• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا مجھے پکارو! میں تمہاری پکار قبول کروں گا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقول الله تعالى: {ادعوني أستجب لكم إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين} /غافر: 60/.
بلاشبہ جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ بہت جلد دوزخ میں ذلت کے ساتھ ہوں گے۔ اس حدیث کا بیان کہ ہر نبی کی ایک دعا ضرورہی قبول ہوتی ہے۔


حدیث نمبر: 6304
حدثنا إسماعيل،‏‏‏‏ قال حدثني مالك،‏‏‏‏ عن أبي الزناد،‏‏‏‏ عن الأعرج،‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لكل نبي دعوة يدعو بها،‏‏‏‏ وأريد أن أختبئ دعوتي شفاعة لأمتي في الآخرة ‏"‏‏.


ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے (جو قبو ل کی جاتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھوں۔


حدیث نمبر: 6305
وقال لي خليفة قال معتمر سمعت أبي،‏‏‏‏ عن أنس،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ كل نبي سأل سؤلا ـ أو قال لكل نبي دعوة قد دعا بها ـ فاستجيب،‏‏‏‏ فجعلت دعوتي شفاعة لأمتي يوم القيامة ‏"‏‏.‏


اور معتمر نے بیان کیا، انہوں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی نے کچھ چیزیں مانگیں یا فرمایا کہ ہر نبی کو ایک دعا دی گئی جس چیز کی اس نے دعا مانگی پھر اسے قبول کیا گیا لیکن میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھی ہوئی ہے۔

صحیح بخاری
کتاب الدعوات
 
Top