• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کہاں مستوی ہے۔؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اللہ تعالٰی کہاں پر مستوی ہے؟

سوال : کیا اللہ ہر جگہ موجود ہے یا عرش پر ؟ وضاحت کریں۔

جواب: للہ تعالیٰ کے بارے میں محدیثیں و سلف صالحین کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستویٰ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :


﴿اَلرَّحمٰنُ عَلٰی الُعَرُش اسُتَٰوی﴾

’’ رحمٰن عرش پر مستوی ہوا۔‘(طہٰ : ۵)

مستویٰ ہونے کا مفہوم بلند ہونا اور مرتفع ہونا ہے جیسا کہ بخاری شریف میں آ یا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :


( اِنَّ اللَّہَ کَتَبَ کتِاَباً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فَھْوَ عِنْدَ ہْ فَوْقَ العَرْشِ))متفق علیہ(
’’بے شک اﷲتعالیٰ نے ایک کتاب لکھی جو اْس کے پاس عرش کے اْوپر ہے۔‘‘


لیکن اﷲ تعالیٰ کے عرش پر مستو ی ہو نے کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے جس طرح اﷲتعالیٰ کی شان کے لا ئق ہے اسی طرح وہ عرش پر مستوی ہے ہماری عقلیں اْس کا ارداک نہیں کر سکیں اور اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ہرجگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے، اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے جیسا کہ کتب عقائد میں وضاحت کے سا تھ موجود ہے ۔
بشکریہ دفاع حدیث ڈاٹ کام
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,451
پوائنٹ
306
س: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟

ج : ساری کائنات اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور وہ خود خالق ہے، خالق عرش پر قائم ہے،

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

(انَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّةِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ) (الأعراف :54' یونس: 3)

''بے شک تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر قائم ہوا''.
یہ بھی فرمایا :

(أَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی ).


'' رحمن عرش پر قائم ہے'' (طہٰ :5)

یہ بھی فرمایا :

(ئ أَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآئِ أَنْ یَّخْسِفَ بِکُمُ الْأَرْضَ فَاذَا ھِیَ تَمُوْرُ) (الملک:16)


''کیا تم اس بات سے بے خوف ہو کہ جو آسمانوں میں ہے وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے پھر وہ (زمین) ہچکولے کھانے لگ جائے'' .

معاویہ بن حکم سُلَمِی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری ایک لونڈی تھی جو بکریاں چراتی تھی، ایک دن بھیڑیا ریوڑ میں سے ایک بکری لے گیا، مجھے غصہ آیا اور میں نے اسے تھپڑ رسید کر دیا' میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ نے میرے فعل کو برا کہا، میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میں اس لونڈی کو آزاد نہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا اسے میرے پاس لے آ، میں اسے آپ کے پاس لے گیا، آپ نے اس سے پوچھا، اللہ تعالیٰ کہاں ہے، لونڈی نے جواب دیا: ''فی السمائ'' آسمان میں، آپ نے پوچھا کہ ''میں کون ہوں؟'' کہنے لگی آپ اللہ کے رسول ہیں، فرمایا: ''اسے آزاد کر دو ''فَانَّھَا مُؤْمِنَة'' ''یہ مومنہ ہے'' (مسلم: 537)

اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہے




س: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

( ھُوَ مَعَھُمْ أَیْنَ مَا کَانُوْا)


''وہ ان کے ساتھ ہے جہاں بھی وہ ہوں'' (المجادلہ:7)

( وَھُوَ مَعَکُمْ أَیْنَ مَا کُنْتُمْ)


'' جہاں کہیں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے '' (الحدید: 4).

جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے ساتھ ہے، پھر اسے عرش پر کیسے مانا جائے گا؟


ج: دراصل ''مع'' (ساتھ) کے لفظ سے دھوکا کھایا گیا ہے ''مع'' (ساتھ) صرف ذاتی طور پر اکٹھے ہونے کے لیے نہیں بولا جاتا ، بلکہ اس کے دوسرے معنی بھی ہیں،

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

(الف)(یٰأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ)(التوبہ: 119)

''اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو''.
''سچوں کے ساتھ رہو'' کا یہ مطلب کون لے سکتا ہے کہ گھر میں' بازار میں غرض ہر وقت ان کے ساتھ ساتھ پھرو، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ سچوں کا مذہب اختیار کرو، اور سچوں کے ساتھ تعاون کرو.
(ب)

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

(الَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَأَصْلَحُوْا وَاعْتَصَمُوْا بِاللّٰہِ وَأَخْلَصُوْا دِیْنَھُمْ لِلّٰہِ فَأُوْلٰئِکَ مَعَ الْمُوْمِنِیْنَ )
(النساء : 146 )

''مگر جنہوں نے توبہ کی' اصلاح کی' اللہ پر کامل یقین رکھا اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کی، یہی لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں''.

مومنوں کے ساتھ کا مطلب کیا ہے، کیا وہ جسمانی طور پر ہر وقت مومنین کے ساتھ ہیں؟ یا مراد ان کے زمرے میں شامل ہونا ہے۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
Top