• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ سے نہ مانگنے والے پر اُس کا غضب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اللہ سے نہ مانگنے والے پر اُس کا غضب

سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّہُ مَنْ لَّمْ یَسْأَلِ اللّٰہَ یَغْضَبُ عَلَیْہِ۔ ))1
وَقَالَ صلی اللہ علیہ وسلم :
(( مَنْ لَّمْ یَدْعُ اللّٰہَ سُبْحَانَہُ، غَضِبَ عَلَیْہِ۔ )) 2
'' جو شخص اللہ تعالیٰ سے نہیں مانگتا اللہ عزوجل اُس پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ ''
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:
'' جو شخص اللہ تعالیٰ سے دُعا نہیں مانگتا اُس پر وہ ناراض ہوجاتا ہے۔ ''
یعنی جو آدمی اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت طلب نہیں کرتا اُس پر وہ ناراض ہوجاتا ہے۔ اس لیے کہ ایسا آدمی یا تو مایوسی کا شکار ہے یا پھر اکٹر خاں متکبر۔ اور یہ دونوں معاملے اللہ تعالیٰ کے غضب کا موجب ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ اس کے سامنے گڑ گڑا کر پوری عاجزی کے ساتھ مانگا جائے۔ اور یہ کہ اللہ کریم نے اپنے بندوں کو اُس سے مانگنے کا حکم صرف اس لیے دیا ہے کہ وہ اُن کو عطا کرے۔ اللہ کی رضا و پسندیدگی اس کی اطاعت و سوال میں ہی ہے۔ اگر وہ راضی ہوجائے تو جانیے کہ دنیا جہان اور آخرت کی سب خیر مل گئی۔ اور اس کے برعکس ہر مصیبت اور ہربلا اُس کی ناراضگی میں ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 صحیح سنن الترمذي، رقم: ۲۶۸۶۔ کتاب الدعوات: ۳۳۷۳ عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ۔
2 صحیح سنن ابن ماجۃ، رقم: ۳۰۸۵۔ ابواب الدعاء: ۳۸۲۷ عن ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ۔
3 تفصیل کے لیے: (۱) تفسیر امام قرطبی، جلد: ۲، ص: ۲۰۸، ۲۰۹۔ (۲) تحفۃ الأحوذي للمبارکبوري، ج: ۱۰، ص: ۴۹۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
سوال اور دُعا
سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اَلدُّعَائُ ہُوَ الْعِبَادَۃُ۔ ))، ثُمَّ قَرَأَ: {وَقَالَ رَبُّکُمْ ادْعُوْنِی اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِی سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ o} [غافر:۶۰] ۔))1
'' دُعا ہی تو اللہ کی عبادت ہے۔ ''
اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی:
{وَقَالَ رَبُّکُمْ ادْعُوْنِی اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِی سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ o} [المؤمن؍ غافر:۶۰]
'' اور تمھارے رب نے فرمایا مجھے پکارو، میں تمھاری دعا قبول کروں گا۔ بے شک وہ لوگ جو میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے ۔''
یعنی دُعا ہی وہ حقیقی عبادت ہے جو اس بات کی اہل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے اور اُس کے علاوہ ہر ایک سے منہ موڑ لینے والے عمل کی دلالت ہی کا نام عبادت رکھا جائے۔ اس حیثیت سے کہ جب آدمی کسی بھی چیز کا ارادہ کرے تو ایک اللہ عزوجل کے سوا کسی اور سے کچھ نہ مانگے۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے بندوں کو اس بات کا حکم فرمایا ہے کہ وہ اسی کو ہی پکاریں۔ اُس نے بندوں کو دُعا کی ترغیب دلائی ہے اور اس کا نام اُس نے عبادت رکھا ہے۔ اللہ کریم نے اپنے بندوں سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ ان کی دعاؤں کو ضرور شرفِ قبولیت بخشے گا اور اُس نے درجِ ذیل آیت کریمہ میں بتلایا ہے کہ وہ (اپنی قدرت اور علم کے ساتھ) ان سے بہت قریب ہے اور جو بھی اُس کو جہاں بھی اور (سوائے دو ایک حالتوں کے) جس حالت میں بھی پکارتا ہے وہ اس کی پکار کو سنتا ہے اور اس بات سے اُسے حیاء آتی ہے کہ وہ اپنے بندے کے ہاتھوں کو خالی موڑ دے۔ فرمایا:
{وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَلْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُوْنَ o} [البقرۃ:۱۸۶]
'' اور جب میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں تو بے شک میں قریب ہوں، میں پکارنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے، تو لازم ہے کہ وہ میری بات مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ ہدایت پائیں۔ ''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 صحیح سنن الترمذي، رقم: ۲۶۸۵۔ کتاب الدعوات: ۳۳۷۲ عن النعمان بن بشیر رضی اللّٰہ عنہما۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
(( إِنَّ رَبَّکُمْ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ حَیيٌّ کَرِیْمٌ، یَسْتَحْيِ مِنْ عَبْدِہِ إِذَا رَفَعَ یَدَیْہِ إِلَیْہِ أَنْ یَّرُدَّہُمَا صِفْرًا۔ ))1
'' بلاشبہ تمہارا نہایت بابرکت اور بلند و بالا عظیم المرتبت رب ازل سے تاابد زندہ ہے، وہ جود و سخا والا ہے۔ وہ اپنے بندے سے اس بارے میں حیاء کرتا ہے کہ جب وہ اُس کے سامنے اپنے ہاتھ اُٹھائے تو وہ ان کو بالکل ہی خالی موڑ دے۔ ''
بلکہ اللہ جل شانہ کہ جس کی حمد و ثناء بے بہا اور جس کے تمام اسمائِ حسنیٰ بہت ہی مقدس ہیں وہ اُس شخص پر ناراض ہوجاتا ہے کہ جو نہ ہی اُس سے مانگے اور نہ ہی اُس سے دُعا کرے۔ اور یہ اس لیے کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَیْسَ شَيْئٌ أَکْرَمَ عَلَی اللّٰہِ تَعَالیٰ مِنَ الدُّعَائِ۔ ))2
'' اللہ عزوجل کے ہاں دُعا سے بڑھ کر کوئی چیز معزز نہیں ہے۔ ''
اس لیے کہ دُعا میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی قدرت و قوت اور اپنے فقر و عجز اور تذلل و اعتراف کا اظہار ہوتا ہے۔ اور یہی چیز اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ عبادت تو اللہ ربّ العالمین کے سامنے خضوع و رقت اور اس کے سامنے اپنی فقیری و درماندگی کے اظہار کے لیے ہی مشروع کی گئی ہے۔ جہاں تک دُعا کو ترک کردینے اور اللہ سے سوال کو چھوڑ دینے کا تعلق ہے تو یہ تکبر اور اللہ کریم کی عطا اور اس کی رحمت سے نری لاپرواہی ہے جو بندے کے لیے قطعاً جائز نہیں۔ اس ضمن میں نہایت شاندار بات یوں کی گئی ہے:
اَللّٰہُ یَغْضِبُ إِنْ تَرَکْتَ سُؤَالَہُ
وَتَرَی ابْنَ آدَمَ حِیْنَ یُسْأَلُ یَغْضِبُ
'' اگر تم نے اللہ کریم سے مانگنا چھوڑ دیا تو وہ تم سے ناراض ہوجائے گا۔ ادھر ابن آدم کو تم دیکھتے ہو کہ جب اُس سے مانگا جائے تو وہ اس سے مانگنے پر ناراض ہوجاتا ہے۔ ''
اللہ تبارک وتعالیٰ سے مانگنے والے موضوع پر سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل حدیث کس قدر عظیم الشان ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( یَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ کُلَّ لَیْلَۃٍ إِلَی سَمَائِ الدُّنْیَا حِیْنَ یَبْقٰی ثُلُثُ اللَّیْلِ الْآخَرُ یَقُوْلُ: مَنْ یَدْعُوْنِيْ فَأَسْتَجِیْبَ لَہُ، مَنْ یَسْأَلُنِيْ فَأُعْطِیَہُ، مَنْ یَسْتَغْفِرُنِيْ فَأَغْفِرَ لَہُ۔ ))3
'' جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمارا رب تعالیٰ ہر رات آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں۔ (جیسے اُس کی شان کو لائق ہے۔) اور پھر فرماتے ہیں: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دُعا کو شرفِ قبولیت بخشوں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اس کو عطا کروں؟ اور کون ہے جو مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرے اور میں اُس کو معاف کردوں؟ ''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سنن أبي داؤد، رقم: ۱۳۲۰۔
2 جامع الترمذي؍ کتاب الدعوات؍ باب ماجاء في فضل الدعاء؍ حدیث: ۳۳۷۰۔
3 أخرجہ البخاري في کتاب التہجد، باب: الدعاء والصلاۃ من آخر اللیل، رقم: ۱۱۴۵۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جب انسان کو یہ معلوم ہو کہ وہ مانگتا تو ہے مگر اُس کی دُعا شرفِ قبولیت حاصل نہیں کر رہی تو سمجھئے کہ اس انسان کی اپنی ذات میں اس معاملے کے اندر ضرور کوئی نقص ہوگا۔ یا پھر دُعا کی شروط میں سے کسی شرط کے اندر خلل واقع ہورہا ہوگا۔ بندہ جب اپنے رب کو پکارتا ہے اور اس کی دعا میں قبولیت کے لیے رکاوٹ بننے والی تین مانعات میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو دُعا کے لیے تین میں سے ایک قبولیت بالتاکید ضرور ہوتی ہے۔ جیسا کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَا مِنْ رَجُلٍ یَدْعُوْ اللّٰہَ بِدُعَائٍ إِلاَّ اسْتُجِیْبَ لَہُ، فَإِمَّا أَنْ یُعَجَّلَ لَہُ فِي الدُّنْیَا، وَإِمَّا أَنْ یُدَّخَّرَ لَہُ فِي الْآخِرَۃِ، وَإِمَّا أَنْ یُّکَفِّرَ عَنْہُ مِنْ ذُنُوْبِہِ بِقَدْرِ مَا دَعَا، مَا لَمْ یَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِیْعَۃِ رَحِمٍ أَوْ یَسْتَعْجِلُ۔ )) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم وَکَیْفَ یَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ: (( یَقُوْلُ: دَعَوْتُ رَبِّيْ فَمَا اسْتَجَابَ لِيْ۔ ))1
'' کوئی آدمی ایسا نہیں کہ جو اللہ کریم کو کسی دُعا کے ذریعے پکارتا نہ ہو مگر یہ ہے کہ اس کی دُعا کو ضرور قبول کرلیا جاتا ہے۔ چنانچہ یا تو اُس کی دُعا کو دنیا میں مؤخر کرلیا جاتا ہے یا آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ کرلیا جاتا ہے یا پھر اُس کی دُعا کے مطابق اُس کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے۔ اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب تک کہ بندہ کسی گناہ کے لیے دُعا نہ کرے یا قطعی رحمی کے لیے دُعا نہ کرے یا یہ ہے کہ وہ اس دُعا کی قبولیت کے لیے جلدی کا خواستگار نہ ہو۔ (کہے کہ ابھی قبول ہوجائے۔) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: اے اللہ کے حبیب و خلیل نبی! بندے کا دُعا کے معاملے میں جلدی کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فرمایا: بندہ کہتا ہے: لوجی! میں نے اپنے رب سے مانگا مگر اُس نے میری دُعا قبول ہی نہ کی۔ ''
یہاں حدیث مبارک میں جو آیا ہے کہ بندہ کہتا ہے: (( دَعَوْتُ رَبِّيْ فَمَا اسْتَجَابَ لِيْ۔ )) ... ''میں نے اپنے رب سے دُعا کی مگر اس نے میری دُعا کو قبول ہی نہ کیا۔ '' تو اس کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ بندہ یا تو اللہ تعالیٰ کے بارے میں گمان کرتا ہے کہ وہ دُعا کے قبول کرنے میں بہت سست ہے... یا پھر وہ مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور یہ دونوں نظریات ہی قابل مذمت ہیں۔ اس لیے کہ جہاں تک پہلی بات کا تعلق ہے تو جان لینا چاہیے کہ: دُعا کی قبولیت کا ایک وقت مقرر ہے۔ جیسا کہ احادیث اور تاریخی واقعات سے ثابت ہے کہ جنابِ موسیٰ و ہارون علیہما السلام کی دُعا اور فرعون کی تباہی کے درمیان چالیس سال کا وقت گزرگیا تھا۔ اور جہاں تک مایوسی کا تعلق ہے تو جیسا کہ قرآن حکیم میں آتا ہے :
{إِنَّہُ لَا یَیْئَسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ إِلاَّ الْقَوْمُ الْکَافِرُوْنَo} [یوسف:۸۷]
''بلاشبہ اللہ کی رحمت سے وہی لوگ ناامید ہوتے ہیں جو کافر ہیں۔ ''
اُس کی رحمت سے مایوس ہونے والا کافروں کی اس عادت کو اپنالیتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سنن الترمذي، رقم: ۲۸۵۲۔ کتاب الدعوات، رقم: ۳۶۰۴۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
دُعا مانگنے والے سے مطلوب یہ ہے کہ وہ
(۱)... دُعا کرنے سے اُکتا نہ جائے اور یہ کہ وہ
(۲)... خالص نیت کے ساتھ اور حضورِ قلبی کے ساتھ دُعا کرے۔ پھر یہ کہ وہ
(۳)... قبولیت کا پورا پورا یقین رکھے۔ اس لیے کہ
(سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أُدْعُوْا اللّٰہَ، وَأَنْتُمْ مُوْقِنُوْنَ بِالْاِجَابَۃِ، وَاعْلَمُوْا أَنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَجِیْبُ دُعَائً مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاہٍ۔ ))1
'' اللہ تعالیٰ سے تم لوگ یوں مانگو کہ قبولیت کا تمھیں پورا یقین ہو۔ اور جان رکھو کہ اللہ عزوجل کسی بھی غافل بے پرواہ دل کی دُعا کو قبول نہیں فرماتے۔ ''
(۴)... دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بننے والی چیزوں سے بچے۔ جیسا کہ ابھی ابھی تین چیزوں کے بارے میں ذکر ہوا۔ یعنی گناہ کی دُعا یا قطع رحمی کی دُعا یا پھر فوراً قبولیت کی جلدی۔ گناہ کی دُعا میں تمام قسم کے گناہ شامل ہیں۔ اسی طرح قطع رحمی میں تمام مسلمانوں کے تمام حقوق اور ان کے مظالم ہیں۔ دُعا کی قبولیت سے رکاوٹ بننے والے اُمور میں حرام مال اور حرام چیزوں کا کھانا بھی ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سنن الترمذي، رقم: ۲۷۶۶۔ کتاب الدعوات، حدیث: ۳۴۷۹۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
جیسا کہ حدیث میں ہے: سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ اللّٰہَ طَیِّبٌ لَا یَقْبَلُ إِلاَّ طَیِّبًا، وَإِنَّ اللّٰہَ أَمَرَ الْمُؤْمِنِیْنَ بِمَا أَمَرَ بِہِ الْمُرْسَلِیْنَ فَقَالَ: {یٰٓأَیُّہَا الرُّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبَاتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا اِِنِّی بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ o} [المؤمنون:۵۱] وَقَالَ: {یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُمْ وَاشْکُرُوْا لِلّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَo} [البقرۃ:۱۷۲] ثُمَّ ذَکَرَ اَلرَّجُلُ یُطِیْلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ یَمُدُّ یَدَیْہِ إِلَی السَّمَائِ یَا رَبِّ یَا رَبِّ، وَمَطْعَمُہُ حَرَامٌ، وَمَشْرَبُہُ حَرَامٌ، وَمَلْبَسَہُ حَرَامٌ، وَغُذِيَ بِالْحَرَامِ، فَأَنَّی یُسْتَجَابُ لِذَلِکَ؟ )) 1
'' لوگو! بلاشبہ اللہ تعالیٰ پاک ہے (یعنی صفاتِ حدوث اور سماتِ نقص و زوال سے) اور پاک مال ہی قبول کرتا ہے۔ (یعنی حلال مال کو) اور اللہ ربّ العالمین نے تمام اہل ایمان و اسلام کو وہی حکم کیا ہے جو انبیائے مرسلین کو حکم فرمایا تھا۔
چنانچہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے:
{یٰٓأَیُّہَا الرُّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبَاتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا اِِنِّی بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِیْمٌ o}[المؤمنون:۵۱]
'' اے رسولو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھائواور نیک عمل کرو، یقینا میں اسے جو تم کرتے ہو، خوب جاننے والا ہوں۔''
اور پھر اہل ایمان کو حکم دیتے ہوئے فرمایا:
{یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰکُمْ وَاشْکُرُوْا لِلّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ اِیَّاہُ تَعْبُدُوْنَo} [البقرۃ:۱۷۲]
'' اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھائو جو ہم نے تمھیں عطا فرمائی ہیں اور اللہ کا شکر کرو، اگر تم صرف اس کی عبادت کرتے ہو۔ ''
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کا (مثال دیتے ہوئے) ذکر فرمایا کہ جو لمبا سفر کرتا ہے (بیسیوں یا سینکڑوں میلوں کا) اور گرد و غبار سے اٹ جاتا ہے۔ اس دوران (کہ یہ حالت بندے کی اللہ تعالیٰ کو بہت اچھی لگتی ہے) وہ آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا کر کہتا ہے: اے رب کریم! (رحم فرما۔ اور میری فلاں ضرورت پوری کردے۔) حالانکہ کھانا اُس کا حرام کا ہوتا ہے اور پینا بھی اُس کا حرام کا ہوتا ہے۔ لباس کے حرام کا اور غذا اس کی حرام کی۔ تو بتلائیے! اس کی دُعا کیسے قبول ہوگی؟ ''
یعنی جس آدمی کی یہ حالت اور کیفیت ہو اس کی دُعا کہاں سے اور کیسے قبول ہوگی؟ ابراہیم بن اَدھم رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: ہماری یہ حالت کیوں ہے کہ ہم دُعا کرتے ہیں مگر ہماری دعا قبول نہیں ہوتی؟ انھوں نے کہا: اس لیے کہ تم نے اللہ عزوجل کو خوب پہچان لیا مگر تم نے اس کی اطاعت و فرمانبرداری نہیں کی۔ تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی خوب پہچان لیا مگر تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی نہ کی۔ تم لوگوں نے قرآن کی بھی خوب معرفت حاصل کرلی مگر اُس پر تم نے عمل نہ کیا۔ تم لوگوں نے اللہ کی نعمتوں کو خوب کھایا لیکن اُن کا شکر ادا نہ کیا۔ تم لوگوں نے جنت کو بھی پہچان لیا مگر اس کو طلب نہ کیا۔ تم لوگوں نے جہنم کی بھی پہچان حاصل کر لی مگر اُس سے دُور بھاگنے کا سامان نہ کیا۔ تم لوگوں نے شیطان کو بھی پہچان لیامگر اس سے جنگ نہ کی، بلکہ تم اس کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔ تم لوگوں نے موت کو بھی پہچان لیا مگر اس کے لیے کوئی تیاری نہ کی۔ تم لوگ مُردوں کو اپنے ہاتھوں دفن کرتے رہے لیکن ان سے عبرت حاصل نہ کی۔ تم نے اپنے عیب کھلے چھوڑے رکھے لیکن لوگوں کے عیبوں کے ساتھ مشغول رہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ مسلم في کتاب الزکاۃ، باب قبول الصدقۃ من الکسب الطیب وتربتہا، رقم: ۲۳۴۵۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اسی طرح چاہیے کہ بندہ اپنی دُعا میں ناجائز الفاظ کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔
مثلاً: یوں نہ کہے: اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو اس دعا کو قبول کرلے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے؛
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِذَا دَعَا أَحَدُکُمْ فَلْیَعْزِمِ الْمَسْأَلَۃَ، وَلَا یَقُوْلَنَّ: اللّٰہُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِيْ، فَإِنَّہُ لَا مُسْتَکرِہَ لَہُ۔ ))1
'' تم میں سے جب کوئی آدمی دُعا کرے تو اسے چاہیے کہ پرعزم ہو کر (اللہ تعالیٰ سے) مانگے۔ اور یہ بات نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے عطا کردے (اور نہیں چاہتا تو نہ دے۔) اس لیے کہ: اللہ عزوجل کو کوئی مجبور تو نہیں کرسکتا ناں! ''
اور حدیث شریف میں یہ بھی ہے: دُعا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ دُعا میں اچھے طریقے کے ساتھ مانگنے کی پوری کوشش کرے اور قبولیت کی پوری اُمید رکھے۔ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ اس لیے کہ وہ سب سے بڑے سخی سے مانگ رہا ہوتا ہے۔
ابن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کسی شخص کو اس کے جی میں اپنے گناہوں کا علم دعا سے روک نہ دے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے تو اپنی تمام مخلوق کے سب سے برے فرد ... شیطان ... کی دُعا کو بھی قبول کرلیا تھا، جب اس نے کہا تھا:
{قَالَ اَنْظِرْنِیْٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ o قَالَ اِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ o} [الأعراف:۱۴۔۱۵]
'' اس نے کہا مجھے اس دن تک مہلت دے جب یہ اٹھائے جائیں گے۔فرمایا بے شک تو مہلت دیے جانے والوں سے ہے۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
! أخرجہ البخاري في کتاب الدعوات، باب: لیعزم المسألۃ، فإنہ لا مُکرہ لہ۔ رقم: ۶۳۳۸۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
دعا مانگنے والے آدمی کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ: دعا کی قبولیت کے کچھ اوقات دوسرے وقتوں سے، کچھ حالتیں دوسری حالتوں سے اور کچھ مقامات دوسرے مقامات سے زیادہ فضیلت والے ہیں۔ ان اوقات، حالتوں اور جگہوں پر غالباً دعا قبول ہوجاتی ہے۔ اوقات میں سے جیسے کہ: رات کا آخری تیسرا پہر۔ اذان اور اقامت کا درمیانی وقت، روزے کی افطاری کے وقت، جمعہ والے دن ایک گھڑی اور لیلتہ القدر وغیرذلک۔
حالتوں میں سے جیسے کہ: سجدہ کی حالت میں، سفر اور بیماری کی حالت، مجبوری کی حالت میں، حالت جہاد و قتال میں وغیر ذلک۔ مقامات میں سے جیسے کہ: بیت اللہ الحرام کا مقام ملتزم، صفا پہاڑی پر، مروہ پر، عرفات میں اور جمرات کے پاس وغیرہ ذلک۔ اسی طرح دُعا کو بار بار دہرانا بھی مسنون ہے جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ چنانچہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کو تین تین بار دہرانا پسند فرماتے اور کہتے:
(( اَللّٰہُمَّ عَلَیْکَ بِقُرَیْشٍ، اَللّٰہُمَّ عَلَیْکَ بِقُرَیْشٍ، اَللّٰہُمَّ عَلَیْکَ بِقُرَیْشٍ۔ ))1
'' اے اللہ! تو قریش سے خود بنٹ لے۔ اے اللہ! تو قریش سے خود نبٹ لے۔ اے اللہ! تو قریش کا مواخذہ فرما۔ ''
دعا کرنے والے کو یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ دعا میں کم سے کم مطلوب اجر و ثواب کا حصول ہوتا ہے، دُعا کے حکم کو بجالاتے ہوئے کہ جو دراصل ہے ہی عبادت۔
اپنے بندوں کے ساتھ اللہ ربّ العالمین کی یہ رحمت ہے کہ وہ مجبور آدمی کی دُعا کو قبول کرلیتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا:
{اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوْٓئَ وَیَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضِ ط ئَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ قَلِیْلًا مَّا تَذَکَّرُوْنَ o} [النمل:۶۲]
'' یا وہ جو لاچار کی دعا قبول کرتا ہے، جب وہ اسے پکارتاہے اور تکلیف دور کرتا ہے اور تمھیں زمین کے جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ بہت کم تم نصیحت قبول کرتے ہو۔''
یعنی ایک اللہ عزوجل کے سوا کون ہے وہ ذات کہ مجبور آدمی صرف اسی کی طرف ہی ملتجی ہوتا ہو؟ اور کون ہے جو اُس ربّ کریم کے سوا دکھیوں کے دُکھ اور برائیوں کو دُور کرسکے؟ وہ صرف اللہ ربّ العالمین ہی ہے کہ جسے تنگیوں اور سختیوں کے وقت پکارا جاتا ہے۔ اور مصیبتوں کے وقت جس سے اُمید رکھی جاتی ہے کہ وہی مصیبتوں کو ٹالے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنی دعاؤں کو کس کے سامنے پیش کریں؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1أخرجہ مسلم في کتاب الجہاد والسیر، باب: ما لقي النبي ﷺ من أذي المشرکین والمنافقین، رقم: ۴۶۵۱۔ ۹۹۷۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
فرمایا:
(( أُدُعْوْا إِلَی اللّٰہِ وَحْدَہُ الَّذِيْ إِنْ مَسَّکَ ضُرٌّ، فَدَعَوْتَہ، کَشَفَ عَنْکَ ۔وَالَّذِيْ إِنْ ضَلَلَتْ بِأَرْض قفرٌ، دَعَوْتَہُ، رَدَّ عَلَیْکَ۔ وَالَّذِيْ إِنْ أَصَابَتْکَ سِنۃٌ، فَدَعَوْتَہُ، أَنبَتَ عَلَیْکَ۔ ))1
'' اپنی دعائیں ایک اللہ عزوجل وحدہ لاشریک لہ کے سامنے پیش کرو، وہ ذات کہ اگر تجھے کوئی تکلیف دُکھ پہنچ جائے اور تو نے اس کو پکارا تو وہ تجھ سے اس دُکھ کو دور کردے گا۔ اور اللہ کریم وہی ذاتِ اقدس ہے کہ اگر تو کسی بیابان زمین میں بھٹک جائے اور اس کو پکارے تو وہ ضرور تجھے وہاں سے نکال لے گا۔ اور اللہ ربّ العزت وہ ذات ہے کہ اگر تجھے قحط سالی آگھیرے اور تو اُس کو پکارے تو وہ تجھ پر پانی کی بارش کردے۔ ''
دُعا رزق کمانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس لیے کہ دُعا اس رزق دینے والے اللہ ربّ العالمین سے رزق مانگنے کا وسیلہ ہے کہ جس کے ہاتھ میں رزق ہے اور بغیر حساب کے رزق دے دیتا ہے۔
اُمّ المؤمنین سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھا کر سلام پھیرتے تو کہتے:
(( اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا، وَرِزْقًا طَیِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّـلًا۔)) کَذَلِکَ کَانَ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ: (( أَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃَ وَالذِّلَۃِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ أَنْ أَظْلَمَ أَوْ أُظْلَمَ۔ ))2
'' اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔ '' اسی طرح آپ اس طرح بھی کہتے: '' اے اللہ! میں تجھ سے فقر و فاقہ، رزق کی قلت اور ذلت و رسوائی سے پناہ مانگتا ہوں۔ اسی طرح میں تجھ سے اس بات کی بھی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔ ''
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنفسِ اطہر اللہ ربّ کریم سے دُعا کرتے کہ اللہ تعالیٰ انھیں پاکیزہ رزق عطا فرمائے اور آپ فقر و فاقہ سے اللہ کی پناہ مانگتے۔ سیّدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ؛ ایک ایسا غلام آپ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا کہ جس نے اپنے مالک سے کچھ رقم دے کر آزادی کے لیے لکھ لکھا کر رکھا تھا۔ اور کہنے لگا: میں اپنی مکاتبت سے عاجز آگیا ہوں آپ میری مدد فرمائیں۔ (یعنی جس مبلغ کے بدلے میں نے آزاد ہونا تھا وہ مبلغ پورا نہیں ہورہا اور مدت ختم ہونے والی ہے۔) سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُس سے کہا: کیا میں تمھیں وہ الفاظ نہ سکھادوں جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے تھے؟ اگر تمہارے اوپر کسی پہاڑ برابر بھی قرض وغیرہ ہوگا تو اللہ کریم تیری دُعا سن کر اسے ادا کردے گا۔ (اس شخص نے کہا جی ہاں سکھلائیے! تو)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1المسند، رقم: ۲۰۵۱۴، وقال حمزۃ أحمد الزین: إسنادہ صحیح۔
2 صحیح سنن ابن ماجہ، رقم: ۷۵۳۔ صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۲۸۷۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
آپ نے فرمایا: کہو:
(( أَللّٰہُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ ))1
'' اے اللہ! مجھے رزق حلال کے ساتھ حرام سے محفوظ فرمالے اور مجھے اپنے فضل کے ساتھ اپنے غیر سے مستغنی فرمادے۔ ''
دیکھئے! امیر المؤمنین سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس مکاتب غلام کو سکھایا کہ اگر وہ ان الفاظ سے اللہ تعالیٰ کو پکارے گا اور اس کی مدد طلب کرے گا تو اللہ تعالیٰ اُس کے قرض اور مالِ مکاتبت کا ضرور انتظام فرمادے گا چاہے پہاڑ کے برابر کیوں نہ ہو۔ اور یہ کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ نہ کرے۔
دعا کرنے والے پر یہ بھی لازم ہے کہ وہ ایک اہم ترین بات کا بھی ضرور خیال کرے۔ اور وہ یہ ہے کہ دُعا کے آغاز میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی حمد و ثناء ضرور کرے اور نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرود ضرور پڑھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ اپنی نماز میں دعا مانگ رہا ہے۔ مگر اُس نے نہ ہی تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرور پڑھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( عَجَّلَ ہٰذَا۔ )) ثُمَّ دَعَاہُ فَقَالَ لَہُ ــ أَوْ لِغَیْرِہِ ــ : (( إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَبْدأَ بِتَحْمِیْدِ رَبِّہِ جَلَّ وَعَزَّ وَالثَّنَائِ عَلَیْہِ، ثُمَّ یُصَلِّيْ عَلَی النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، ثُمَّ یَدْعُوْ بَعْدُ بِمَا شَائَ۔ ))2
'' اس شخص نے جلدی کی ہے۔ '' پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلواکر اس سے فرمایا: (یا اس کے علاوہ کسی اور شخص سے) تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھے تو اُسے چاہیے کہ اپنے رب کریم و علا کی پہلے حمد و ثناء کرے، پھر میرے اوپر درود (( أَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ ... إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔)) پڑھے۔ اس کے بعد جو چاہے اللہ کریم سے مانگے۔ ''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سنن الترمذي، رقم: ۲۸۲۲۔
2 صحیح سنن أبي داؤد، رقم: ۱۳۱۴۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top