• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الله حافظ دوستوں

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم
الحمد للہ الحمدللہ الحمدللہ
اے اللہ تو کتنا کریم اور مہربان ہے یہ زبان تیرا شکر بھی ادا نہیں کر سکتی بہر جیسے بھی ہیں اللہ تیرے گنہگار بندے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں کہ تونے ہمارے درمیان پھر سے ہمارے بھائی کو واپس کردیا
عامر بھائی کی واپسی کی مجھے کتنی خوشی ہے بیان سے باہر ہے اگر یہ ہندوستان میں ہوتے تو میں اپنا سارا کام دھام چھوڑ کر ان کو ڈھونڈنے نکل جاتا بہر مجھے خوشی ہے میرا بھائی میرے درمیان ہے میرے پیارے بھائی اب ایسا مت کرنا ۔میرے بھائی یہ دنیا فانی ہے اس کو اور اسکے مکین کو ایک نہ ایک دن مختلف بہانوں سے فنا ہونا ہے ۔راحت خوشی سب من جانب اللہ ہے اور اسی کا نام’’ قدر‘‘ہے اور تقدیر پر ایمان رکھنا لازم ہے ۔
میرے بھائی تمہیں نہیں معلوم ایک سنت اللہ تعالیٰ تم سے ادا کروا رہا ہے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کتنے مصائب آئے اور ان کو کتنی دلیری اور ہمت سے برداشت کیا یہ بھی ایک عظیم سنت ہے اس پر صبر کرنا ترقی مراتب اور منازل کا سبب ہے اور مصائب کے بغیر ولایت کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا ۔
شیطان نے آپ کو ورغلایا اس پر استغفار کرنا چاہئے
خوش رہو میرے بھائی اللہ تمہاری مدد فرمائے میں ای میل بھیجتا ہوں
مفتی صاحب میں انڈیا سے ہی ہوں، لیکن جیسا کہ میں نے کہا
کوئی شخص تو میرے نزدیک رہتا ہوگا، لیکن مجھ سے ملاقات بہت مشکل ہے، میں کبھی انٹرنیٹ سے کسی کو انوائٹ نہیں کرتا، یہ میرے اصولوں میں سے ایک ہے.​

آپ ای میل نہ بھیجے جب بھی ضرورت ہو یاد کر لیجئے بس، اگر مجھے ضرورت ہوئی تو میں کہیں سے بھی آپ کا ای میل تلاش کر لوں گا
 
شمولیت
اگست 13، 2011
پیغامات
117
ری ایکشن اسکور
172
پوائنٹ
82
اللہ مالک الملک عامر بھائی سمیت تمام موحدین کی مشکلات آسان فرمائے
اللھم آمین
اللہ مالک الملک عامر بھائی سمیت تمام موحدین کی مشکلات آسان فرمائے
اللھم آمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
عامر بھائی آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ دین کا رشتہ خون کے رشتے سے کہیں زیادہ اہم ہوتا ہے آپ کے جانے کی خبر پڑھ کر پورا دن ہی کام کرنے کو دل نہیں کررہا تھا اور آج جب آپ کی واپسی کی خبر پڑھی تو دل باغ باغ ہوگیا ہے۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آئندہ اس بارے میںسوچنا بھی مت ۔
 

محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
اللهم لا سهل إلا ما جعلته سهلا ، وأنت تجعل الحزن سهلا إذا شئت
اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ وَمِنْ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا وَلَا تَجْعَلْ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا
اللہم اجعل صعوبنا و صعوب اخواننا عامر و ارسلان و صعوب المؤمنین سہلا (آمین یا رب العالمین برحمتک یا ارحم الراحمین)
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
آپ لوگوں کی محبت اور دوستی دیکھ کر میں دوبارہ لوٹ آیا ہوں
ویلکم بیک برادر ۔۔۔اللہ آپ کو دنیا اور آخرت کی مصیبتوں سے بچا کر دنیا اورآخرت کی بھلایئاں عطافرمائے۔آمین
مؤمن پر آزمائش آتی رہتی ہے حتیٰ کہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ زمین پر چلتا ہے اور اس کی ایک خطا بھی باقی نہیں رہتی (یعنی اللہ اس کی تمام خطائیں معاف فرما دیتے ہیں اور وہ چلتا پھرتا جنتی ہوتا ہے۔)
یقین جانئے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی تھی لیکن جونہی انس بھائی کے یہ الفاظ پڑھے دل خوش ہوگیا ۔اللہ ہماری ان مصیبتوں کو بھی ہماری خطائوں کی بخشش کا سبب بنادے۔آمین جزاک اللہ شیخ انس نٖضر صاحب۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ویلکم بیک برادر ۔۔۔اللہ آپ کو دنیا اور آخرت کی مصیبتوں سے بچا کر دنیا اورآخرت کی بھلایئاں عطافرمائے۔آمین

یقین جانئے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی تھی لیکن جونہی انس بھائی کے یہ الفاظ پڑھے دل خوش ہوگیا ۔اللہ ہماری ان مصیبتوں کو بھی ہماری خطائوں کی بخشش کا سبب بنادے۔آمین جزاک اللہ شیخ انس نٖضر صاحب۔
آمین!

زاہد بھائی! آپ نے میرے اقتباس سے جن جملوں کو کوٹ کیا ہے وہ حدیث مبارکہ کا ترجمہ ہے، نبی کریمﷺ نے اپنے رب کی طرف سے نازل شدہ وحی سے ایسے نہایت حوصلہ افزا اور دل کو ڈھارس بندھانی والی باتیں اُمت تک بلا کم وکاست پہنچائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نبی کریمﷺ اور تمام انبیاء کرام﷩ پر اپنی کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں۔
 

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
عامر بھائی کے ساتھ ممبران محدث فورم کی والہانہ محبت دیکھ کر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان یاد آیا جو صحیح بخاری کتاب بدء الخلق میں موجود ہے
سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ وارضاہ راوی ہیں فرمایا رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے :
'' جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو ندا دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے لہذا تو بھی اس سے محبت رکھ تو جبرائیل علیہ السلام اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر حضرت جبرائیل علیہ السلام تمام اہل آسمان کو ندا دیتے ہی کہ اللہ تعالیٰ فلاں کو دوست رکھتا ہے تم بھی اسے دوست رکھو تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر دنیا میں (بھی) اس کی مقبولیت پیدا کردی جاتی ہے۔''
عامر بھائی آپ نے صحیح بخاری( مولانا داؤد راز رحمہ اللہ کے ترجمہ و تشریح والی ) پر جو کام شروع کیا ہے اسے ضرور پا یہ تکمیل تک پہنچایئے اللہ آپ کو توفیق عطا فرمائے اور آپ کی مشکلات آسان فرمائے آمین
 
Top