• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو

نذر حافی

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 19، 2012
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
0
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو
نذر حافی
الف۔ہیلو جی۔۔۔
ب۔ وعلیکم ہیلوجی۔۔۔
الف۔میرا مطلب ہے السلام علیکم
ب۔جی میرا مطلب بھی وعلیکم السلام ہے اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو
الف۔اچھا آپ تو برامنا گئے؟
ب۔جی نہیں ہم تو عید منا رہے ہیں، اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو
الف۔اگر آپ نے برا نہیں منایا تو اتنے زور زور سے سر کیوں ہلا رہے ہیں؟
ب۔نامراد!میں سر نہیں ہلا رہا بلکہ سردھن رہا ہوں، اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو
الف۔آپ یہ اللہ ہو ۔۔۔ اللہ ہو۔۔۔ کہہ کر مسلسل سر کیوں دھن رہے ہیں؟
ب۔آج کل ہماری عید کے دن ہیں اس لئے ،
الف۔اس وقت کونسی عیدہے جی؟
ب۔وہ جو اس ملک میں شودر بناتے ہیں۔۔۔
الف ۔آپ تو مسلمان ہیں
ب۔جی نام کے مسلمان ہیں اور کام کے شودر،
الف۔ وہ کیسے جی؟
ب ۔وہ ایسے جی کہ ہم عوام ہیں ،ہمیں یہ بتایا گیاہے کہ ہم نچلی ذات سے تعلق رکھتے ہیں
،ہمیں سیاست کا شعور نہیں ہے،ہم صرف اور صرف ووٹ کی پرچی پر انگوٹھا لگانے کے لئے پیدا ہوتے ہیں۔
الف۔تو آپ عید کب بناتے ہیں؟
ب۔جب الیکشن کمپین چلتی ہے تو اس وقت،
الف۔اس وقت کیوں؟
ب۔اس وقت اس لئے کہ ان دنوں سیاسی برہمن ہمیں بیوقوف بناتے ہیں اور ہم عید
الف۔جی میں نہیں سمجھا
ب۔دیکھیں ناں جی الیکشن کمپین کے دوران ہمارے سیاسی برہمن [ لیڈر] ہمیں بہت سارے وعدے دیتے ہیں کہ اب کوئی شودر دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنے گا،شودر وں کی جان کی بھی اسی طرح حفاظت کی جائے گی جس طرح پنڈتوں کی کی جاتی ہے،شودروں کے بچوں کے لئے بھی مناسب تعلیم کا بندوبست کیاجائے گا،تعلیم ،صحت اور صفائی پر شودروں کا حق بھی تسلیم کیا جائے گا،پینے کا صاف پانی،گیس اور بجلی یہ سب کچھ اب شودروں کو بھی میسّر ہوگا۔اس طرح کے اعلانات سے سیاسی برہمن ہمیں بیوقوف بناتے ہیں اور ہم یہ اعلانات سن سن کر ہر روز روز عید اور ہر شب شبِ برات مناتے رہتے ہیں۔
الف ۔جب آپ کو پتہ ہے تو پھر آپ ہر مرتبہ ان کے وعدوں پر سر کیوں دھنتے رہتے ہیں؟
ب۔دیکھیں ناں جی،ہم تو ٹھہرے شودر،ہمیں تو سیاست آتی نہیں ،نہ ہی ہمیں سیاسی شعور ہے،نہ ہی ہم سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں،ہم تو سیاسی جلسوں میں صرف سر دھن سکتے ہیں سو دھنتے رہتے ہیں۔
الف:ویسے یہ آپ کو کس نے بتایا کہ آپ بے شعور ہیں اورسیاست میں آپ کا کوئی حصہ نہیں؟
ب۔جی ہمارے ماں باپ نے
الف۔انہیں کس نے بتایاتھا ؟
ب۔ان کے ماں باپ نے
الف۔اورانہیں۔۔۔؟
ب۔پتہ نہیں جی،اس بحث کو چھوڑیں اور آپ چلیں
الف ۔کیوں میں کیوں چلوں؟
ب ۔وہ دیکھیں وہ ایک ریلی آرہی ہے
الف ۔ ریلی آرہی ہے تو آنے دیں
ب۔نہیں جی،آپ چلیں ۔۔۔وہ ریلی آرہی ہے اور میرا سر دھننے کا وقت ہوگیاہے
اگر میں نے اب سر نہیں دھنا تو اگلے پانچ سال تک یہ سیاسی پنڈت مجھے انتقام کا نشانہ بناتے رہیں گے۔
بس اب میرے آگے سے ہٹ جائیں
اللہ ہو ۔۔۔۔۔ اللہ ہو
الف۔ میں آگے سے کیوں ہٹ جاوں؟
ب۔تا کہ میڈیا میری بھرپور کوریج لے اور سیاسی پنڈتوں کو یقین دلائے کہ ہمیشہ کی مانند اس مرتبہ بھی شودروں نے خوب سر دھنا ہے
اللہ ہو۔۔۔اللہ ہو۔۔۔اللہ ہو۔۔۔اللہ ہو
 
Top