• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الفرقۃ الجدیدۃ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
الفرقۃ الجدیدۃ
مصنف
ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی
ناشر
مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی

تبصرہ
جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل سمیت متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی ہی میں رہنے والی ایک عالم وفاضل شخصیت محترم ابو جابر عبد اللہ دامانوی نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو جابر عبد اللہ دامانوی نے ایک دوسرے فرقے فرقہ مسعودیہ کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’ الفرقۃ الجدیدۃ ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں رافضیوں نے ’’ حزب اللہ ‘‘ کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجرسمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے جماعت المسلمین کے تمام باطل نظریات کا مدلل رد کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)
اس کتاب الفرقۃ الجدیدۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

مقدمہ
پیش لفظ
جماعت المسلمین
کیا اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام صرف مسلم رکھا ہے؟
مسلم کی صفات
حدیث جبریل علیہ السلام
مسلم کے علاوہ دوسرے نام بھی اللہ تعالیٰ ہی نے رکھے ہیں
مسلم کے دیگر نام
مومن
عبداللہ
حنیف
انصار
مہاجرین
ایک اہم نکتہ
مسلم یا منافق
مومن اور قرآن مجید
مومن اور ایمانیات
خسارے سے صرف مومنین ہی محفوظ رہ سکتے ہیں
پردہ اور مومن
مومن کے متعلق دیگر آیات
مومن اور احادیث رسولﷺ
عبرت ناک واقعات
بدعتی فرقے
حافظ ابن حجر عسقلانی  کی وضاحت
فرقہ بندی
لفظ فرقہ کی بحث
تہتر فرقوں والی روایت
اہل حدیث یا اصحاب الحدیث
اہل الحدیث کے متعلق اہل العلم کے اقوال
کیا ہر مسلم اہل الحدیث ہو سکتا ہے
اہل السنۃ والجماعت
ایک اہم حدیث
حکومت کے باغی اور مخالف
مسعود احمد صاحب کی وضاحت
جماعت المسلمین کے متعلق موصوف کی وضاحت
دین میں آسانی کرنے کا حکم
امام البانی کا فیصلہ
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
کتاب کا نام
الفرقۃ الجدیدۃ
مصنف
ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی
ناشر
مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی

تبصرہ
جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل سمیت متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی ہی میں رہنے والی ایک عالم وفاضل شخصیت محترم ابو جابر عبد اللہ دامانوی نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو جابر عبد اللہ دامانوی نے ایک دوسرے فرقے فرقہ مسعودیہ کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’ الفرقۃ الجدیدۃ ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں رافضیوں نے ’’ حزب اللہ ‘‘ کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجرسمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے جماعت المسلمین کے تمام باطل نظریات کا مدلل رد کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)
اس کتاب الفرقۃ الجدیدۃ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
سوال:-جماعت المسلمین کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کیا خارجی نہیں ہیں؟ (محمد خالد، نگری ایبٹ آباد)
جواب:-نیک لوگ ہیں خارجی نہیں، صرف چند چیزوں میں ان سے خطا سر زد ہو گئی ہے۔

اگر ”جماعت المسلمین“ایک ”فرقہ“ ہے تو ”حافظ عبد المنان نور پوریؒ“نے ”جماعت المسلمین“کو ”نیک لوگ“ کیوں کہا ہے ؟ کتاب کا”حوالہ“درج ذیل ہے:-
قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل ، جلد نمبر 02، صفحہ نمبر 862، از حافظ عبدالمنان نور پوریؒ

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
نیک تو خوارج بھی تھے اور غلو چاہے نیکی میں ہی کیوں نہ ہو، ایک گمراہی ہے۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
نیک تو خوارج بھی تھے اور غلو چاہے نیکی میں ہی کیوں نہ ہو، ایک گمراہی ہے۔
اگر ایک ”روایت“کے مطابق تمام ”فرقے“ جہنمی ہیں سوائے ”اہلِ سنت والجماعت“کے تو ”جماعت المسلمین“نیک کیسے ہوگئے ؟کیا ”نیکوں“ کا ٹھکانا ”جنت“نہیں ؟ اگر بقول حافظ عبد المنان نور پوریؒ ”جماعت المسلمین“سے ”چند چیزوں“ میں خطا ہو گئی ہے توان کو ”اہلِ سنت الجماعت“سے خارج کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ” جماعت المسلمین“والے کہتے ہیں کہ ”طبقہء اہلِ حدیث“بھی دوسرے ”فر قوں“کی طرح ایک ”فرقہ“ ہے۔ہر کوئی اپنے آپ کو” جماعت“ہی کہتا ہے اور دوسروں کو ”فرقہ“ ،اب بتائیے کہ بھلا کون سا ”فرقہ “ ناجیہ ہے ؟ بہرحال یہ بھی ایک ”حقیقت“ہے کہ جو ”طبقہء اہلِ حدیث“سے ”دلبرداشتہ“ہو جاتا ہے وہ ”جماعت المسلمین یا منکرینِ حدیث“میں ”شامل“ہو جاتا ہے۔ اب یہ ”دلیل“ نہ دیجئے گا کہ ”اسلام“ سے بھی تو لوگ ”مرتد“ہو جاتے ہیں۔
”تقابلِ مسلک“کی ”آڑ“میں قلم کی ”سیاہی“ضائع کرنے کا جو ”بیڑا“ہر ”فرقے“نے اپنے آپ کو ”ناجیہ“ثابت کرنے کے لیے اٹھا رکھا ہے اور اس کے ”نتیجے “ میں ”عوام“میں جو ”تشویش“ کی ایک “لہر“ پیدا کر رکھی ہے میری ”نظر“ میں اس سے ”بڑھ“ کر کوئی اور ”ظلم “نہیں ہوسکتا۔ ”مسلکی تعصب“میں ”غرق“ لوگوں کو تو شائد اس کا ”احساس “کبھی نہ ہو مگر ایک ”کم علم“ اور ایک ”نو مسلم“کےلیے تو ایسی ”مسلکی دیواریں“کھڑی کر دی جنہیں وہ کبھی ”پھاند“ نہیں سکتے۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
نیک تو خوارج بھی تھے اور غلو چاہے نیکی میں ہی کیوں نہ ہو، ایک گمراہی ہے۔
جب آپ ”حضرات “کا دعویٰ ہی” فہمِ سلف“ کے ”مقلدین“ہونے کا ہے۔ توکیا ”حافظ عبدالمنان نور پوریؒ “نےکتاب و سنت کی روشنی میں فہمِ سلف“ کے مطابق” جواب “ دیا تھا ؟
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
میرا ”فہمِ سلف“کے”مقلدین“ سے ”مندرجہ ذیل“ سوال ہے:-
جب آپ ”حضرات “کا دعویٰ ہی” فہمِ سلف“ کے ”مقلدین“ہونے کا ہے۔ توکیا ”حافظ عبدالمنان نور پوریؒ “نےکتاب و سنت کی روشنی میں فہمِ سلف“ کے مطابق” جواب “ دیا تھا ؟
 
Top