• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الله تعالیٰ تمام مثالوں سے پاک ہے

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
بسم الله الرحمن الرحیم
امابعد !​
الله تعالیٰ تمام مثالوں سے پاک ہے

اللّہ تعالیٰ فرماتا ہے : -
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ

پس مت بیان کرو اللہ کے لیے مثالیں بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
(النحل -74)

آیت بالا سے ثابت ہوا کہ الله تعالیٰ کے معاملے میں کسی قسم کی مثال بیان کرنا منع ہے ۔ اس لئے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سی مثال الله تعالیٰ کی بلند و بالا شان کے مناسب ہے اور کون سی نا مناسب ، اس کا علم صرف الله تعالیٰ ہی کو ہے ۔ مثلا یہ نہ کہے کہ " جس طرح بادشاہ تک پہنچنے کے لیے متعدد لوگوں کے وسیلے کی ضرورت ہوتی ہے ، براہ راست پہنچنا مشکل ہوتا ہے ، اسی طرح الله تعالیٰ تک بھی براہ راست نہیں پہنچ سکتے ۔ اس کے لیے بزرگوں کے وسیلے کی ضرورت ہے "۔ حالانکہ یہ شرک ہے ۔
الله تعالیٰ ہمیں محفوظ فرمائیں اور سیدھے راستے پر چلائیں !
آمین یا رب العالمین
والحمد للہ رب العالمین​
 
Last edited:
Top