• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کہاں ہے؟

شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
فیس بک پر ڈیبٹ کے دوران ایک صاحب نے پوسٹر لگایا جو ابن حجر ہیثمی کی المنہج القویم کے ایک صفحہ کا اسکین تہا جس کی عبارت تہی کہ قرافی نے اءمہ اربعہ سے یہ بات نقل کی ہے کہ جو اللہ کے لئے جسم اور جہت مانے وہ کافر ہے۔ تو یہ قرافی کون ہیں ان کا معاملہ کیا ہے اس بات کا جواب کیا دینا چاہیے۔ میں تہوڑا کنفیوز تہا کہ یہ سوال کونسے سیکشن میں ڈالوں۔ اگر یہاں نہیں تو آپ جہاں چاہیں پیسٹ کردیں۔ جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
اللہ کے لیے جسم اور جہت دونوں کا نہ تو اثبات قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منقول ہے اور نہ ہی نفی لہذا ان کی نفی اور اثبات دونوں درست نہیں ہے۔ اللہ کے لیے صفت علو البتہ کتاب وسنت سے ثابت ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top