• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق کہ ”(اے محمد ﷺ) اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
اپنے رشتے داروں کو ڈرایئے.png

جیسا کہ حضرت نوح علیہ السلام اپنے بیٹے کے،حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے باپ کے اور حضرت لوط علیہ السلام اپنی بیوی کے کچھ کام نہ آسکے ،اس لیے شرک سے ایسے بچو جیسے تم آگ سے بچتے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی شفاعت صرف انہی لوگوں کیلئے ہوگی جنہوں نے گناہ تو بہت کئے ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہیں ٹھہرایا ہو گا۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے کہ یہ گناہ میں ہرگز نہیں بخشوں گا،آج وہ وقت آگیا ہے،مسلمانوں کی اکثریت شرک کی مرتکب ہے جب انہیں توحید کی دعوت دی جاتی ہے تو ان کے چہرے غصے سے لال پیلے ہو جاتے ہیں اور طرح طرح کی مثالیں بیان کرنی شروع کر دیتے ہیں،حالانکہ جتنے بھی پیغمبر گزرے ہیں انہوں نے سب سے پہلے لوگوں کو توحید ہی کی دعوت دی،عقیدہ توحید کسی عمارت کی بنیاد کی طرح ہے اگر بنیاد مضبوط ہوگی تو اس پر بننے والی عمارت بھی مضبوط ہو گی اور اگر بنیاد ہی کمزور ہوئی تو اس پر بننے والی عمارت بھی کمزور ہی رہے گی چاہے اسے بہت زیادہ سجا کیوں نہ لیا جائے۔
 
Top