• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کے حوالے

شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
بسمہ اللہ الرحٰمن الرحیم
تفویض​
فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ : سورۃ المومن : آیت 44
ترجمہ: سو تم جلدی یاد کرو گے جو میں تمہیں کہتا ہوں اور میں اپنا کام اللہ کو سونپتا ہوں ،بیشک اللہ بندوں کو دیکھنے والا ہے ۔
عن البراء بن عازب قال قال النبي صلى الله عليه وسلم إذا أتيت مضجعك فتوضأ وضوءك للصلاة ثم اضطجع على شقك الأيمن ثم قل: اللهم أسلمت وجهي إليك وفوضت أمري إليك وألجأت ظهري إليك رغبة ورهبة إليك لا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك اللهم آمنت بكتابك الذي أنزلت وبنبيك الذي أرسلت فإن مت من ليلتك فأنت على الفطرة واجعلهن آخر ما تتكلم به قال فرددتها على النبي صلى الله عليه وسلم فلما بلغت اللهم آمنت بكتابك الذي أنزلت قلت ورسولك قال لا ونبيك الذي أرسلت ۔
’’ صحیح بخاری :کتاب الوضو ،باب فضل من بات علی الوضوء ‘‘
ترجمہ ازعلامہ محمد ابوا لحسن سیالکوٹی :" براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو اپنے بچھونے پر یا یا خواب گاہ میں آئے پھر وضو کرے
جیسا تو اپنی نماز کے واسطے کرتا ہے پھر اپنی داہنی کروٹ پر لیٹ جائے پھر یہ دعا مانگے الہی ! میں نے اپنی جان تجھ کو سونپی اور منہ کو تیرے سامنے کیا اور اپنا سب کا تیرے حوالے کیا اور پنی پیٹھ تیری طرف جمائی تیرے شوق اور تیرے خوف سے تجھ سے بھاگنے کی جگہ کوئی نہیں اور نہ بچاؤ کا مکان ہے مگر تیری طرف الہی ! میں تیری کتاب کے ساتھ ایمان لایا جس کو تو نے بھیجا سو اگر تو اسی رات میں مرگیا تو ایمان پر پرا اور کر انکو آخر انکا جو کلام کرے تو ساتھ اسکے ۔ براء کہتے ہیں سو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کلموں کو دہرایا سو جب میں اس کلمہ پر پہنچا "آمنت بكتابك الذي أنزلت " تو بجائے لفظ نبیک کے میں نے ’’ رسولک ‘‘ کہا سو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کہو بلکہ کہو " وبنبيك الذي أرسلت " یعنی نبی کے بدلے میں رسول نہ کہہ ۔"
 
Top