدید ترین مشکلات اور اب کروڑوں سے اچھی زندگی گزار رہی ہوں

میرے لیے دعا کریں کہ میں ایک اچھی بیوی اور ایک اچھی ماں بن سکوں پتا نہیں کہ ایک اچھی بہن بن سکی یا نہیں اور بیٹی بننے کی تو ابھی بھی کوشش کرتی ہوں جس میں میرے مرحوم سسر رحمہ اللہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے مجھے جینا سکھایا
اور اب اس فورم پر کچھ سیکھنے آئی ہوں میری دینی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو میں اپنے تمام بہن بھائیوں سے پیشگی معذرت خواہ ہوں فورم کو آہستہ آہستہ استعمال کرنا سیکھ رہی ہوں آپ لوگوں کی مدد چاہیے دعا کی صورت میں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اللہ آپ کو دین پہ استقامت عطا فرمائے اور آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے۔آمین
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
ماشاء اللہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،الحمدللہ کہ اللہ نےدین کی طرف راہنمائی کی،اللہ آپ کے لئے آسانیاں کریں اور دین پر استقامت دیں ،آپ یہاں آتی رہیں کچھ ہمیں سیکھنے کا موقعہ ملے گا آپ تجربات سے کیوں کہ لازمی طور پر آپ ہم سے بڑے مرتبے پر ہیں ،اور آپ بھی کچھ نہ کچھ سیکھ جائیں گی ان شاء اللہ۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
نکاح خواں کرایہ کا مولوی نہیں ہوتا

السلام علیکم

جن باتوں پر آپ کو علم نہیں میں کوشش کروں گا کہ اس پر آپ کو معلومات فراہم کروں۔

عرب ممالک میں جتنی بھی مساجد ہیں وہ حکومت کی زیر سایہ ہیں اور وہاں جتنا بھی عملہ کام کرتا ھے انہیں تنخواہ ملتی ھے۔ اس کے باوجود یہاں بھی نکاح پر فیس ھے جو حکومت کے خزانہ میں جاتی ھے اور اس کے علاوہ سرکاری اخراجات ہیں جو ٹوٹل 1500 درھم کے قریب ہیں الامارات شہری کے لئے اور غیرشہری کے لئے 2500 درھم، یہ خرچہ صرف نکاح تک کا ھے۔ سعودی عرب میں بھی یقیناً ایسا ہی ہو گا فیس ہو سکتا ھے کم ہو مگر ھے ضرور۔

پاکستان میں جو مساجد ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت ہیں۔ انتظامیہ میں اکثر محلہ کی اعلی شخصیات انہیں سپورٹ کرتی ہیں، اور عملہ میں مؤذن، حافظ، قاری، خطیب انہیں بہت ہی لمیٹڈ تنخواہ ملتی ھے ان کے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں۔ یہ تنخواہ مسجد انتظامیہ کے پاس جو فنڈز جمع ہوتے ہیں انہی سے دی جاتی ھے، اگر اھل محلہ والے ان کے ساتھ اگر تعاون کرتے ہیں تو اس کا اجر انہیں اللہ سبحان تعالی سے ملے گا۔

ہم شادی کے نام پر صرف ایک کرائے کے مولوی صاحب کو بلوا کر چند آیات پڑھوا لیتے ہیں معذرت کے ساتھ میں نے کرائے کے مولوی کہا

ہمارے یہاں تو مولوی صاحب مانگ کر نکاح پڑھانے کی قیمت مقرر کرتے ہیں
اور پھر اپنی خوشی سے اور بھی مانگتے ہیں اور

میں نے اپنی شادی کے بعد اپنے سسرال میں جتنی بھی تقریبات دیکھی سب میں خود گھر کے کسی فرد نے نکاح پڑھا دیا یا جو نکاح پڑھانے آیا تو تحفہ بھی دے کر گیا
پاکستان میں نکاح خواں کے پاس ایک رجسٹر ہوتا ھے جسے آپ نے دیکھا ہو گا جب نکاح پڑھوایا جاتا ھے تو نکاح نامہ کے 4 صفحے ہوتے ہیں جن پر دلہا، دلہن اور گواہان کے دستخط لئے جاتے ہیں، لیکن آپ نے سوچا کہ نکاح خواں نکاح کی ایک ایک کاپی دلہا دلہن کے والدین کو وہیں رجسٹر سے اتار کر کیوں نہیں دیتا؟

اس لئے کہ اس نکاح نامہ کو ضلع کچہری شادی رجسٹرار آفس میں رجسٹرڈ کروانا ہوتا ھے یہ کام بھی نکاح خواں کا ھے، رجسٹرڈ ہونے کے بعد اس کی ایک ایک کاپی دلہن اور دلہا کے والدین کو دی جاتی ھے۔ اب آپ اگر نکاح خواں کو تھوڑی سی رقم ادا کرتے ہیں تو اس پر رجسٹرار آفس جانے آنے کا خرچہ کی صورت میں کرایہ رجسٹرڈ فیس اور وقت جو اس نے دیا اس کا کیا ہو گا۔

پاکستان میں نکاح خواں کے لئے بھی اچھی سوچ رکھنی چاہئے پھر اگر کسی کا رشتہ دار نکاح پڑھواتا ھے تو بھی نکاح نامہ رجسٹر تو رجسٹرڈ نکاح خواں کے پاس ہوتا ھے اس کی بھی تو ضرورت ھے جسے پورا کیا جانا بہت ضروری ھے۔

والسلام
 
ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
ہمارے
نکاح خواں کرایہ کا مولوی نہیں ہوتا

السلام علیکم

جن باتوں پر آپ کو علم نہیں میں کوشش کروں گا کہ اس پر آپ کو معلومات فراہم کروں۔

عرب ممالک میں جتنی بھی مساجد ہیں وہ حکومت کی زیر سایہ ہیں اور وہاں جتنا بھی عملہ کام کرتا ھے انہیں تنخواہ ملتی ھے۔ اس کے باوجود یہاں بھی نکاح پر فیس ھے جو حکومت کے خزانہ میں جاتی ھے اور اس کے علاوہ سرکاری اخراجات ہیں جو ٹوٹل 1500 درھم کے قریب ہیں الامارات شہری کے لئے اور غیرشہری کے لئے 2500 درھم، یہ خرچہ صرف نکاح تک کا ھے۔ سعودی عرب میں بھی یقیناً ایسا ہی ہو گا فیس ہو سکتا ھے کم ہو مگر ھے ضرور۔

پاکستان میں جو مساجد ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت ہیں۔ انتظامیہ میں اکثر محلہ کی اعلی شخصیات انہیں سپورٹ کرتی ہیں، اور عملہ میں مؤذن، حافظ، قاری، خطیب انہیں بہت ہی لمیٹڈ تنخواہ ملتی ھے ان کے بھی بیوی بچے ہوتے ہیں۔ یہ تنخواہ مسجد انتظامیہ کے پاس جو فنڈز جمع ہوتے ہیں انہی سے دی جاتی ھے، اگر اھل محلہ والے ان کے ساتھ اگر تعاون کرتے ہیں تو اس کا اجر انہیں اللہ سبحان تعالی سے ملے گا۔

پاکستان میں نکاح خواں کے پاس ایک رجسٹر ہوتا ھے جسے آپ نے دیکھا ہو گا جب نکاح پڑھوایا جاتا ھے تو نکاح نامہ کے 4 صفحے ہوتے ہیں جن پر دلہا، دلہن اور گواہان کے دستخط لئے جاتے ہیں، لیکن آپ نے سوچا کہ نکاح خواں نکاح کی ایک ایک کاپی دلہا دلہن کے والدین کو وہیں رجسٹر سے اتار کر کیوں نہیں دیتا؟

اس لئے کہ اس نکاح نامہ کو ضلع کچہری شادی رجسٹرار آفس میں رجسٹرڈ کروانا ہوتا ھے یہ کام بھی نکاح خواں کا ھے، رجسٹرڈ ہونے کے بعد اس کی ایک ایک کاپی دلہن اور دلہا کے والدین کو دی جاتی ھے۔ اب آپ اگر نکاح خواں کو تھوڑی سی رقم ادا کرتے ہیں تو اس پر رجسٹرار آفس جانے آنے کا خرچہ کی صورت میں کرایہ رجسٹرڈ فیس اور وقت جو اس نے دیا اس کا کیا ہو گا۔

پاکستان میں نکاح خواں کے لئے بھی اچھی سوچ رکھنی چاہئے پھر اگر کسی کا رشتہ دار نکاح پڑھواتا ھے تو بھی نکاح نامہ رجسٹر تو رجسٹرڈ نکاح خواں کے پاس ہوتا ھے اس کی بھی تو ضرورت ھے جسے پورا کیا جانا بہت ضروری ھے۔

والسلام
بالکل آپ کی بات مجھے سمجھ میں آ رہی ہے لیکن کیا اس طرح کی مانگ زیب دیتی ہے کہ ہم تو اتنا لیتے ہیں اور اس پر خوشی سے بھی دیں اور بسا اوقات ایک سوٹ یا اس طرح کی کوئی چیز تو مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ کیا شریعت میں اس طرح کی کسی چیز کی گنجائش ہے؟
 
ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
ہمارے
ماشاء اللہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،الحمدللہ کہ اللہ نےدین کی طرف راہنمائی کی،اللہ آپ کے لئے آسانیاں کریں اور دین پر استقامت دیں ،آپ یہاں آتی رہیں کچھ ہمیں سیکھنے کا موقعہ ملے گا آپ تجربات سے کیوں کہ لازمی طور پر آپ ہم سے بڑے مرتبے پر ہیں ،اور آپ بھی کچھ نہ کچھ سیکھ جائیں گی ان شاء اللہ۔
میں یہاں کچھ سیکھنے ہی آئی ہوں اور میں تو ویسے ہی صرف دنیاوی علوم پڑھی ہوئی ہوں
 
Top