• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ ، رئیس: علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ

شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ
زیر نگرانی : جمعیت اہل حدیث سندھ
بانی و رئیس: علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ
مدیر : علامہ ابراہیم بھٹی صاحب حفظہ اللہ

اس ادارے کے قیام کی بنیادی تجویز شیخ العرب والعجم علامہ بدیع الدین شاہ الراشدی رحمہ اللہ کی تھی، جسے بعد میں علامہ عبداللہ ناصر الرحمانی صاحب حفظہ اللہ نے قائم کیا۔
ادارہ المعہد السلفی گلستان جوہر اسٹریٹ نمبر 20 بلاک نمبر 2 میں واقع ہے۔
المعہد السلفی ایک منہجی اور تربوی درسگاہ ہے۔ الحمدللہ گذشتہ 17 سال میں المعہد السلفی سے 129 علماء اور 111 حفاظ کرام سند فراغت حاصل کرکے اپنی اپنی فیلڈ میں اور اپنے اپنے علاقوں میں خدمت دین اور شرک و بدعت کی سرکوبی میں مصروف عمل ہیں۔
المعہد السلفی کے اساتذہ:
الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ
الشیخ ابراہیم بھٹی صاحب حفظہ اللہ
الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب حفظہ اللہ
الشیخ ضیاء الحق بھٹی صاحب حفظہ اللہ
الشیخ داؤد شاکر صاحب حفظہ اللہ
الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب حفظہ اللہ
الشیخ محمد اصغر محمدی صاحب حفظہ اللہ
الشیخ عبیدالرحمان محمدی صاحب حفظہ اللہ
الشیخ عبدالکریم صاحب حفظہ اللہ
الشیخ صہیب صاحب حفظہ اللہ
حافظ محمد یونس اثری عفی اللہ عنہ
الشیخ شفیق احمد صاحب حفظہ اللہ
الشیخ خالد مجتبیٰ صاحب حفظہ اللہ
الشیخ وسیم احمد صاحب حفظہ اللہ
الشیخ عبدالحلیم صاحب حفظہ اللہ
طلباء کی تعداد:
اس وقت علوم اسلامیہ کم و بیش 120 اور شعبہ حفظ و ناظرہ میں 200 کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں۔
الحمدللہ صوبہ سندھ میں ایک خاص تعارف ہونے کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں طلباء داخلے کے لئے آتے ہیں۔ لیکلن جگہ کی قلت کے پیش نظر بہت کم طلباء کا داخلہ قبول ہوتا ہے۔ البتہ اب نئی رہائشی بلڈنگ کا کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
خصوصی اپیل

الحمداللہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین
المعہدالسلفی للتعلیم والتربیہ جمعیت اہلحد یث سندھ کا مرکزی تعلیمی ادارہ ہے۔ جمعیت اہلحدیث سندھ کا کیونکہ میدان عمل بنیادی طور پر صوبہ سندھ ہے۔ اس لیے صوبہ سندھ میں پائی جانے والی ضلالتوں اور جہالتوں کی سرکوبی کے لیے سندھی طلبہ کو ناصرف یہ کے ترجحیی بنیادوں پر داخلہ دیا جاتا ہے بلکہ سندھ بھر میں موجود اپنے ضلعی امراء وناظمین کے ذریعے طلبہ کو حصول تعلیم وتربیت کے لیے المعہدالسلفی میں داخلے کے لیے راغب کیا جاتا ہے۔ الحمداللہ المعہدالسلفی ایک منہجی اور تربوی درسگاہ ہے۔ جہاں پر کتاب و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ منہج سلف صالحین کی تفہیم اور تزکیہ و تصفیہ کی اساس پر تربیت کا بھی انتہائی مضبوط انتظام موجود ہے اور یہ بات المعہدالسلفی کے قیام کا ایک بنیادی سبب بھی ہے۔
الحمداللہ گذ شتہ 17 سال میں المعہدالسلفی سے 129 علماء اور 111 حفاظ کرام سند فراغت حاصل کر کے اپنی اپنی فیلڈ میں اور اپنے علاقوں میں خدمتِ دین اور شرک و بدعت کی سرکوبی میں مصروف عمل ہیں۔
جمعیت اہلحدیث سندھ کا مرکزی ادارہ ہونے، تعلیم وتربیت کے اعلی انتظام اور سینئر اور تجربہ کار اساتذہ اور بالخصوص فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی خصوصی سرپرستی اور آخری کلاسوں کو اسباق پڑھانے کی وجہ سے سندھ بھر سے ہر سال کثیر تعداد میں طلباء المعہدالسلفی میں داخلے کے لیے رجوع کرتے ہیں لیکن رہائشی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے آنے والے طلبہ سے معذرت کرنی پڑتی ہے اور یہ بات ہمیشہ دل پر ایک بوجھ بنی رہتی ہے چنانچہ مزید رہائشی کمروں کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے ایک نئے رہائشی بلاک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ رہائشی منصوبہ 4530 اسکوائر فٹ گراؤنڈ فلور +3 منزل پر مشتمل ہے۔
الحمداللہ پہلے مر حلے میں اسٹرکچر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں چنائی،چوکھٹوں کی لگوائی، وائرنگ، پلمبری اور پلستر کا کام ہے۔ چنائی تو الحمداللہ آخری مرحلے میں ہے۔ دوسرے مرحلے کے بقیہ چار کام (چوکھٹ، وائرنگ، پلمبری اور پلستر)باقی ہیں،جنہیں فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلڈنگ شوال تک طلبہ کی رہائش کے قابل ہوسکے اور نئے سال سے داخلوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔
اللہ تعالٰی تمام معاونین حضرات کو جزائے خیر عطافرمائے اور ان کے ان نفقات کو صدقہ جاریہ بنائے(آمین)
اسٹرکچر اور چنائی تک کے کام پر 1٫22٫53٫155 کی لاگت آچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے بقایا کاموں پر 38٫15٫132 کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔
محمد داؤد شاکر
نائب مدیر: المعہدالسلفی للتعلیم والتربیۃ
پتہ : ایس ٹی 20 بلاک نمبر 2، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ کراچی
Cell: 0301-2309753, 0321-2533184, 03002310189
AL MAHAD US SALAFI LITTALEEM WALTARBIA اکا ؤنٹ نمبر: 106776-20311-3-2-1
Summit Bank
 
Top