• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

" اللہ کا حق: عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور" از آل شیخ 23-09-2016

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
14444627_10207925777766446_1508942994707663595_o.jpg



بسم الله الرحمن الرحيم

" اللہ کا حق: عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور"

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس حسین بن عبد العزیز آل الشیخ حفظہ اللہ نے 22-ذو الحجہ- 1437کا خطبہ جمعہ مسجد نبوی میں بعنوان " اللہ کا حق: عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور" ارشاد فرمایا ، جس میں انہوں نے کہا کہ مہلک ترین گناہ اور جرم شرک ہے اور شرک پر مرنے والے کیلیے ابدی جہنم جبکہ موحد کیلیے ابدی جنت ہے اس لیے شرک کے اسباب سے بچ کر رہنا از بس ضروری ہے، پھر انہوں نے کہا کہ: کسی نبی یا فرشتے یا کسی اور مخلوق کی اللہ تعالی جیسی تعظیم کرنا ، اللہ تعالی کی صفات غیروں میں ماننا، غیر اللہ کی قسم اٹھانا، غیر اللہ کو مختار کل یا حاجت روائی اور مشکل کشائی کا حامل سمجھنا، مردوں سے مانگنا، مزاروں پر مجاور بن کر بیٹھنا، قبروں پر سجدے، طواف اور جانور ذبح کرنا، مشکل وقت میں بھی اللہ کو بھول کر غیر اللہ کو پکارنا اور قبروں کو سجدہ گاہیں بنانا شرک کی بنیادی صورتیں ، پھر انہوں نے کہا کہ بسا اوقات شیطان شرکیہ دعاؤں پر مشرکوں کی مدد کر دیتا ہے اور اس سے مشرک اپنے شرک پر مزید پکا ہو جاتا ہے، اس لیے انسان کو نجات کیلیے ظاہری اور باطنی تمام عبادات صرف اللہ تعالی کیلیے بجا لانے کی ضرورت ہے۔

پہلا خطبہ :

یقیناً تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کیلیے ہیں، ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہوئے اسی سے مدد و ہدایت کے طلب گار ہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش بھی مانگتے ہیں، اور نفسانی و بُرے اعمال کے شر سے اُسی کی پناہ چاہتے ہیں، جسے اللہ ہدایت عنایت کر دے اسے کوئی بھی گمراہ نہیں کر سکتا، اور جسے وہ گمراہ کر دے اس کا کوئی بھی رہنما نہیں بن سکتا، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبودِ بر حق نہیں ، اور اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں محمد اللہ بندے اور اس کے رسول ہیں، یا اللہ! ان پر، ان کی آل، اور صحابہ کرام پر رحمتیں، سلامتی، اور برکتیں نازل فرما۔

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ}

اے ایمان والو! اللہ سے ایسے ڈرو جیسے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں ہی آئے۔[آل عمران : 102]

{يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا}
لوگو! اپنے اس پروردگار سے ڈرتے رہو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اسی سے اس کا جوڑا بنایا پھر ان دونوں سے [دنیا میں] بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، نیز اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور قریبی رشتوں کے بارے میں بھی اللہ سے ڈرتے رہو ، بلاشبہ اللہ تم پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہے [النساء : 1]
{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا (70)يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا}
ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اور سچی بات کیا کرو، اللہ تعالی تمہارے اعمال درست کر دے گا، اور تمہارے گناہ بھی معاف کر دے گا ، اور جو اللہ کے ساتھ اسکے رسول کی اطاعت کرے وہ بڑی کامیابی کا مستحق ہے۔[الأحزاب: 70، 71]
مہلک ترین گناہ، سب سے بڑا ظلم اور عظیم ترین جرم اللہ تعالی کے ساتھ شرک ہے، اس کا مرتکب جو بھی ہوا وہ ہلاک ہو گیا اور جو شرک کی حالت میں مرا تو وہ جہنم میں جائے گا، فرمانِ باری تعالی ہے:

{إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ }
جو بھی اللہ تعالی کے ساتھ کسی کو شریک بنائے تو اس پر اللہ تعالی نے جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے۔[المائدة: 72]

اور آپ ﷺ کا فرمان ہے:
(جو شخص اس حالت میں فوت ہو کہ اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو پکارتا ہو تو وہ جہنم میں جائے گا) بخاری، آپ ﷺ کا یہ بھی فرمان ہے کہ: (جو شخص اللہ تعالی سے اس حالت میں ملے کہ اللہ کا شریک بناتا ہو تو وہ جہنم میں جائے گا) مسلم
اسی لیے جو شخص بھی کامیابی و کامرانی چاہتا ہے ، خیر اور پاکیزگی کا متلاشی ہے تو وہ شرک اور شرک کے ذرائع سے بھی بچ کر رہے، شرکیہ امور کے اظہار اور ان کے وسائل سے بھی دور رہے تا کہ دنیا اور آخرت میں پر امن اور مطمئن زندگی گزارے: فرمانِ باری تعالی ہے:
{الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ}
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کی آمیزش نہیں کی تو انہی لوگوں کیلیے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔[الأنعام: 82]

اور آپ ﷺ کا فرمان ہے:
(بیشک اللہ تعالی نے اس شخص کو آگ پر حرام کر دیا ہے جس نے رضائے الہی کیلیے لا الہ الا اللہ کہا)متفق علیہ

آپ ﷺ کا یہ بھی فرمان ہے کہ:
(جو شخص اللہ تعالی سے اس حالت میں ملے کہ کسی کو اللہ کا شریک نہ بناتا ہو تو وہ جنت میں جائے گا) مسلم

خبردار! شرک کی بنیادی اور اہم ترین صورتوں میں یہ شامل ہے کہ آپ کسی بھی مخلوق کی -چاہے وہ نبی یا فرشتہ یا کوئی بھی ہو -اللہ تعالی جیسی تعظیم کریں، یا آپ ان میں اللہ تعالی کی صفات مانیں ، اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا}
آپ کہہ دیں: بیشک میں تمہارے جیسا بشر ہوں، میرے طرف وحی کی جاتی ہے، بیشک تمہارا الہ ایک ہی ہے، جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہے اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک مت بنائے۔ [الكهف: 110]
اور آپ ﷺ نے بھی اس اصول کی تصدیق اپنے اس فرمان سے کی:
(تم میری شان ایسے بڑھا چڑھا کر بیان نہ کرو جیسے عیسائیوں نے مسیح بن مریم کی شان بڑھا چڑھا کر بیان کی، میں تو صرف بندہ ہوں اس لیے تم اللہ کا بندہ اور اللہ کا رسول کہو) متفق علیہ

بنیادی ترین شرک کی مثالوں میں یہ شامل ہے کہ:
آپ غیر اللہ کی قسم اٹھاتے ہوئے اس کی اللہ تعالی جیسی تعظیم دل میں رکھیں تو یہ شرک اکبر ہے، اس سے عمل رائیگاں ہو جائے گا، اور اگر دل میں اس کی اتنی تعظیم نہ ہو تو پھر یہ شرک اصغر ہے، لیکن پھر بھی کبیرہ گناہوں سے بھی بڑا گناہ ہے، آپ ﷺ کا یہ فرمان ثابت ہے کہ:
(جس شخص نے غیر اللہ کی قسم اٹھائی اس نے کفر یا شرک کیا) ابو داود، جبکہ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ: (اللہ تعالی تمہیں اپنے آبا و اجداد کی قسم اٹھانے سے منع کرتا ہے، چنانچہ اگر کسی نے قسم اٹھانی بھی ہو تو وہ صرف اللہ تعالی کی قسم اٹھائے، یا خاموش ہو جائے)

مسلم اقوام!
نیکیاں رائیگاں کرنے والے اور ابدی جہنم کا موجب بننے والے شرک اکبر کی یہ بھی صورت ہے کہ:
اللہ کے علاوہ کسی اور کے پاس بھی امور کائنات میں ردّ و بدل کی صلاحیت ہے کہ وہ اللہ تعالی کی مرضی کے بغیر ہی نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں، چنانچہ اگر کسی شخص نے کسی بھی وسیلے اور ذریعے کے بارے میں یہ نظریہ رکھا کہ وہ بذات خود اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسے کہ کوئی منکے پہنے یا انہیں اپنے گھروں میں رکھے اور یہ عقیدہ اپنائے کہ منکا بذات خود نفع بخش یا نقصان سے بچاؤ کا ذریعہ ہے تو یہ شرک اکبر ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
{وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ}
اور اگر اللہ تعالی آپ کو نقصان پہنچانا چاہے تو اسے اس کے علاوہ کوئی رفع نہیں کر سکتا اور اگر وہ آپ کے بارے میں خیر کا ارادہ فرما لے تو اس کا فضل کوئی ٹال نہیں سکتا۔[يونس: 107]
کچھ جاہلوں کی جانب سے قبروں پر کئے جانے والے کچھ اعمال بھی شرک اکبر کی شکلیں ہیں، وہ مردوں سے مانگتے ہیں ان سے مشکل کشائی اور پریشانیاں رفع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ان سے حاجت روائی طلب کرتے ہیں، مشکل حالات وا کروانے کیلیے انہی سے امید لگاتے ہیں، یہ شرک کی بدترین صورت ہے، جو کہ تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت سے متصادم ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
{أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ}
بھلا کون ہے جو لاچار کی فریاد رسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہے اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کے جانشین بناتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ تم لوگ تھوڑا ہی غور کرتے ہو۔ [النمل: 62]
یہ بہت ہی عظیم گمراہی ہے اور واضح شرک ہے کہ کوئی کسی بھی مردے کی قبر پر مجاور بنے جو کہ اپنے لیے کسی نفع نقصان کا مالک نہیں ہے، اس کو سجدہ کرے یا اس کی قبر کا طواف کرے یا اس کیلیے ذبح کرے، یا اس سے دعا مانگے اور اسی سے امید لگائے، اللہ کی قسم! یہ بہت بڑا بہتان اور سنگین قسم کا شرک ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
{وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ}
اور اس شخص سے بڑھ کر اور کون گمراہ ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر انہیں پکارتا ہے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی پکار سے ہی بے خبر ہیں [الأحقاف: 5]

اسی طرح اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ}
اور اللہ کے سوا کسی کو مت پکاریں جو نہ آپ کو کچھ فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان اگر آپ ایسا کریں گے تو تب یقیناً ظالموں سے ہو جائیں گے [يونس: 106]

اللہ کے بندو!
اور بڑے ہی خسارے کی بات ہے کہ جب بھی کوئی پریشانی یا مصیبت آئے تو غیر اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور مخلوقات کو پکاریں اور کہیں: یا فلاں میری مدد کر، اور قادر مطلق ، عظیم پروردگار اور نہایت رحم کرنے والی ذات کو بھول جائیں، یہ خالص ترین شرک ہے:
{إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ }
بیشک اللہ کے علاوہ جن لوگوں کو تم پکارتے ہو وہ تمہارے جیسے بندے ہیں۔[الأعراف: 194]
اس لیے اے مسلمان! تم اپنے رب کیلیے مخلص بندے بنو اپنی دعا اور امیدوں میں اسی کو پکارو، خوف اور محبت اسی سے ہو، گڑگڑانا اور آہ و زاری اسی کے سامنے ہو، فرمانِ باری تعالی ہے:
{قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (162) لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ}
آپ کہہ دیں: میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب کچھ رب العالمین کے لیے ہے [162] اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں۔ [الأنعام: 162، 163]
اسی لیے آپ ﷺ نے اپنے پروردگار کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے دعوتِ توحید کا فریضہ سر انجام دیا، آپ ﷺ نے عقیدہ توحید کا مکمل تحفظ فرمایا، نبی ﷺ نے انبیائے کرام کی قبروں کو مسجدیں بنانے والوں پر لعنت فرمائی، اور پھر انہیں اللہ تعالی کے ہاں بد ترین مخلوق قرار دیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا:
(خبردار! تم قبروں کو سجدہ گاہیں مت بناؤ، میں تمہیں اس سے منع کر رہا ہوں) مسلم

اور اصحاب سنن کی روایت کے مطابق ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ :
"رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں ، ان پر سجدہ گاہیں بنانے والوں اور چراغ جلانے والوں پر لعنت فرمائی ہے" ابو داود اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا۔

مسلم اقوام!
آپ ﷺ نے اللہ تعالی کے عظیم حق خالص توحید کے تحفظ کیلیے بھر پور کوششیں کیں، آپ نے اس حق کی حفاظت کیلیے ہر قسم کی بات ، عمل اور کسی بھی حرکت پر کڑی توجہ دی تا کہ اللہ تعالی کا یہ حق محفوظ ہو، جیسے کہ موطا میں امام مالک رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
(یا اللہ! میری قبر کو ایسا بت مت بنانا جس کی پرستش کی جائے، اللہ تعالی کا اس قوم پر سخت غضب ہوا جنہوں نے اپنے انبیا کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا)
آپ ﷺ نے ان تمام راستوں کو بند کر دیا جو شرک تک پہنچانے والے تھے، چنانچہ آپ ﷺ کا فرمان ہے:
(میری قبر کو میلہ گاہ مت بناؤ اور مجھ پر درود پڑھو، تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا) اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔

اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ: میری قبر پر مخصوص اوقات میں آنے جانے کو عادت مت بنا لینا ۔
اس لیے اے مسلمان! ان تمام عظیم مصیبتوں اور مہلک ترین اعمال سے بچ کر رہنا، یہ بات ذہن نشین رکھنا کہ: شیطان تمہاری گھات میں ہے، وہ لوگوں کیلیے شرک اور شرکیہ وسائل کو اچھا بنا کر دکھاتا ہے، انہیں صاف عقیدہ توحید سے روکتا ہے۔

کچھ محقق اہل علم کا کہنا ہے کہ:
" شیطان حتی المقدور بنی آدم کو گمراہ کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔۔۔ پھر انہوں نے کہا کہ: تاروں اور بتوں کے پجاریوں سے بھی بسا اوقات مخاطب ہو جاتا ہے اور ان کی ضروریات پوری کر دیتا ہے، لہذا غیر موجود افراد اور مردوں کو پکارنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے، چنانچہ بسا اوقات شیطان مزعومہ حاجت رواؤں کی شکل اپنا کر مشکل میں پھنسے ہوئے شخص کو مشکل سے نکال دیتا ہے، اس پر وہ شخص یہ سمجھتا ہے کہ یہ وہی حاجت روا ہے یا اسی کی شکل کا فرشتہ ہے حالانکہ وہ حقیقت میں شیطان ہوتا ہے؛ جو اسے شرک کرنے کی وجہ سے گمراہی پر مضبوط کرنے کیلیے آتا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے شیاطین بتوں میں رونما ہو کر مشرکوں سے ہم کلام ہوتے تھے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ: کبھی شیطان غیر اللہ کو پکارنے والے کے سامنے کسی صورت میں آ کر اس کی کچھ ضروریات بھی پوری کر دیتا ہے"
اس لیے مومنو! اللہ تعالی سے ڈرو اور حقیقی معنوں میں اپنے پروردگار کی تعظیم کرو، میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے اپنے اور تمام سامعین کے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں ، آپ بھی اسی سے بخشش طلب کریں، بیشک وہی بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

دوسرا خطبہ :
میں اپنے رب کی حمد اسی انداز سے بیان کرتا ہوں جیسے ہمارے پروردگار کو پسند ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ علاوہ کوئی معبودِ بر حق نہیں وہی بلند و بالا ہے، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ ہمارے نبی محمد اُس کے بندے اور رسول ہیں، اللہ تعالی نے آپ کے ذریعے سیاہ آنکھوں کو روشنی دی ، بہرے کانوں کو سماعت عطا فرمائی اور پردوں میں پڑے دلوں کو راہ دکھائی ، اللہ تعالی آپ پر، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر رحمتیں ، برکتیں اور سلامتی نازل فرمائے۔

حمد و صلاۃ کے بعد:مسلمانو!
عبادت صرف ایک اللہ تعالی کا حق ہے، اسی لیے قرآن مجید میں سب سے پہلا حکم ہی یہ ہے کہ:
{يَاأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ}
اے لوگو! تم اپنے پروردگار کی عبادت کرو، جس نے تمہیں پیدا کیا اور تم سے پہلے لوگوں کو بھی؛ تا کہ تم متقی بن جاؤ۔[البقرة: 21]

اور آپ ﷺ کا فرمان ہے:
(اور اللہ تعالی کا بندوں پر حق ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت بنائیں) متفق علیہ
عبادت ان تمام کاموں کا نام ہیں جنہیں اللہ تعالی پسند کرتا ہے اور ان سے راضی ہوتا ہے چاہے ان کا تعلق ظاہری اقوال اور افعال سے ہو جیسے کہ نماز، زکاۃ، روزہ، حج اور دیگر تمام کے تمام عملی احکامات یا ان کا تعلق نفسیاتی امور سے ہو، جیسے کہ : خوف، محبت، خشیت اور امید وغیرہ ، چنانچہ اگر کوئی شخص ان میں سے کوئی عبادت غیر اللہ کیلیے بجا لائے تو اس نے شرک کیا، اس لیے میرے مسلمان بھائی! ان امور سے بچیں، کیونکہ ان کا نقصان اور ضرر بہت ہی بڑا اور سنگین ہے، فرمانِ باری تعالی ہے:
{إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا}
بیشک اللہ تعالی اپنے ساتھ شرک کرنے کو معاف نہیں کرے گا اس کے علاوہ جس کیلیے چاہے گناہ معاف کر دے گا، اور جو بھی اللہ کے ساتھ شرک کرے تو اس نے بہت ہی عظیم گناہ کا ارتکاب کیا۔[النساء: 48]
یا اللہ! ہمارے سربراہ اور نبی محمد -ﷺ- پر ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر رحمتیں، برکتیں، سلامتی اور نعمتیں نازل فرما۔
یا اللہ! اسلام اور مسلمانوں کی غلبہ نصیب فرما، یا اللہ! پوری دنیا میں تمام مسلمانوں کی مدد فرما، یا اللہ! ان کی پریشانیاں ختم فرما دے، یا اللہ! ان کی پریشانیاں ختم فرما دے، یا اللہ! ان کی مشکل کشائی فرما، یا اللہ! ان کی مشکل کشائی فرما، یا اللہ! انہیں امن و امان عطا فرما، یا اللہ! مسلمانوں میں فتنوں کو ختم کر دے، یا اللہ! مسلمانوں میں فتنوں کو ختم کر دے، یا ذو الجلال و الاکرام!
یا اللہ! مسلمانوں کی تیرے اور ان کے اپنے دشمنوں کے خلاف مدد فرما، یا عزیز! یا حکیم!
یا اللہ! تمام مومن اور مسلمان مرد و خواتین کو بخش دے، فوت شدگان اور بقید حیات تمام کی مغفرت فرما دے۔
یا اللہ! ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما، اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما۔
یا اللہ! پوری دنیا میں مسلمانوں کی حفاظت فرما، یا اللہ! پوری دنیا میں مسلمانوں کی حفاظت فرما، یا اللہ! مسلمانوں کی تمام مشکلات اور مصیبتوں سے حفاظت فرما، یا اللہ! مسلمانوں کی تمام مشکلات اور مصیبتوں سے حفاظت فرما، یا اللہ! مسلمانوں کی تمام مشکلات اور مصیبتوں سے حفاظت فرما، یا ذو الجلال و الاکرام!
یا اللہ! تمام مسلم حکمرانوں کو تیرے پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرما، یا اللہ! مسلمانوں کو بہترین حکمران عطا فرما، انہیں شریر حکمرانوں سے محفوظ فرما، یا اللہ! مسلمانوں کو بہترین حکمران عطا فرما، انہیں شریر حکمرانوں سے محفوظ فرما، یا اللہ! مسلمانوں کو بہترین حکمران عطا فرما، انہیں شریر حکمرانوں سے محفوظ فرما، بیشک تو اس پر قادر ہے، یا رب العالمین!
اللہ کے بندو! اللہ کا ڈھیروں ذکر کرو، اور صبح و شام اسی کی تسبیح بیان کرو، ہماری آخری دعوت بھی یہی ہے کہ تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کیلیے ہیں۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شرک اور مشرک جانور سے بھی زیادہ پلید ہیں۔ سیدنا نوح علیہ سلام نے جانوروں یہاں تک کے کتے کو بھی جہاز میں سوار کیا تھا لیکن مشرک کو نہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کیا بد بختی ہو سکتی ہے ایک انسان اپنے عقیدے کی وجہ سے اس دنیا کی حقیر ترین چیز سے بھی نیچے گر جائے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
16113412_1186636541404613_4947076271909362273_o.jpg

عقیدہ توحید کے بغیر سب کچھ برباد


---------------------------------

میری شفاعت امت کے ہر اس فرد کے لئے ہوگی
جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ سمجھتا ہو

(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

-----------------------------------------

(الإيمان لابن منده : 350 ، ، التوحيد لابن خزيمة : 641/2 ، ،
صحيح ابن حبان : 211 ، ، 6470 ، ، 6463 ، ، 7207 ، ، 3326 ، ،
تخريج كتاب السنة للالباني : 818 ، ، تفسير القرآن العظيم لابن كثير : 3/490 ، ،
عمدة التفسير للشيخ أحمد شاكر : 2/66 ، ، الشفاعة للوادعي : 97 ، ، 83 ، ، 88 ، ،
البدور السافرة : 262 ، ، مجمع الزوائد : 8/261 ، ، صحيح الترغيب : 3637)
 
Top