• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی پسند و ناپسند

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام

اللہ کی پسند و ناپسند

مصنف
محمد رفیق چودھری
ناشر
مکتبہ قرآنیات لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/PagesfromAllah-Ki-Pasand-w-Napasand.jpg.html][/URL]

تبصرہ
اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے کامیابی اور فلاح ہے اور دوسری صورت میں ان کے لیے ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے صرف وہی کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ وہ حکم ہمیں قرآن مجید کے ذریعے سےدیا گیا ہے یا سنت کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی اور خسارے سےبچنے کے لیے ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے ہمیں منع فرمایا ہے خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی ہو یا سنت میں ۔اور ایمان کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ ایسے کام کیے جائیں جن سے اللہ اور اس کا رسول ﷺ راضی ہو جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِين (سورۃ توبہ :62)’’اللہ اور اس کے رسول ﷺ زیادہ حق دار ہیں کہ انہیں راضی کریں اگر وہ مومن ہیں ‘‘اس کے علاوہ ہرمسلمان اللہ تعالی کے اطاعت اور اس کےرسولﷺ کی اطاعت کاپابند ہے ۔زیرنظر کتاب ’’اللہ کی پسند و پسند‘‘ ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ایسی بہت سے قرآنی آیات اور احادیث پیش کی ہیں کہ جن میں وضاحت کی گئی ہے کہ کون کون سی چیزیں اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں اور کون کون سی ناپسند۔حصہ اول میں جو امو ر اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں ان کو بیان کیا ہے اور حصہ دوم میں جوامور اللہ کو ناپسند ہیں ان کو جمع کردیا ہے ۔ اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام اہل اسلام کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)
اس کتاب اللہ کی پسند و ناپسند کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
ایمان لانے والے
توبہ کرنے والے
تقویٰ اختیار کرنے والے
اللہ سے محبت کرنے والے
نبی کریم ﷺ کی اطاعت کرنے والے
نیکی کرنے والے
پاک صاف رہنے والے
صبر کرنے والے
توکل کرنے والے
عدل و انصاف کرنے والے
سچی بات کرنے والے
جہاد و قتال کرنے والے
اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والے
مسجدیں
جمال
ہمیشہ کیا جانے والا نیک کام
نعمت کا اثر
رفق و نرم خوئی
دو نام عبداللہ اور عبد الرحمن
حصہ دوم اللہ کی ناپسند
کافر لوگ
مشرک لوگ
فاسق
ناشکرے لوگ
فساد کرنے والے
ظلم کرنے والے
خیانت کرنے والے
تکبر کرنے والے
میدان جہاد سے بھاگنے والے
پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے والے
فضول خرچی کرنے والے
چند نا پسندیدہ امور
مآخذ و مصادر
 
Top