• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المسند فی عذاب القبر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
المسند فی عذاب القبر

مصنف
محمد ارشد کمال

ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور


تبصرہ
روح اور بدن کی جدائی کا نام موت ہے۔ موت عالم دنیا سے عالم آخرت میں داخلے کا ذریعہ ہے،جہاں سے انسان کی ابدی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ عالم آخرت کے دو مرحلے ہیں ایک عالم برزخ ،یعنی موت سے لے کر حساب وکتاب کےلیے دوبارہ اٹھائےجانے تک، اور دوسرا مرحلہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بعد یعنی عالم حشر سے شروع ہوگا۔ عالم برزخ میں ملنے والی سزا کو عذاب قبر کہا جاتا ہے۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر بڑے بڑے محدثین اور آئمہ کرام رحمہم اللہ اجمعین نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں۔ جیسا کہ امام بیہقی نے '' اثبات عذاب قبر'' امام ابن ابی الدنیا نے ''کتاب القبول اور کتاب الاہوال'' امام قرطبی نے ''التذکرہ'' امام ابن رجب نے ''اھوال القبور '' امام ابن قیم نے '' کتاب الروح'' اورامام جلال الدین سیوطی نے '' شرح الصدور'' جیسی گراں قدر کتب تالیف فرمائیں۔ مگر عقلی گمراہیوں میں مستغرق بعض بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے، اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ ہے، کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب '' المسند فی عذاب القبر '' فاضل مؤلف محمد ارشد کمال کاوش ہے۔اس میں انہوں نے عذاب قبر کے اثبات پر ڈیڑھ سو کے قریب صحیح وصریح مرفوع وموقوف احادیث جمع کر دی ہیں،اورعذاب قبر کےحوالے سے پیدا ہونے والے بعض اہم مسائل پر تسلی بخش اور مدلل بحث کی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(ک،ح)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقریظ
عرض مولف
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ
کیا جنازہ اٹھاتے وقت میت میں روح لوٹ آتی ہے؟
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ
رونے کی اقسام
میت پر زندوں کا رونا کب باعث عذاب ہے؟
عذاب قبر کہاں ہوتا ہے ؟
جنہیں بظاہر ارضی قبر نہ ملے انہیں عذاب کہاں ہوگا؟
مسئلہ اعادہ روح
قرآن مجید میں اعادہ روح کی نفی نہیں
روحوں کا ٹھکانہ
فتنہ قبر
قبر میں سوالات کی تعداد
فتنہ قبر سے محفوظ رہنے والے
فتنہ قبر میں مبتلا ہونے والے
سید ابی بن کعب رضی اللہ عنہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما
فتنہ دجال
حدیث براء بن عازب کی تحقیق
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ
صحابی رضی اللہ عنہ
صحابیہ رضی اللہ عنہا
عذاب قبر سن کر ایک جانور کے بدکنے کا واقعہ
کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے حدیث کا انکار کیا تھا؟
عدم سماع کے دلائل
سماع موتیٰ کے قائلین کے دلائل اور ان کا تجزیہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اختلاف اور جمہور کا موقف
فہرس اطراف الحدیث
 
Top